• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Thursday, September 17, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

مرتضیٰ کھوسو کا ڈاکٹر سحر آفتاب نائچ انصاف اور جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

News Desk by News Desk
September 15, 2026
in Press Releases - Urdu
0
مرتضیٰ کھوسو کا ڈاکٹر سحر آفتاب نائچ انصاف اور جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

شواہد کی غیر جانبدارانہ تحقیقات سے واقعے کے اصل حقائق سامنے آسکتے ہیں
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) مرتضیٰ کھوسو نےکہا ہے کہ شادی سے انکار پر ڈاکٹر سحر آفتاب نائچ کی جانب سے ان پر تشدد آنکھیں نکالنے اور زبان کاٹنے پر انصاف فراہم کیا جائے، واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی ریکارڈنگ اہم ثبوت تھی، تاہم اسے مناسب طریقے سے محفوظ اور فرانزک تجزیے کے لیے متعلقہ اداروں کو نہیں بھیجا گیا، انصاف کے حصول کے لیے مختلف متعلقہ حکام اور اداروں سے رجوع کیا، جن میں وفاقی و صوبائی حکام، پولیس، ایف آئی اے، انسانی حقوق سے متعلق ادارے اور دیگر متعلقہ فورمز شامل ہیں، تاہم انہیں تاحال کوئی تسلی بخش انصاف نہیں مل سکا، مرتضیٰ کھوسو نےنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے کیس میں اہم شواہد کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تکنیکی شواہد کو محفوظ رکھنے اور فرانزک تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں کو بھجوانے میں غفلت برتی گئی جبکہ انہیں مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔مرتضیٰ کھوسو نے کہا کہ ان کے کیس کا چالان تیار کیا گیا لیکن اہم دستاویزات اور شواہد اس کا حصہ نہیں بنائے گئے۔ ان کے مطابق ان کے پاس مختلف مقامات کی لوکیشنز، ریکارڈنگز اور دیگر شواہد موجود ہیں، جن سے مبینہ طور پر یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ انہیں کہاں سے اٹھایا گیا، کہاں لے جایا گیا اور بعد ازاں کہاں چھوڑا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی ریکارڈنگ اہم ثبوت تھی، تاہم اسے مناسب طریقے سے محفوظ اور فرانزک تجزیے کے لیے متعلقہ اداروں کو نہیں بھیجا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پاس موجود شواہد کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں تو واقعے کے اصل حقائق سامنے آسکتے ہیں۔مرتضیٰ کھوسو نے کہا کہ انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے مختلف متعلقہ حکام اور اداروں سے رجوع کیا، جن میں وفاقی و صوبائی حکام، پولیس، ایف آئی اے، انسانی حقوق سے متعلق ادارے اور دیگر متعلقہ فورمز شامل ہیں، تاہم انہیں تاحال کوئی تسلی بخش انصاف نہیں مل سکا۔انہوں نے چیف آف پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف، ڈی جی آئی ایس پی آر، وزیراعلیٰ سندھ، چیف جسٹس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے معاملے کا نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف یا ان کے حق میں موجود تمام شواہد کی بنیاد پر شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔مرتضیٰ کھوسو نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک غیر جانب دار جوڈیشل کمیشن یا اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے، جس میں متعلقہ ماہرین اور قابل اعتماد افراد شامل ہوں، تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے اور ذمہ داروں کا تعین ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقات میں وہ خود کسی جرم کے مرتکب ثابت ہوں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، لیکن اگر ان کے الزامات درست ثابت ہوں تو انہیں بھی انصاف فراہم کیا جائے۔مرتضیٰ کھوسو نے انسانی حقوق کی عالمی اور ملکی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کے معاملے کا نوٹس لیں اور ان کی آنکھوں کے علاج سمیت بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ میں مدد فراہم کریں۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ وہ انصاف کے حصول کے لیے ہر ممکن فورم پر جا چکے ہیں اور اب ان کی اپیل صرف یہ ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والے مبینہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی سیاسی جماعت یا حکومت سے ذاتی مفاد نہیں بلکہ اپنے لیے انصاف اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا جواب چاہتے ہیں۔

Post Views: 14
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

شہیر حیدر سیالوی کا حکمرانوں سے عوامی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر قرار
Press Releases - Urdu

شہیر حیدر سیالوی کا حکمرانوں سے عوامی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر قرار

September 15, 2026
منچھر جھیل بھی آلودگی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے، ڈاکٹر محمد احسن صدیقی
Press Releases - Urdu

منچھر جھیل بھی آلودگی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے، ڈاکٹر محمد احسن صدیقی

September 15, 2026
ایف بی آر کی ٹیکس آسان ایپ سے ٹیکس دہندگان کو سہولت ملے گی، اقراء شوکت
Press Releases - Urdu

ایف بی آر کی ٹیکس آسان ایپ سے ٹیکس دہندگان کو سہولت ملے گی، اقراء شوکت

September 15, 2026
اسلام آباد چیمبر کے انتخابات،ڈیموکریٹس گروپ کے الیکشن کمیشن پر تحفظات، شفاف انتخابات کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اسلام آباد چیمبر کے انتخابات،ڈیموکریٹس گروپ کے الیکشن کمیشن پر تحفظات، شفاف انتخابات کا مطالبہ

September 15, 2026
ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
Load More
Next Post
اسلام آباد چیمبر کے انتخابات،ڈیموکریٹس گروپ کے الیکشن کمیشن پر تحفظات، شفاف انتخابات کا مطالبہ

اسلام آباد چیمبر کے انتخابات،ڈیموکریٹس گروپ کے الیکشن کمیشن پر تحفظات، شفاف انتخابات کا مطالبہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Event Gallery
  • Notifications
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf