• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Monday, October 26, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home MOU Education

نیشنل پریس کلب اور روٹس ملینیم اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، صحافیوں کے بچوں کو داخلے میں پچاس اورفیسوں میں بیس فیصدرعایت دی جائے گی

News Desk by News Desk
October 9, 2026
in Education, MOU
0
نیشنل پریس کلب اور روٹس ملینیم اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، صحافیوں کے بچوں کو داخلے میں پچاس اورفیسوں میں بیس فیصدرعایت دی جائے گی

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور روٹس ملینیم اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب این پی سی میں منعقد ہوئی، معاہدے پر نیشنل پریس کلب کی جانب سے صدر عبدالرزاق سیال جبکہ روٹس ملینیم اسکولز کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل مشتاق نے دستخط کیےجس کے تحت نیشنل پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو تعلیمی فیسوں میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر فنانس سیکرٹری عابد عباسی، جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل، سید ضیغم نقوی، ناصر اسلم راجہ سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب اپنےمیں این پی سی کے صدر عبدالرزاق سیال نے روٹس ملینیم اسکولز کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل مشتاق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہا ہے ، روٹس ملینیم اسکولز کیساتھ معاہدہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،بچوں کو معیاری تعلیم دلوانا ہر شخص کی خواہش ہے،روٹس ملینیم اسکولز کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے ممبران کے بچوں کی تعلیم کے لیے خصوصی رعایت فراہم کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے،روٹس ملینیم اسکولز کا شمار پاکستان کی بہترین درسگاہوں میں ہوتا ہے،سیکرٹری این پی سی ڈاکٹر فرقان راؤ نے کہا ہے کہ این پی سی کے ممبران کے بچے ملک کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر ہیں لہذاٰ اس معاہدے کا اطلاق روٹس ملینیم اسکولز کے تمام کمپیسزپر لاگو کیا جائے تاکہ تمام ممبران کے بچے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں،فنانس سیکرٹری عابد عباسی نےروٹس ملینیم اسکولز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ صحافیوں کے خاندانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔روٹس ملینیم اسکولز کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل مشتاق نے نیشنل پریس کلب کی قیادت اور ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم تک رسائی کو آسان بنانا ان کے ادارے کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ صحافی معاشرے میں آگاہی، شعور اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کے بچوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنا ایک مثبت سماجی اقدام ہے۔ڈاکٹر فیصل مشتاق نے بتایا کہ ان کی والدہ نے تقریباً 40 سال قبل تعلیم کے فروغ کے لیے اس سفر کا آغاز کیا تھا۔ 1988 میں راولپنڈی میں 40 بچوں کے ساتھ تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھی گئی، جو وقت کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے روٹس ملینیم اسکولز کی صورت میں ایک بڑے تعلیمی نیٹ ورک میں تبدیل ہوگیا اور اس وقت ادارہ ملک بھر میں اپنے مختلف75 کیمپسز کے ذریعے بچوں کو ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلیٰ سطح کی تعلیم تک مواقع فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روٹس ملینیم اسکولز میں روایتی تعلیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی، روبوٹکس، اسٹیم ایجوکیشن، غیر ملکی زبانوں، کھیلوں، اساتذہ کی تربیت اور بین الاقوامی تعلیمی مواقع پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ ادارے کے طلبہ کو مختلف ملکی و بین الاقوامی تعلیمی پروگراموں اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ڈاکٹر فیصل مشتاق نے کہا کہ تعلیم صرف کاروبار نہیں بلکہ ایک اہم سماجی ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق ادارے کی پالیسی میں مستحق اور باصلاحیت طلبہ کے لیے وظائف بھی شامل ہیں، جبکہ ادارے کی فاؤنڈیشن سرکاری اسکولوں کی استعداد بڑھانے اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نے تعلیم کے شعبے میں نئی راہیں کھولی ہیں، تاہم ٹیکنالوجی کبھی بھی استاد، والدین اور بچوں کے درمیان انسانی تعلق کا مکمل متبادل نہیں بن سکتی۔ تعلیمی اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں، لیکن بچوں کی ذہنی و جذباتی نشوونما، سماجی تربیت اور انسانی روابط کو بھی یکساں اہمیت دیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی بندش نے تعلیمی نظام کو غیر معمولی چیلنج سے دوچار کیا۔ اس عرصے میں دنیا بھر کے تقریباً 1.6 ارب بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی اور آن لائن تدریس کو فروغ ملا، چیٹ جی پی ٹی، بڑے لینگویج ماڈلز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے استعمال نے تعلیم کے روایتی طریقوں میں نمایاں تبدیلی پیدا کی، تاہم اس تجربے نے یہ بھی واضح کیا کہ محض آن لائن تعلیم بچوں کی تمام تعلیمی، سماجی اور جذباتی ضروریات پوری نہیں کرسکتی۔ڈاکٹر فیصل مشتاق نے کہا کہ بچوں کی تعلیم میں اسکرین ٹائم، موبائل فون اور انٹرنیٹ کے بے جا استعمال کے اثرات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ والدین کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بچوں کو جدید آلات اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا کافی نہیں، بلکہ ان کی سرگرمیوں، ذہنی صحت اور جذباتی کیفیت پر توجہ دینا بھی ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ روٹس ملینیم اسکولز میں چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ کو لیپ ٹاپ کے استعمال کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ انہیں جدید تعلیمی وسائل سے استفادہ کرنے کا موقع ملے۔ ان کے مطابق، ٹیکنالوجی کو تعلیم کا مؤثر معاون بنانا وقت کی ضرورت ہے، لیکن اس کے ساتھ اساتذہ کی رہنمائی، بچوں کی سماجی تربیت اور خاندان کے کردار کو بھی برقرار رکھنا ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پریس کلب کے ممبران کے لیے روٹس ملینیم اسکولز کے ساتھ ساتھ ادارے کے دیگر متعلقہ تعلیمی برانڈز میں بھی رعایتی سہولتوں کی فراہمی پر تعاون کیا جائے گا، جبکہ مختلف کیمپسز اور پروگراموں کے مطابق رعایت کی تفصیلات مختلف ہوسکتی ہیں۔معاہدے کے تحت نیشنل پریس کلب کے ممبران کو داخلہ فیس میں 50 فیصد اور ٹیوشن فیس میں 20 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی، جبکہ سیکیورٹی فیس میں بھی 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اس اقدام سے صحافیوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کے حصول میں مالی سہولت میسر آئے گی۔تقریب کے اختتام پر نیشنل پریس کلب کی قیادت نے ڈاکٹر فیصل مشتاق اور روٹس ملینیم اسکولز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اشتراک صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور ان کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

Views: 51
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

MoU Signed Between National Press Club and Roots Millennium Schools; 50% Discount on Admission Fee, 20% on Tuition Fee for Journalists’ Children
Education

MoU Signed Between National Press Club and Roots Millennium Schools; 50% Discount on Admission Fee, 20% on Tuition Fee for Journalists’ Children

October 9, 2026
این پی سی کا جناح ڈینٹل کلینک کے ساتھ مفاہمتی یادادشت پر دستخط
Health

این پی سی کا جناح ڈینٹل کلینک کے ساتھ مفاہمتی یادادشت پر دستخط

September 24, 2026
Load More
Next Post
MoU Signed Between National Press Club and Roots Millennium Schools; 50% Discount on Admission Fee, 20% on Tuition Fee for Journalists’ Children

MoU Signed Between National Press Club and Roots Millennium Schools; 50% Discount on Admission Fee, 20% on Tuition Fee for Journalists’ Children

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Education
  • Event Gallery
  • Health
  • MOU
  • Notifications
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf