• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Thursday, September 17, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

اسلام آباد چیمبر کے انتخابات،ڈیموکریٹس گروپ کے الیکشن کمیشن پر تحفظات، شفاف انتخابات کا مطالبہ

News Desk by News Desk
September 15, 2026
in Press Releases - Urdu
0
اسلام آباد چیمبر کے انتخابات،ڈیموکریٹس گروپ کے الیکشن کمیشن پر تحفظات، شفاف انتخابات کا مطالبہ

تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر جانب دار مقام کا انتخاب کیا جائے،آغا شیراز
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے 16 ستمبر 2026 کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے ڈیموکریٹس گروپ نے الیکشن کمیشن کی تشکیل، ووٹر لسٹوں، پولنگ مقام اور انتخابی عمل کی شفافیت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات مکمل طور پر غیر جانب دار، شفاف اور جمہوری انداز میں کرائے جائیں۔ گروپ چیئرمین آغا شیراز ملک نے کہا ہے کہ وہ انتخابات کے خلاف نہیں بلکہ ایسے انتخابی عمل کے حق میں ہے جس پر ہر اہل ووٹر اور امیدوار گروپ اعتماد کر سکے، تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے، محفوظ اور غیر جانب دار مقام کا انتخاب کیا جائے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیموکریٹس گروپ کے چیئرمین آغا شیراز ملک، سرپرست اعلیٰ و پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر ایم این اے، گروپ لیڈر شیخ سلیم، سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ملک ندیم عاشق اعوان، امیدوار برائے اے ایم عبدالقدوس سواتی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت، سرمایہ کاری اور روزگار کے فروغ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے اس کے نمائندہ ادارے کے انتخابات شفاف اور قابل اعتماد ہونا ضروری ہیں۔آغا شیراز ملک نے کہا کہ ڈیموکریٹس گروپ نے ہمیشہ میرٹ، جمہوری اقدار اور شفاف انتخابی عمل کی حمایت کی ہے۔ اسلام آباد چیمبر کی موجودہ حیثیت سینئر تاجروں اور کاروباری شخصیات کی طویل جدوجہد اور محنت کا نتیجہ ہے، اس لیے چیمبر کے معاملات میں تمام گروپس کو مساوی نمائندگی اور یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں الیکشن کمیشن کی تشکیل دونوں گروپس کی مشاورت سے کی جاتی رہی ہے، تاہم رواں سال ان کے گروپ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ڈیموکریٹس گروپ کو الیکشن کمیشن کے بعض ارکان کی غیر جانب داری کے حوالے سے تحفظات ہیں اور اس معاملے کا جائزہ متعلقہ حکام کو لینا چاہیے تاکہ انتخابی عمل پر تمام امیدواروں کا اعتماد بحال رہے۔آغا شیراز ملک نے کہا کہ ڈیموکریٹس گروپ اس کے باوجود انتخابی عمل کا حصہ بنے گا اور کسی تکنیکی بنیاد پر انتخابات سے باہر نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گروپ بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لے گا اور امید ہے کہ کاروباری برادری جمہوری، شفاف اور میرٹ پر یقین رکھنے والے امیدواروں کا ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں اور انتخابی فہرستوں کے حوالے سے بھی متعدد تحفظات موجود ہیں۔ انتخابی عمل کی ساکھ کا انحصار درست ووٹر لسٹ پر ہے، اس لیے ممبرشپ ریکارڈ، نیشنل ٹیکس نمبرز، فعال کاروباری حیثیت اور ممبران کی اہلیت کی مکمل تصدیق ضروری ہے۔ انہوں نے دوہری ممبرشپس کے خاتمے اور ایک ممبر، ایک ووٹ کے اصول پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔گروپ لیڈر شیخ سلیم نے کہا کہ جب کسی ادارے میں نئی قیادت منتخب ہوتی ہے تو سابق عہدیداران اور ان کی ٹیم کو اپنے عہدوں اور دفاتر کا انتظام نئی قیادت کے حوالے کرنا چاہیے، تاہم اسلام آباد چیمبر میں بعض معاملات اس کے برعکس دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر وفاقی دارالحکومت کی کاروباری برادری کا اہم نمائندہ ادارہ ہے، اس کے معاملات میں تمام گروپس اور کاروباری حلقوں کی آواز کو اہمیت دی جانی چاہیے۔شیخ سلیم نے ووٹر لسٹوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مکمل اور درست فہرستیں فراہم نہیں کی جا رہیں جبکہ بعض فہرستوں میں پرانے نمبرز اور دیگر مسائل موجود ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولنگ سے قبل تمام امیدوار گروپس کو حتمی ووٹر لسٹ کا جائزہ لینے اور اعتراضات جمع کرانے کا مناسب موقع دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چیمبر کی جانب سے بیرون ملک دوروں کا سلسلہ جاری رہتا ہے، تاہم ان دوروں کے نتیجے میں اسلام آباد کی کاروباری برادری کے لیے خاطر خواہ سرمایہ کاری لانے کے اقدامات نظر نہیں آتے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ایوارڈز دینے کے بجائے حقیقی معنوں میں کاروباری برادری کے لیے خدمات انجام دینے والی شخصیات اور اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے، جبکہ ایوارڈز کو فروخت نہیں ہونا چاہیے۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ڈیموکریٹس گروپ نے 20 اگست 2026 کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز (DGTO) کو ایک تفصیلی درخواست جمع کرائی تھی جس میں انتخابی عمل سے قبل ریگولیٹری مداخلت، ممبرشپ ریکارڈ اور ووٹر لسٹ کی تصدیق، دوہری ممبرشپس کی نشاندہی، ایک ممبر ایک ووٹ کے اصول پر عملدرآمد، آزاد اور غیر جانب دار الیکشن کمیشن کی تشکیل اور شفاف پولنگ کے مطالبات کیے گئے تھے۔رہنماؤں کے مطابق 7 ستمبر 2026 کو DGTO کو ایک مزید درخواست دے کر غیر جانب دار پولنگ مقام، ووٹرز کی لازمی بائیومیٹرک تصدیق اور بیلٹ پیپرز کی حروف تہجی کے مطابق طباعت کے مطالبات دہرائے گئے، جبکہ 5 ستمبر کو الیکشن کمیشن کو بھی درخواست جمع کرائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے رجوع کرنے تک ان درخواستوں پر کوئی مؤثر کارروائی یا جواب موصول نہیں ہوا۔ڈیموکریٹس گروپ نے پولنگ مقام پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مجوزہ مقام پر جگہ کی کمی، رش، سکیورٹی، رسائی اور ادارہ جاتی غیر جانب داری کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اگر موجودہ عمارت انتخابی سرگرمیوں کے لیے ناکافی ہو تو تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے، محفوظ اور غیر جانب دار مقام کا انتخاب کیا جائے۔رہنماؤں نے بائیومیٹرک تصدیق کو بھی انتخابی شفافیت کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں قابل عمل ہو اور قانونی و ریگولیٹری تقاضے اجازت دیں، وہاں ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق بڑے چیمبرز میں بائیومیٹرک تصدیق کے استعمال سے ووٹر کی شناخت اور انتخابی عمل پر اعتماد مزید مضبوط ہو سکتا ہے۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ڈیموکریٹس گروپ کے جنرل سیکریٹری نے انتخابی عمل سے متعلق تحفظات کے ازالے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی آئینی رجوع کیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی گروپ کو ناجائز فائدہ پہنچانا نہیں بلکہ انتخابی عمل کی شفافیت، اہل ممبران کے ووٹ کے حق اور چیمبر کے ادارہ جاتی وقار کا تحفظ ہے۔ڈیموکریٹس گروپ نے DGTO سے مطالبہ کیا کہ ان کی درخواستوں کا جامع جائزہ لے کر قانون کے مطابق ضروری اقدامات کیے جائیں، جبکہ آئی سی سی آئی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام امیدوار گروپس کو مساوی سہولیات اور یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور انتخابات کے پرامن، قانونی، شفاف اور غیر جانب دار انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔مقررین نے واضح کیا کہ “ہم انتخابات کے خلاف نہیں، شفاف اور قابل اعتماد انتخابات کے حق میں ہیں۔” انہوں نے کہا کہ کسی فرد یا گروپ کے خلاف ان کی مہم نہیں بلکہ ایسے ہر عمل کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے جو اہل ووٹرز کے اعتماد کو مجروح کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پوری کاروباری برادری کا ادارہ ہے اور اس کا انتخابی عمل انصاف، احتساب، شمولیت اور ادارہ جاتی ساکھ کے اصولوں کی عکاسی کرنا چاہیے۔ صرف انتخابات کا انعقاد کافی نہیں، بلکہ انہیں اس انداز میں شفاف اور منصفانہ طور پر منعقد کیا جانا چاہیے کہ ہر حقیقی ممبر، ہر امیدوار گروپ اور پوری کاروباری برادری انتخابی عمل پر مکمل اعتماد کر سکے۔

Post Views: 15
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

شہیر حیدر سیالوی کا حکمرانوں سے عوامی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر قرار
Press Releases - Urdu

شہیر حیدر سیالوی کا حکمرانوں سے عوامی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر قرار

September 15, 2026
منچھر جھیل بھی آلودگی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے، ڈاکٹر محمد احسن صدیقی
Press Releases - Urdu

منچھر جھیل بھی آلودگی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے، ڈاکٹر محمد احسن صدیقی

September 15, 2026
ایف بی آر کی ٹیکس آسان ایپ سے ٹیکس دہندگان کو سہولت ملے گی، اقراء شوکت
Press Releases - Urdu

ایف بی آر کی ٹیکس آسان ایپ سے ٹیکس دہندگان کو سہولت ملے گی، اقراء شوکت

September 15, 2026
مرتضیٰ کھوسو کا ڈاکٹر سحر آفتاب نائچ انصاف اور جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

مرتضیٰ کھوسو کا ڈاکٹر سحر آفتاب نائچ انصاف اور جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

September 15, 2026
ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
Load More
Next Post
ایف بی آر کی ٹیکس آسان ایپ سے ٹیکس دہندگان کو سہولت ملے گی، اقراء شوکت

ایف بی آر کی ٹیکس آسان ایپ سے ٹیکس دہندگان کو سہولت ملے گی، اقراء شوکت

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Event Gallery
  • Notifications
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf