• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس

News Desk by News Desk
June 16, 2026
in Press Releases - Urdu
0
نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس

اسلام آباد: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر عبدالرزاق سیال کی زیر صدارت منعقد ہوا ، سیکرٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان راؤ نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔اجلاس میں فنانس سیکرٹری عابد عباسی نے فنانس رپورٹ پیش کی اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔اجلاس میں گورننگ باڈی کے اراکین نے 10سال گزرنے کے باوجود ہائوسنگ کوٹہ نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ صحافیوں کے ہاؤسنگ مسائل، ہاؤسنگ سکیموں میں مختص کوٹہ، زیر التواء پلاٹوں کی الاٹمنٹ،میڈیا ٹاؤن فیز ٹو، پریس کلب کی نئی عمارت کی تعمیر، آئی ٹی این ای کے چیئرمین اورپیمرا کونسل آف کمپلینٹ کے ممبران کی تعیناتی ، صحافیوں کی فلاح و بہبود، ریلوے رعایت، میڈیا اداروں کے ملازمین کے مسائل اور کلب کے آئینی و تنظیمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔گورننگ باڈی نے اس بات پر زور دیا کہ ہاؤسنگ سکیموں میں درخواست دینے والے صحافیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماضی میں جمع کروائی گئی درخواستوں اور زیر التواء الاٹمنٹس کا شفاف اور میرٹ پر مبنی جائزہ لیا جائے تاکہ کسی مستحق صحافی کا حق متاثر نہ ہو۔اجلاس کے شرکاء نےمتفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ،سیکرٹری اطلاعات اشفاق خلیل سے مطالبہ کیا کہ زیر التواء پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور تصدیقی عمل کو دو ماہ کے اندر مکمل کر کے الاٹمنٹ لیٹر جاری کیئے جائیں۔تاکہ صحافی برادری میں پائی جانے والی بے چینی اور غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔گورننگ باڈی نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کا 2 فیصد کوٹہ فوری طور پر بحال کیا جائے۔گورننگ باڈی نے وزیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات سے فوری مطالبہ کیا کہ اے پی پی کاجرنلسٹ ہائوسنگ کوٹہ فوری بحال کیا جائےاور اس حوالے سے عملی اقدامات جلد سے جلد کیئے جائیں گورننگ باڈی نے فیصلہ کیا کہ وفاقی وزیر اطلاعات، سیکرٹری اطلاعات، وفاقی وزیر ہاؤسنگ، سیکرٹری ہاؤسنگ، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر ہاؤسنگ پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ صحافیوں کے ہاؤسنگ حقوق اور دیگر دیرینہ مطالبات کو مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔اجلاس میں میڈیا ٹاؤن کے دوسرے مرحلے (فیزII) کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ روات، ٹھلیاں اور مری ایکسپریس وے کے اطراف میں سرکاری اراضی کی دستیابی کے امکانات موجود ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، پنجاب حکومت اور متعلقہ اداروں سے رابطے کرکے اراضی کے حصول کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔گورننگ باڈی نے وزارت اطلاعات سے مطالبہ کیا کہ غیر ملکی میڈیا اداروں سے وابستہ پاکستانی صحافیوں کو ہاؤسنگ سکیموں میں شامل کیا جائے۔ گورننگ باڈی نے مؤقف اختیار کیا کہ نیشنل پریس کلب کے باقاعدہ ممبر اور غیر ملکی میڈیا اداروں میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی صحافی بھی صحافتی کوٹے اور متعلقہ سہولیات کے مساوی حق دار ہیں۔گورننگ باڈی نے نیشنل پریس کلب کی موجودہ عمارت کی جگہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ عالمی معیار کی نئی عمارت کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت اطلاعات کے ساتھ اس حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور حکومت سے خصوصی گرانٹ کے ذریعے منصوبے کی تکمیل کی درخواست کی جائے گی۔ مجوزہ منصوبے میں جدید کانفرنس ہالز، بین الاقوامی میڈیا سہولیات، کمرشل اسپیس اور مستقل آمدنی کے ذرائع شامل کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پریس کلب کی اراضی اور ملکیت سے متعلق ضروری دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ سروے اور منصوبہ بندی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، گورننگ باڈی نےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ سے فوری مطالبہ کیا کہ آئی ٹی این ای میں جج کی تعیناتی اور پیمرا کونسل آف کمپلینٹ میں ممبران کی فوری تعیناتی کی جائے تاکہ میڈیاہاؤسز میں کام کرنے والے صحافیوں اور ورکرز کے مالی مسائل حل ہو سکیں، گورننگ باڈی نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے مساوی دیگر پریس کلبز کے قیام کی خبروں کی سختی سے مذمت کی اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کلبز کے قیام کا اعلان کرنے والے این پی سی ممبران کی ممبر شپ معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں اور نیشنل پریس کلب کے وقار پرکسی بھی صورت آنچ نہیں آنے دی جائیگی، گورننگ باڈی کے دو اراکین کی تعیناتی کے حوالے سے گورننگ باڈی کو بتایا گیاکہ اس پر قانونی رائے لینے کیلئے سپریم کورٹ ،اسلام آباد ہائیکورٹ راولپنڈی ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ بارز کے سینئر وکلاء سے رائے لی جائے گی تاکہ اس ابہام کو ہمیشہ کیلئے حل کیا جا سکے۔

Post Views: 37
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post
نوٹس برائے معطلی رکنیت

نوٹس برائے معطلی رکنیت

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf