• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Monday, October 26, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

پاک سعودی یکجہتی کونسل کاسعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی،حوثیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

News Desk by News Desk
October 13, 2026
in Press Releases - Urdu
0
پاک سعودی یکجہتی کونسل کاسعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی،حوثیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان کی بڑی مذہبی قیادت نے عمرہ زائرین پر حوثی حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن ہے، سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے قابل مذمت ہیں، خصوصاً عمرہ زائرین کو نشانہ بنانے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ تمام مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس مقامات ہیں اور ان کی سلامتی پوری امت مسلمہ کے لیے اہمیت رکھتی ہے،سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی میزبانی میں پاک سعودی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس سے سرپرست پاک سعودی یکجہتی کونسل وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سرپرست پاک سعودی یکجہتی کونسل سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری، نائب صدر صاحب زادہ شاہ اویس نورانی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائےپاکستان،اہلسنت والجماعت کے سرپرست مولنا محمد احمد لدھیانوی،صدر پاک سعودی یکجہتی کونسل ڈاکٹر علی محمد ابو تراب، سیکرٹری جنرل مولنا فضل الرحمان خلیل، رابطہ سیکرٹری مولنا عتیق الرحمان شاہ، ترجمان پاک سعودی یکجہتی کونسل پروفیسر سجاد قمر نے بھی خطاب کیا۔سرپرست پاک سعودی یکجہتی کونسل،سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور ان حملوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ ان ناپاک حملوں کی مذمت کرتی ہےاور سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتی ہے،انہوں نے حکومت پاکستان کے موقف سراہااور اسکی مکمل تائید کی ،وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ احرام کی حالت میں اللہ کے مہمانوں کو شہید کرنا کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ ہم واضح اور واشگاف الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں۔ حرمین کی حدود میں جہاں چیونٹی مارنا حرام ہے وہاں ضیوف الرحمن کو شہید کرنا ظلم عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کے دفاع کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔ ان کے مطابق یہ حملے امت مسلمہ میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش ہیںجو قابل مذمت ہیں، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام حرمین الشریفین کے دفاع کے معاملے پر متحد ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اس حوالے سے اپنی واضح پالیسی کا اعلان کر چکے ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سعودی عرب کے معاملے پر پاکستانی حکومت اور عوام کا ایک پیج پر ہونا خوش آئند ہے۔ سعودی عرب محض ایک ملک نہیں بلکہ مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم ممالک سعودی عرب کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوں۔صاحب زادہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب بظاہر دو الگ ممالک ہیں، لیکن دونوں کے درمیان ایمان کا رشتہ قائم ہے،پاکستان کو اسلام کا قلعہ جبکہ سعودی عرب کو اسلام کا مرکز قرار دیا جاتا ہے۔ بیت اللہ اور روضہ رسول ﷺ کی حرمت اور سلامتی امت مسلمہ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔سرپرست اہل سنت والجماعت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، اس لیے دونوں ممالک کے درمیان عزت و احترام کے تعلق کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب کو افرادی قوت کی ضرورت پیش آئی تو پاکستانی قوم حرمین الشریفین کے دفاع کے لیے حاضر ہوگی۔ ان کے بقول حوثیوں کی کارروائیوں کے پس منظر میں علاقائی قوتوں کے کردار کو بھی نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے اور پاکستانی حکمرانوں کو اس حوالے سے محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 22 اکتوبر کو اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں ایک عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جائے گا، جس میں حوثیوں کی مذمت اور سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ مقدس مقامات پر پر حملہ افسوسناک ہے۔ حرمین الشریفین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دفاعی معاہدہ پر مکمل عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محض دو حکومتوں کے درمیان روابط تک محدود نہیں بلکہ ریاستی، تاریخی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور حرمین الشریفین کے تحفظ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔ حرمین شریفین پر حملے کرنے والے قابل مذمت ہیں۔ سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ سعودی عرب کی جنگ کوئی ذاتی جنگ نہیں بلکہ ایک مقدس جہاد ہے۔ پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ پاک سعودی یکجہتی کونسل پاکستان کے علمائے کرام، عوام کی ترجمان ہے ۔ حوثیوں نے تو کفار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عمرہ زائرین پر حملہ کر کے حرمین دشمنی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کی پوری قوم اس کی مذمت کرتی ہے۔

Views: 53
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

فاٹا کی آئینی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، قبائلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فاٹا قومی جرگہ
Press Releases - Urdu

فاٹا کی آئینی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، قبائلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فاٹا قومی جرگہ

October 26, 2026
کشمیر پر بھارتی قبضہ کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا، حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، مقررین
Press Releases - Urdu

کشمیر پر بھارتی قبضہ کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا، حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، مقررین

October 26, 2026
جرمن پریس ایسوسی ایشن کے وفد کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ
Press Releases - Urdu

جرمن پریس ایسوسی ایشن کے وفد کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ

October 20, 2026
پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، فیصل واڈا
Press Releases - Urdu

پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، فیصل واڈا

October 13, 2026
پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں وسعت دینا چاہتے ہیں، ملائیشین ہائی کمشنر
Press Releases - Urdu

پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں وسعت دینا چاہتے ہیں، ملائیشین ہائی کمشنر

October 13, 2026
وفاقی، صوبائی اور مقامی سول سروسز کی ازسرنو تشکیل ناگزیر قرار
Press Releases - Urdu

وفاقی، صوبائی اور مقامی سول سروسز کی ازسرنو تشکیل ناگزیر قرار

October 8, 2026
Load More
Next Post
پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں وسعت دینا چاہتے ہیں، ملائیشین ہائی کمشنر

پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں وسعت دینا چاہتے ہیں، ملائیشین ہائی کمشنر

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Education
  • Event Gallery
  • Health
  • MOU
  • Notifications
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf