نیشنل پریس کلب کےممبران رضوان نسیم منہاس، نعیم منہاس، عامر چوہدری اور اشفاق احمد تنولی کوبذریعہ نوٹس مطلع کیا جاتا ہے کہ نیشنل پریس کلب کے وقار، ساکھ اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کو نقصان پہنچانے، غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنے اور کلب کے مفادات کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پرگورننگ باڈی نے ان کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی ہے۔
یہ فیصلہ گورننگ باڈی کی جانب سے مکمل غور و خوض کے بعد کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پرنافذ العمل ہوگا۔ معطلی کے دوران مذکورہ افراد نیشنل پریس کلب کی کسی بھی سرگرمی، سہولت یا اجلاس میں شرکت کے مجاز نہیں ہوں گے۔مزید برآں ان افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس نوٹس کے اجرا کے تین (3) دن کے اندر اپنا تحریری جواب گورننگ باڈی میں جمع کروائیں۔ مقررہ مدت میں جواب موصول نہ ہونے کی صورت میںسخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔









