• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Monday, August 31, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

News Desk by News Desk
August 21, 2026
in Press Releases - Urdu
0
صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے باہمی تعاون سےنیشنل پریس کلب کو انسٹیٹیوٹ کا درجہ دینے کے لیئے کوالیفیکیشن ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پانچ کورسز ڈیجیٹل میڈیا، سٹوری ٹیلنگ، کیمرا مین، کنٹینٹ کری ایشن اور جرنلزم وی اے آئی کورسز کے سلیبس کو حتمی شکل دی گئی۔اس حوالے سے اختتامی تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی و وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن سیدہ آمنہ بتول تھیں۔اختتامی تقریب میں صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، ڈائریکٹر جنرل NAVTTC ڈاکٹر محمد اسحاق، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کے سینئر پروگرام آفیسر سید صغیر بخاری سمیت تربیتی پروگرام میں شریک صحافیوں، ماہرین، ٹرینرز اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافت کا شعبہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل میڈیا، مصنوعی ذہانت، تحقیق، فیکٹ چیکنگ اور ڈیجیٹل صحافت سمیت دیگر شعبوں میں مہارت حاصل کرنا صحافیوں کیلئے ناگزیر ہوچکا ہے۔انہوں نے نیشنل پریس کلب اور NAVTTC کے اس مشترکہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسے تربیتی پروگرام صحافیوں کو بدلتے ہوئے میڈیا منظرنامے، جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری علمی اور عملی صلاحیتیں فراہم کرتے ہیں۔سیدہ آمنہ بتول نے کہا کہ صحافی ہماری آواز کو دنیا بھر میں پہنچاتے ہیں اور رائے عامہ کو ہموار کرنے میں انکا بڑا اہم کردار ہے،ملک میں صحافت کے شعبے کی بہتری کیلئے صحافیوں کی تربیت اور استعدادِ کار میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کو جدید ہنر اور تربیت کی فراہمی کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے اور صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔انہوں نے نیشنل پریس کلب اور NAVTTC کے اشتراک سے منعقدہ پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنے سے میڈیا کے معیار میں مزید بہتری آئے گی اور صحافی جدید ٹیکنالوجی اور ذرائع ابلاغ کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرسکیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال نے کہا کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ان کی پیشہ ورانہ اور تکنیکی استعداد بڑھانے کیلئے بھی عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، صحافیوں کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ نہ صرف ان کی انفرادی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں عوام کو معیاری، ذمہ دارانہ اور مستند معلومات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جاسکتی ہے،صحافیوں کی مسلسل تربیت وقت کی ضرورت ہے اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔سیکرٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان راؤ نے کہا کہ اب نیشنل پریس کلب بحیثیت ادارہ کام کریگا، ہماری کوشش ہے کہ ایک سو کے قریب اپنے صحافی ممبران کو ٹریننگ دیں، تین تین مہینے کا کورس ہوگا،آج آے آئی کا دور ہے جس کیلئے ہمیں آپنے صحافی دوستوں کی مالی حالات کی بہتری پر کام کرنا ہے،اس طرح کی تربیت حاصل کرنے کے بعد صحافی اپنے مالی حالات میں بہتری لا سکتے ہیں،ہم نے اپنے منشور میں جو وعدے کئے تھے ان پر کام جاری ہے، پہلی بار بائیو میٹرک ہو رہی ہے، پر یس کلب کی ویب سائٹ بنا دی گئی ہے،ڈیجیٹل لیب بنائینگے، وزیراطلاعات جلدی اپنے وعدےپر عملدرآمد کریں،صحافیونں کی ایک ماہ کی پہلے بھی ٹریننگ کروائی ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا،اگر مستقبل میں ہمیں دوبارہ موقع ملا تو پریس کلب کو ایک پروفیشنل ادارہ بنائینگے، جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مستند ہوگا،تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی سیدہ آمنہ بتول نے پانچ روزہ پروگرام میں کامیابی سے شرکت کرنے والے صحافیوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ شرکاء نے پروگرام کو صحافتی صلاحیتوں میں اضافے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے مفید قرار دیتے ہوئے نیشنل پریس کلب اور NAVTTC کی اس کاوش کو سراہا۔اختتامی تقریب کے موقع پر پروگرام کے منتظمین، ماہرین، ٹرینرز اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

Post Views: 113
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ

August 31, 2026
پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا
Press Releases - Urdu

پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا

August 31, 2026
نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ

August 25, 2026
پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان
Press Releases - Urdu

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان

August 25, 2026
نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،

August 25, 2026
ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور
Press Releases - Urdu

ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور

August 24, 2026
Load More
Next Post
ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور

ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf