• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Thursday, September 17, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

ایف بی آر کی ٹیکس آسان ایپ سے ٹیکس دہندگان کو سہولت ملے گی، اقراء شوکت

News Desk by News Desk
September 15, 2026
in Press Releases - Urdu
0
ایف بی آر کی ٹیکس آسان ایپ سے ٹیکس دہندگان کو سہولت ملے گی، اقراء شوکت

کرپشن کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے شکایت کا نظام استعمال کرنا ہوگا، ڈپٹی کمشنر
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) ایف بی آر کی ڈپٹی کمشنر اقراء شوکت نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ٹیکس آسان ایپ متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے شہری اور تاجر اپنا ڈیٹا خود آسانی سے درج اور اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ٹیکس سے متعلق آگاہی اور سہولیات کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ نشست میں سیکرٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان راؤ سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اقراء شوکت نے کہا کہ ٹیکس آسان ایپ کا مقصد ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس سے متعلق امور کو مزید آسان اور سہل بنانا ہے۔ اگر کوئی شخص سیکرٹریٹ پرسن، تاجر یا کسی دوسرے شعبے سے وابستہ ہے تو وہ ایپ کے ذریعے اپنا ڈیٹا آسانی سے ان پٹ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائلرز اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے متعلقہ ٹیکس ریکارڈ اور دستاویزات کو بھی منظم انداز میں استعمال کرسکتے ہیں۔اقراء شوکت نے کہا کہ ٹیکس آسان ایپ سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہریوں کو اپنا ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ٹیکس دہندہ کو کوئی مسئلہ درپیش ہو یا کسی اہلکار کی جانب سے غیر قانونی مطالبہ کیا جائے تو خاموش رہنے کے بجائے متعلقہ فورم پر شکایت درج کرانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے شہریوں کا تعاون بھی ضروری ہے، کیونکہ اگر کوئی اہلکار غیر قانونی طور پر رقم کا مطالبہ کرتا ہے تو متاثرہ شخص کو متعلقہ شکایتی نمبر پر اطلاع دینی چاہیے تاکہ کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے شکایت کا نظام استعمال کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر اقراء شوکت نے شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئیے اور ٹیکس آسان ایپ کے استعمال، ڈیٹا کے اندراج، فائلنگ اور شکایات کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے ایف بی آر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر ایف بی آر کا نام سنتے ہی لوگوں میں خوف پیدا ہوجاتا ہے، تاہم انہیں ذاتی طور پر ایف بی آر سے نقصان کے بجائے فائدہ ہی ہوا ہے۔ پہلے ٹیکس ریٹرن یا دیگر معاملات کے لیے لوگ وکیل تلاش کرتے تھے کہ ان کا کیس کون فائل کرے گا، لیکن اگر ٹیکس کا عمل آسان بنایا جا رہا ہے تو یہ خوش آئند اقدام ہے۔

Post Views: 7
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

شہیر حیدر سیالوی کا حکمرانوں سے عوامی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر قرار
Press Releases - Urdu

شہیر حیدر سیالوی کا حکمرانوں سے عوامی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر قرار

September 15, 2026
منچھر جھیل بھی آلودگی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے، ڈاکٹر محمد احسن صدیقی
Press Releases - Urdu

منچھر جھیل بھی آلودگی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے، ڈاکٹر محمد احسن صدیقی

September 15, 2026
اسلام آباد چیمبر کے انتخابات،ڈیموکریٹس گروپ کے الیکشن کمیشن پر تحفظات، شفاف انتخابات کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اسلام آباد چیمبر کے انتخابات،ڈیموکریٹس گروپ کے الیکشن کمیشن پر تحفظات، شفاف انتخابات کا مطالبہ

September 15, 2026
مرتضیٰ کھوسو کا ڈاکٹر سحر آفتاب نائچ انصاف اور جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

مرتضیٰ کھوسو کا ڈاکٹر سحر آفتاب نائچ انصاف اور جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

September 15, 2026
ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
Load More
Next Post
منچھر جھیل بھی آلودگی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے، ڈاکٹر محمد احسن صدیقی

منچھر جھیل بھی آلودگی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے، ڈاکٹر محمد احسن صدیقی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Event Gallery
  • Notifications
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf