• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا اے پی پی میں ہراسگی کیس پر فیصلے کا خیرمقدم، خواتین صحافیوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ

News Desk by News Desk
July 20, 2026
in Press Releases - Urdu
0
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا اے پی پی میں ہراسگی کیس پر فیصلے کا خیرمقدم، خواتین صحافیوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (FOSPAH) کی جانب سےسینئر رکن نیشنل پریس کلب ،اے پی پی کی رپورٹر/سب ایڈیٹر صنم جونیجو کی جانب سے رشید ملک (قائم مقام ڈائریکٹر، اے پی پی) کے خلاف دائر ہراسگی کی شکایت پر سنائے گئے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خواتین کے تحفظ، انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے خاتون صحافی کے خلاف تضحیک آمیزالفاظ اورہراسگی ثابت ہونے پرقائم مقام ڈائریکٹر، اے پی پی پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ کام کی جگہ پر ہراسگی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور امتیازی رویے کوکسی بھی صورت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین صحافیوں کو محفوظ، باوقار اور مساوی پیشہ ورانہ ماحول کی فراہمی تمام سرکاری و نجی میڈیا اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے عدالت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور سیکرٹری اطلاعات سے مطالبہ کیا کہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) میں خواتین صحافیوں اور خواتین ملازمین کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، انسدادِ ہراسگی کے قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اور منیجمنٹ کو ہدایت کی جائے کہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے مضبوط انتظامی اور ادارہ جاتی نظام وضع کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری و نجی تمام میڈیا اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی انسدادِ ہراسگی پالیسیوں کو مؤثر بنائیں، شکایات کے بروقت، شفاف اور غیرجانبدارانہ ازالے کو یقینی بنائیں، تاکہ صحافی، بالخصوص خواتین صحافی، بلا خوف و خطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔نیشنل پریس کلب نے صنم جونیجو سمیت ان تمام صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا جو قانونی اور آئینی طریقہ کار کے ذریعے انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے ہیں، اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کلب ملک بھر کے صحافیوں، خصوصاً خواتین صحافیوںکے وقار، تحفظ اور پیشہ ورانہ حقوق کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گا۔

Post Views: 58
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post
خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی

خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf