• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی

News Desk by News Desk
July 21, 2026
in Press Releases - Urdu
0
خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) بہاولپور میں واقع خانقاہ شریف حضرت خواجہ امام بخش سیرانی کے شرعی و قانونی وارث ہونے کے دعویدار صاحبزادہ میاں یوسف اکرم عباسی ،صاحبزادہ میاں عاطف عباسی نےمطالبہ کیا ہے کہ خانقاہ شریف کی 87 مربع اراضی سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حتمی فیصلے پر فوری عملدرآمد کرایا جائے،میاں نجیب اویسی، میاں شعیب اویسی یا اویسی خاندان کے کسی فرد کا وراثت، نسب، ولایت یا جائیداد سے کوئی قانونی تعلق ثابت نہیں ہوا، خانقاہ کی تقریباً 87 مربع اراضی پر گزشتہ چار دہائیوں سے قبضہ برقرار ہے اور عدالتی فیصلوں کے باوجود انہیں انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا، ،جس کی قانونی لڑائی تقریباً 40 سال سے جاری ہے، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری نہ ہونے کے باوجودمخالفین کاسوشل میڈیا پر اسے اپنی کامیابی قرار دینا عدالت کے وقار اور قانون کی بالادستی پر سوالیہ نشان ہے، چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے اور سپریم کورٹ کے نام پر مبینہ طور پر گمراہ کن مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،انہیں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیوں کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ بھی مؤثر کارروائی نہیں کر رہی،میاں یوسف اکرم عباسی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف حکومتی پالیسی کا اطلاق بااثر سیاسی شخصیات پر بھی کیا جائے، اگر قانون حکومتی جماعت کے ارکان پر نافذ نہیں ہوگا تو عام شہری انصاف سے محروم رہیں گے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے بڑے بھائی صاحبزادہ عاطف اکرم عباسی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں یوسف اکرم عباسی کا مزید کہنا تھا کہ خانقاہ کی تقریباً 87 مربع اراضی پر گزشتہ چار دہائیوں سے قبضہ برقرار ہے اور عدالتی فیصلوں کے باوجود انہیں انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ یہ جنوبی پنجاب کا ایک ہائی پروفائل جائیداد کا مقدمہ ہے، جس کی قانونی لڑائی تقریباً 40 سال سے جاری ہے اور اس دوران ان کے خاندان کی تین نسلیں انصاف کی منتظر رہتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفین میں مسلم لیگ (ن) کے موجودہ رکن قومی اسمبلی عثمان اویسی، سابق رکن قومی اسمبلی میاں نجیب اویسی اور پنجاب اسمبلی کے رکن میاں شعیب اویسی شامل ہیں۔میاں یوسف اکرم عباسی نے دعویٰ کیا کہ 1947 میں حضرت خواجہ امام بخش سیرانی نے ایک خاندان کو انسان دوستی کی بنیاد پر خانقاہ کے قریب رہائش دی، بعد ازاں اسی خاندان کے ایک فرد نے منشی کی حیثیت سے اعتماد حاصل کیا اور بعد میں مبینہ طور پر سرکاری ریکارڈ میں جعل سازی کر کے جائیداد پر قبضہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور بینچ کے ایک تفصیلی عدالتی فیصلے میں بھی مبینہ طور پر اویسی خاندان کا حضرت خواجہ امام بخش سیرانی کی وراثت یا سجادہ نشینی سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔میاں یوسف اکرم عباسی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف حکومتی پالیسی کا اطلاق بااثر سیاسی شخصیات پر بھی کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قانون حکومتی جماعت کے ارکان پر نافذ نہیں ہوگا تو عام شہری انصاف سے محروم رہیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیوں کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ بھی مؤثر کارروائی نہیں کر رہی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ متنازع اراضی پر ہزاروں دکانیں، بینک، فلور ملز، کارخانے اور سینکڑوں رہائشی مکانات موجود ہیں جن سے حاصل ہونے والا کرایہ مخالف فریق وصول کر رہا ہے، جبکہ ان کی جانب سے کمشنر بہاولپور کو متعدد بار رینٹ رسیور مقرر کرنے کی درخواستیں بھی دی جا چکی ہیں۔صاحبزادہ یوسف اکرم عباسی نے کہا کہ اس مقدمے میں سپریم کورٹ نے 23 جنوری 2023 کو CRP No 384/2023 اور CRP No 385/2023 اور 11 نومبر 2023 کو نظر ثانی اپیل مسترد کر کے سول کورٹ، سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو میاں احمد بخش وغیرہ کے حق میں برقرار رکھا تھا، جس کے بعد یہ فیصلہ مکمل قانونی حیثیت سے نافذ العمل ہے،انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق حضرت خواجہ امام بخش سیرانیؒ کے حقیقی شرعی و قانونی ورثاء عباسی صاحبان ہیں، جبکہ میاں نجیب اویسی، میاں شعیب اویسی یا اویسی خاندان کے کسی فرد کا وراثت، نسب، ولایت یا جائیداد سے کوئی قانونی تعلق ثابت نہیں ہوا،ان کا الزام تھا کہ سپریم کورٹ سے نظر ثانی اپیل خارج ہونے کے باوجود سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر حقیقی ورثاء کے نام انتقالات در…

Post Views: 67
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post
Implement Supreme Court’s Final Verdict in Khanqah Sharif Land Case, Demands Yousaf Akram Abbasi

Implement Supreme Court's Final Verdict in Khanqah Sharif Land Case, Demands Yousaf Akram Abbasi

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf