• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

News Desk by News Desk
September 4, 2026
in Press Releases - Urdu
0
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

عوام کو اہل، دیانتدار اور محب وطن قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا، سربراہ عوامی تحریک نجات
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)عوامی تحریک نجات کے بانی و سربراہ محمد فاروق یاسر نے کہا ہے کہ قومیں صرف وسائل سے نہیں بلکہ شعور، اتحاد اور مخلص و ایماندار قیادت سے بنتی ہیں۔ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے عوام کو تقسیم در تقسیم کی سیاست سے نکل کر اہل، دیانتدار اور محب وطن قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد فاروق یاسر نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے اتحاد ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ قیادت ایماندار، مخلص اور اہل افراد کے ہاتھ میں ہو تو مشکلات کے باوجود ترقی کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں ایسے افراد کی اکثریت ہے جو عوامی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات اور دولت بنانے کے لیے سیاست میں آتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے کی کردار کشی اور مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔محمد فاروق یاسر کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران ہونے والی قانون سازی کا بڑی حد تک مقصد سیاسی اشرافیہ یا ان کے خاندانوں کے مفادات کا تحفظ رہا، جبکہ عوام کو حقیقی ریلیف دینے اور ملک کو مضبوط بنانے کے لیے طویل المدتی پالیسیاں بنانے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے تعلیم کو ملکی ترقی کی بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے اپنے انسانی وسائل پر سرمایہ کاری کی، انہوں نے ترقی کی منازل تیزی سے طے کیں۔ پاکستان میں بھی تعلیم کے نظام کو ترجیح دے کر اسے بہتر بنانا ہوگا، کیونکہ باشعور اور تعلیم یافتہ قوم ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور دیگر مسائل کا سامنا ہے جبکہ ملک پر قرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اگر عوام چاہتے ہیں کہ حالات تبدیل ہوں تو انہیں دو بنیادی اقدامات کرنا ہوں گے، ایک دوسرے کے اختلافات ختم کرکے متحد ہونا اور دوسرا مخلص، ایماندار اور اہل قیادت کو آگے لاناہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام اکثر ایک سیاسی نمائندے کی ناقص کارکردگی کے بعد دوسرے کو موقع دیتے ہیں اور اسی طرح بار بار انہی لوگوں کے گرد گھومتے رہتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے افراد کو منتخب کیا جائے جو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت اور ملکی ترقی کا جذبہ رکھتے ہوں۔محمد فاروق یاسر نے کہا کہ ہر علاقے اور ہر طبقے میں اچھے، مخلص اور ایماندار لوگ موجود ہیں جو ملک کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، عوام کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں آگے آنے کا موقع دیں۔فوج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عوامی تحریک نجات کے سربراہ نے کہا کہ وہ پاکستان کی فوج سے محبت کرتے ہیں اور ملک کے دفاع میں اس کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج ملک کی محافظ ہے، تاہم سیاسی معاملات میں اس کا کردار آئینی اور ملکی مفاد کے دائرے میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاستدان عوامی مسائل حل کرنے اور ملک کو آگے لے جانے میں ناکام ہوں تو قومی اداروں کو اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے ملکی استحکام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔محمد فاروق یاسر نے کہا کہ ’’نجات‘‘ کا نام سوچ سمجھ کر رکھا گیا ہے، کیونکہ عوام مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، جرائم اور دیگر مشکلات سے نجات چاہتے ہیں۔ عوامی تحریک نجات کا مقصد ان مسائل کے خلاف جدوجہد اور عوام کی خدمت ہے۔ پارٹی کا بنیادی مقصد کسی مخصوص سیاسی جماعت کی مخالفت نہیں بلکہ عوامی مسائل کا حل اور ملک کی ترقی ہے۔اقتدار اور عوامی مینڈیٹ ملنے کی صورت میں تحریک عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی تحریک نجات کو موقع ملا تو ملک کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور اس کا ثبوت باتوں کے بجائے عملی کارکردگی سے دیا جائے گا۔

Post Views: 38
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
نیشنل پریس کلب اور آئی ڈی سی کے درمیان معاہدہ، ممبران انکی فیملیز اوروالدین کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور آئی ڈی سی کے درمیان معاہدہ، ممبران انکی فیملیز اوروالدین کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی

September 3, 2026
Load More
Next Post
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf