• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

News Desk by News Desk
September 9, 2026
in Press Releases - Urdu
0
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (سٹی رپورٹر): لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ اسلام آباد کے متاثرہ الاٹیز نے منصوبے کی تکمیل میں مسلسل تاخیرپر وفاقی حکومت، وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) سے فوری نوٹس لینے اورمنصوبہ فوری طور پر مکمل کرنے اور متاثرین کو ان کے گھروں کا قبضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرہ الاٹیز کے نمائندگان ملک بشیر احمد،شیخ محمد اعظم،ڈاکٹر تنویر کیانی،دلدار حسین،فیصل خان، مسز سکینہ بانو و دیگرنے کہا کہ لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ محض ایک ہاؤسنگ منصوبہ نہیں بلکہ ہزاروں سرکاری ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے اپنی چھت کے خواب کی امید ہے۔ الاٹیز نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی، ریٹائرمنٹ کے فوائد اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم اس امید پر منصوبے میں جمع کرائیں کہ انہیں مقررہ مدت میں ان کے گھروں کا قبضہ مل جائے گا، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود وہ اپنے جائز حق سے محروم ہیں۔متاثرین کا کہنا تھا کہ منصوبے کی غیر معمولی تاخیر نے ہزاروں خاندانوں کو شدید مالی، ذہنی اور معاشرتی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ متعدد الاٹیز اپنی عمر کے آخری حصے میں بھی کرائے کے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں، جبکہ بڑھتے ہوئے کرایوں، مہنگائی اور دیگر معاشی مسائل نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ الاٹیز نے مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے کیے، متعدد درخواستیں اور یادداشتیں پیش کیں اور منصوبے کی تکمیل کے لیے بارہا آواز اٹھائی، مگر انہیں عملی پیش رفت کے بجائے یقین دہانیوں اور نئی تاریخوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ہر گزرتا دن متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے جبکہ ان کی قیمتی جمع پونجی ایک ایسے منصوبے میں پھنسی ہوئی ہے جس کی تکمیل کے حوالے سے طویل عرصے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔متاثرین نے اس امر پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا کہ ایک سرکاری ہاؤسنگ اتھارٹی کے تحت شروع ہونے والے منصوبے کا بروقت مکمل نہ ہونا اور الاٹیز کو واضح، شفاف اور حتمی ٹائم لائن فراہم نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔متاثرہ الاٹیز نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے لائف اسٹائل ریزیڈنسی 13/1-G کی تکمیل کے لیے متعلقہ اداروں کو واضح اور قابلِ عمل ہدایات جاری کریں اور منصوبے کی نگرانی کے لیے مؤثر طریقہ کار وضع کیا جائے۔لائف اسٹائل ریزیڈنسی 13/1-G کی تعمیر فوری طور پر مکمل کرکے الاٹیز کو قبضہ دینے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔منصوبے میں تاخیر کی وجوہات، ذمہ داران اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے الاٹیز کو مکمل اور شفاف معلومات فراہم کی جائیں۔منصوبے کی تکمیل کے لیے تحریری، واضح اور قابلِ عمل ٹائم لائن جاری کی جائے اور اس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔الاٹیز سے وصول کی گئی رقوم کے استعمال اور منصوبے کی مالی صورتحال کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔تاخیر کے باعث الاٹیز کو ہونے والے مالی نقصانات، اضافی اخراجات اور ذہنی اذیت کے ازالے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔وزیراعظم کی زیر نگرانی یا ان کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے جو منصوبے کی تکمیل کی مسلسل نگرانی کرے۔FGEHA انتظامیہ الاٹیز کے نمائندگان کے ساتھ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرے اور منصوبے کی ہر مرحلے پر پیش رفت سے انہیں آگاہ رکھے۔متاثرین نے کہا کہ وہ کسی غیر قانونی یا غیر آئینی مطالبے کے خواہاں نہیں بلکہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی کے عوض اپنے جائز حق، یعنی اپنے گھر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور ڈائریکٹر جنرل FGEHA سے اپیل کی کہ اس معاملے کو محض انتظامی مسئلہ سمجھنے کے بجائے ہزاروں خاندانوں کے مستقبل اور ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی کا معاملہ سمجھا جائے اور فوری و مؤثر اقدامات کیے جائیں۔متاثرہ الاٹیز نے واضح کیا کہ وہ اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لیے پرامن، قانونی اور جمہوری طریقے سے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور اس وقت تک جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک لائف اسٹائل ریزیڈنسی 13/1-G کے الاٹیز کو ان کے گھروں کا قبضہ نہیں مل جاتا۔

Post Views: 12
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
نیشنل پریس کلب اور آئی ڈی سی کے درمیان معاہدہ، ممبران انکی فیملیز اوروالدین کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور آئی ڈی سی کے درمیان معاہدہ، ممبران انکی فیملیز اوروالدین کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی

September 3, 2026
Load More
Next Post
ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf