• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

حاجی صادق خان اچکزئی کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کی مذمت، غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ

News Desk by News Desk
July 19, 2026
in Press Releases - Urdu
0
حاجی صادق خان اچکزئی کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کی مذمت، غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد()مظلوم عوامی تحریک پاکستان نے پارٹی چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کے ساتھ زیارت میں پیش آنے والے مبینہ ناروا سلوک، ان کے ذاتی محافظوں کی گرفتاری اور مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیکر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، گرفتار کارکنوں اور محافظوں کو بلا تاخیر رہا کیا جائے اور سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے، کارروائی سیاسی بنیادوں پر کی گئی، دہشت گردی سے نمٹنے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قبائلی عمائدین، جرگوں اور مقامی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے، پارٹی کے مرکزی ترجمان اسد اللہ خان حقانی، راولپنڈی ڈویژن کے ضلعی صدر ندیم جاوید عرف نومی نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچستان اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے اور ایسے وقت میں امن، مذاکرات اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی صادق خان اچکزئی ایک معروف سماجی شخصیت، تاجر اور فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنے والے رہنما ہیں، جو بلوچستان سمیت ملک بھر میں روزگار کی فراہمی اور مستحق افراد کی مدد کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔پارٹی رہنماؤں کے مطابق زیارت میں شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے بعد واپسی پر حاجی صادق خان اچکزئی کے قافلے کو مبینہ طور پر روکا گیا، ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور ان کے تین ذاتی محافظوں کو اسلحہ لائسنس سے متعلق معاملات پر گرفتار کر لیا گیا۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائی سیاسی بنیادوں پر کی گئی۔مرکزی ترجمان اسد اللہ حقانی نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، گرفتار کارکنوں اور محافظوں کو بلا تاخیر رہا کیا جائے اور سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔پریس کانفرنس میں بلوچستان کے امن و امان کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قبائلی عمائدین، جرگوں اور مقامی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے، کیونکہ مسائل طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل کیے جا سکتے ہیں۔پارٹی نے مطالبہ کیا کہ زیارت واقعے اور دیگر حالیہ واقعات کی تحقیقات کے لیے مکمل طور پر غیرجانبدار جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے اور اس کی سفارشات پر عملی طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے بلوچستان کے عوام کا حق ہے، نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں اور صوبے کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبے بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کا ذریعہ بننے چاہئیں۔افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کو اصولی طور پر درست قرار دیتے ہوئے پارٹی نے مطالبہ کیا کہ کارروائیوں کے دوران محب وطن پاکستانی قبائل اور شہریوں کو بلاوجہ ہراساں نہ کیا جائے۔پریس کانفرنس کے دوران پارٹی رہنماؤں نے واضح کیا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے اور ملک بھر میں اپنی تنظیم سازی مکمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد آن لائن رکنیت سازی کا باقاعدہ آغاز بھی کیا جائے گا۔آخر میں پارٹی نے حکومت پر زور دیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے تمام سیاسی، قبائلی اور سماجی قوتوں کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے آئینی و جمہوری حقوق کا احترام کیا جائے، تاکہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کی راہ ہموار ہو سکے۔

Post Views: 73
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا اے پی پی میں ہراسگی کیس پر فیصلے کا خیرمقدم، خواتین صحافیوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا اے پی پی میں ہراسگی کیس پر فیصلے کا خیرمقدم، خواتین صحافیوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf