• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف مقتول عمر راٹھور کے والد کا ردعمل، نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

News Desk by News Desk
May 18, 2026
in Press Releases - Urdu
0
سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف مقتول عمر راٹھور کے والد کا ردعمل، نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد()2019 میں بھارہ کہومیںاغواء کے بعد سفاکیت کے ساتھ قتل ہونے پانچ سالہ معصوم بچے عمر راٹھور کے والد مختار احمد راٹھورنےسپریم کورٹ کی طرف سے قاتلوں کی دو دو بار سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کے فیصلے کو مسترد اور اسے انصاف کا قتل قرار دیتے ہوئے نظرثانی اپیل دائرکرنے کا اعلان کیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم سے اپیل ہےکہ وہ کیس کا دوبارہ از سر نو نیا بینچ تشکیل دے کر انصاف کے تقاضے پورے کریں ورنہ پورے خاندان سمیت سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے خود کشی کرنے پر مجبور ہونگے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنی بیٹی بیٹے ،داماد اور خاندان کے دوسرے افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مختار احمدراٹھور کا مزید کہنا تھا کہ21دسمبر 2019کو انکے پانچ سالہ معصوم بیٹے کو بھارہ کہو کے علاقے میںمحلے کے چار لڑکوں نے اغواء کرنے کے بعد انتہائی بے دردی اورسفاکیت کیساتھ قتل کر دیا تھا جسکی منہ اور ہاتھ پاؤں ٹیپوں میں جکڑی ہوئی لاش ایک کرائے کے مکان میں واقع الماری سے برآمد ہوئی تھی،2023ء میںٹرائل کورٹ سے جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو دو دو بار سزائے موت جبکہ ایک ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا تھا،یہ سزا اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھی تاہم ملزمان کی طرف سے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں جس پر سپریم کورٹ نے 13 مئی کو ملزمان کی دو دوبار سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے جو کہ سرا سر نا انصافی، انصاف کا قتل اور سفاک قاتلوں کو بے گناہوں کو قتل کرنے کا لائسنس دینے کے مترادف ہے،سپریم کورٹ نےاپنے فیصلے میں سزا کم کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی حالانکہ کیس میں تینوںملزمان کے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے میچ تھے اور ملزمان کا اقبال جرم بھی موجود تھا،ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مقتول کے ورثاء کوشدید صدمہ پہنچا ہے کیونکہ انکامعصوم بچہ بنا کسی دشمنی کے درندے قاتلوں نے سفاکیت اور بربریت سے قتل کیا تھا، ان سفاک ملزمان کو نشان عبرت بننا چاہیے تھا لیکن صد افسوس کہ عدالت عالیہ نے انصاف کا قتل کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ مظلوم خاندان دوبارہ قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئےفیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کریگا، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ کیس کا دوبارہ از سر نو نیا بینچ تشکیل دے کر انصاف کے تقاضے پورے کریں تاکہ آئندہ کسی اور عمر اورخاندان کو اس صورتحال سے نہ گزرنا پڑے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر متاثرہ خاندان کو انصاف نہ ملا اور قاتلوں کو انکے انجام تک نہ پہنچایا گیا تو وہ پوری فیملی سمیت سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے خود کشی کرنے پر مجبور ہونگے۔

Post Views: 15
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post
پیکڈ دودھ پر جی ایس ٹی کو اٹھارہ فیصد سے کم کرکے دس فیصدکیا جائے،پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن

پیکڈ دودھ پر جی ایس ٹی کو اٹھارہ فیصد سے کم کرکے دس فیصدکیا جائے،پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf