• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان

News Desk by News Desk
July 26, 2026
in Press Releases - Urdu
0
پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان

اسلام آباد() پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) ریئسہ عادل کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، صدر پریس کلب عبدالرزاق سیال۔سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راو۔فنانس سیکرٹری عابد عباسی و خوات عہدیداران نے استقبال کیا ۔
اسلام آباد() پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) ریئسہ عادل کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، صدر پریس کلب عبدالرزاق سیال۔سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راو۔فنانس سیکرٹری عابد عباسی و خواتین عہدیداران نے استقبال کیا ۔ خواتین صحافیوں کیساتھ خصوصی نشست، خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان ، اس موقع پر ریئسہ عادل نے کہا ہےکہ صحافیوں کیلئےپاکستان انفارمیشن سروس اکیڈمی کے تعاون سے مختلف تربیتی کورسز، خصوصاً فری لانسنگ، ڈیجیٹل میڈیا، کلائمٹ رپورٹنگ اور جدید صحافتی مہارتوں پر پروگرام شروع کئے جائیں گے تاکہ صحافی بدلتے ہوئے میڈیا منظرنامے سے ہم آہنگ ہو سکیں، میڈیا تیزی سے ڈیجیٹل دور میں داخل ہو رہا ہے، اس لیے صحافیوں خصوصاً خواتین کی صلاحیتوں میں اضافے (Capacity Building) پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، خواتین صحافیوں کے مسائل کو متعلقہ حکام تک مؤثر انداز میں پہنچائیں گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی، ریئسہ عادل نے نیشنل پریس کلب میں خواتین صحافیوں کے لیے علیحدہ لیڈیز روم، آرام گاہ اور بچوں کے لیے ڈے کیئر جیسی سہولیات کی ضرورت پر بھی زور دیا اور یقین دلایا کہ وہ ان تجاویز کو متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گی،صحافی خواتین کے لئے ایکریڈیشن کارڈ۔ صحت کارڈ ، ڈیجیٹل جرنلسٹ کے لئے ایکریڈیشن کارڈ اور صحافی خواتین کے لئے پریس نفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں حل طلب مسائل کے لئے ویمن جرنلسٹ ہیلپ ڈیسک بنانے کی تجویز پر ریئسہ عادل نے یقین دہانی بھی کرائی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خواتین صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا، این پی سی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی،سینئر نائب صدر احتشام الحق، نائب صدر بشیر چوہدری، نائب صدر سحرش قریشی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی، جوائنٹ سیکرٹری سید عون شیرازی، ممبر گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، فرح ربانی، عائشہ ناز، سابق ممبر گورننگ باڈی نوید احمد شیخ گورننگ باڈی کے ارکان اور مختلف میڈیا ہاؤسز سے منسلک اورخواتین ممبران این پی سین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریئسہ عادل کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی او کی ذمہ داری سنبھالنا ان کے لیے اعزاز کیساتھ ساتھ بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے، انہوں نے نیشنل پریس کلب میں خواتین صحافیوں کے لیے علیحدہ لیڈیز روم، آرام گاہ اور بچوں کے لیے ڈے کیئر جیسی سہولیات کی ضرورت پر بھی زور دیا اور یقین دلایا کہ وہ ان تجاویز کو متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور میڈیا ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں، اس لیے دونوں کے درمیان اعتماد اور رابطے کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام تک درست اور ذمہ دارانہ معلومات پہنچائی جا سکیں،اس موقع پر صدر این پی سی عبدالرزاق سیال نے پی آئی او کی پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں پریس کلب کے خواتین اور ممبران کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ خواتین صحافی میڈیا میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، تاہم انہیں ملازمتوں کے عدم تحفظ، کم تنخواہوں، لے آف، تربیتی مواقع کی کمی اور کام کی جگہ پر سہولیات کے فقدان جیسے مسائل کا سامنا ہے، این پی سی نےاپنے ممبران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ایک ماہ پر محیط ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت کی ،سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نےپی آئی او کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ این پی سی میں مرد ممبران کیساتھ ساتھ خواتین ممبران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ ورکشاپس کرائی جاتی ہیں،جس کے بعدوہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں زیادہ بہتر انداز میں سرانجام دے سکتی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرے ، سیکرٹری فنانس عابد عباسی نے پی آئی او کی پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خواتین کی ایک بڑی تعداد این پی سی کی ممبر ہے جو مختلف میڈیا ہاوسز سے منسلک ہے، تقریب سے نائب صدر این پی سی سحرش قریشی، جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل،سابق سیکرٹری این پی سی نیئر علی، سینئر صحافیوں فوزیہ کلثوم رانا و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کیں جبکہ بعد ازاں خواتین صحافیوں اور پی آئی او کے درمیان سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں خواتین صحافیوں نے صحافتی شعبے میں خواتین کو درپیش مختلف مسائل جن میں ایکریڈیشن کارڈز کے حصول میں مشکلات سمیت دیگر مسائل شامل تھے کے ممکنہ حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔تقریب کے اختتام پر نیشنل پریس کلب کی جانب سے ریئسہ عادل کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Post Views: 176
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post
صحافی تنظیموں کو اس صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے، حامد میر

صحافی تنظیموں کو اس صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے، حامد میر

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf