• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, July 24, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کیلئے الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات قابل تحسین، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

News Desk by News Desk
May 7, 2026
in Press Releases - Urdu
0
تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کیلئے الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات قابل تحسین، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

اسلام آباد()الاقصی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی مرکزی صدرمحمدحمیدخان المعروف ایدھی آف آزاد کشمیرنے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا اور بلڈ کینسرکے شکار ہزاروں بچوں کو مفت خون، ادویات فراہم کر رہے ہیں،مخیر حضرات کا تعاون جاری رہا تویہ سلسلہ آزادکشمیر اور پاکستان میں آئندہ بھی جاری رہے گا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںمنعقدہ تھیلیسیمیا کے شکار بچوں میں عطیات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں این پی سی کے سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی، سماجی کارکن ملک معراج اورتھیلیسیمیا کے شکار بچوں اور انکے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر اپنے خطاب میں محمد حمید خان المعروف ایدھی آف آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبیؐ کا فرمان ہے کہ تم میں سے سب سے بہت وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے،الاقصی ویلفیئر ٹرسٹ نے دو دہائیاں قبل دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھا تھا اور مخیر حضرات کے تعاون سے یہ سلسلہ آج بھی بلا تعطل جاری ہے اور اس دوران لاکھوں تھیلیسیمیا اور بلڈ کینسر کے شکار بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے مصروف عمل ہے، یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری وساری رہے گا،اس موقع پر این پی سی کے سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے کہا کہ محمد حمید خان نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کیلئے وقف کر رکھی ہےجو کہ نہایت خوش آئند امر ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پریس کلب کے کسی ممبر کے بچے کو اگر یہ بیماری لاحق ہوئی تو ہم آپ سے رابطہ کرینگے،ہم بلڈ ڈونیشن میں بھی آپکے ادارے کیساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے،پریس کلب آئندہ بھی الاقصی ویلفیئر ٹرسٹ کیلئے مفت میسر رہے گا، اللہ تعالی تمام تھیلیسینیا کے بچوں کو شفا اور لمبی عمر دے،سیکرٹری فنانس عابد عباسی نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے چہروں کو دیکھ کر اس لحاظ سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے کہ انہوں نے مستقبل میں آسمان پر سورج ،چاند اورستارے بن کر چمکنا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں شفاء اور لمبی زندگیاں عطا کرے، اس حوالے سےحمید خان جو محنت اور کاوش کررہے ہیں اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ جو بلڈ ڈونیشن میںآپ کی ہرممکن مدد کر سکیں تاکہ لوگوں کی زندگیاں بچانے میں ہمارا بھی کوئی حصہ ہو سکے کیونکہ خون زندگی ہے اورجو معصوم بچے ہیں ان کی زندگیوں کو بچایا جا سکے اور یہ ہمیشہ یونہی خوش و خرم اورمسکراتے رہیں اور اپنی زندگی بھرپور انداز اور پوری دلچسپی کے ساتھ زندگی گزاریں،اس موقع پر دیگر مقررین جن میں تھیلیسیمیا کے شکار بچے اور انکے والدین بھی شامل تھے کا کہنا تھا کہ حمید خان دکھی انسانیت کیلئے روشنی کا مینار ہیں، جن کی کوششوں اور تعاون سے اس بیماری میں مبتلا بچوں کو بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات میسر ہیں، انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ انکے لئے ایک عدد ایمبولینس عطیہ کی جائے تاکہ وہ اور بہتر انداز میں دکھی انسانیت کی خدمت کر سکیں، تریب کے آخر میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں میں نقد ی کی صورت میں عطیات بھی تقسیم کئے گئے۔

ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان
Press Releases - Urdu

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان

July 23, 2026
نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

July 23, 2026
نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید
Press Releases - Urdu

نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید

July 22, 2026
آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان
Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان

July 22, 2026
آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال
Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال

July 22, 2026
خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی
Press Releases - Urdu

خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی

July 21, 2026
Load More
Next Post
نیشنل پریس کلب اور الخدمت فاؤنڈیشن کے درمیان صحافیوں کی فلاح و علاج کیلئے معاہدہ

نیشنل پریس کلب اور الخدمت فاؤنڈیشن کے درمیان صحافیوں کی فلاح و علاج کیلئے معاہدہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دورہ پریس کلب

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کیلئے الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات قابل تحسین، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پاکستان میں بدھ مت کے ورثے پر تیسری بین الاقوامی پانچ روزہ کانفرنس 19 مئی کو اسلام آباد میں شروع ہوگی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی قیادت کی رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مباکباد

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf