• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Sunday, November 15, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

80 فیصد کیسز قابلِ تدارک، بروقت علاج سے معذوری اور اموات میں کمی ممکن ہے،ڈاکٹر حسنین ہاشم

News Desk by News Desk
October 29, 2026
in Press Releases - Urdu
0
80 فیصد کیسز قابلِ تدارک، بروقت علاج سے معذوری اور اموات میں کمی ممکن ہے،ڈاکٹر حسنین ہاشم

فوری علاج کے بعد بحالی اور فزیوتھراپی بھی ناگزیر ہے،ڈاکٹر یاسر محمود ملک
متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ولید شہزاد
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ فالج ایک سنگین بیماری ہے جس سے نہ صرف مریض بلکہ اس کا پورا خاندان متاثر ہوتا ہے، تاہم بروقت تشخیص، فوری طبی امداد اور جدید علاج کے ذریعے معذوری اور اموات کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔فالج کے تقریباً 80 فیصد کیسز سے بچاؤ ممکن ہے، جس کے لیے بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے، متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ضرورت ہے۔فالج سے متعلق آگاہی کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےڈاکٹر حسنین ہاشم،ڈاکٹر یاسر محمود ملک اور ڈاکٹر ولید شہزادنے کہا کہ فالج کی علامات ظاہر ہونے کے بعد مریض کو فوری طور پر ایسے اسپتال منتقل کرنا ضروری ہے جہاں اسٹروک کے علاج کی سہولت موجود ہو۔ دماغی شریان میں خون کا لوتھڑا بننے کی صورت میں بعض مریضوں کو ساڑھے چار گھنٹے کے اندر مخصوص انجیکشن کے ذریعے علاج فراہم کیا جا سکتا ہے، جبکہ منتخب مریضوں میں مکینیکل تھرومبیکٹومی کے ذریعے لوتھڑا نکالنے کا طریقہ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ فالج کا علاج صرف انجیکشن لگانے یا خون کا لوتھڑا نکالنے تک محدود نہیں، بلکہ مریض کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور روزمرہ زندگی کے معمولات کی طرف واپس لانے کے لیے طویل مدتی بحالی، فزیوتھراپی، اسپیچ تھراپی اور دیگر طبی سہولیات بھی انتہائی اہم ہیں۔ بعض مریضوں کو بولنے، چلنے، نگلنے اور جسمانی حرکات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن کے لیے ماہرین کی نگرانی میں مسلسل علاج اور بحالی کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فالج کے مریضوں کی دیکھ بھال میں اہلِ خانہ کا کردار بھی اہم ہے۔ مریض کی پوزیشن باقاعدگی سے تبدیل کرنا، بیڈ سورز سے بچاؤ، سینے اور پیشاب کی نالی کے انفیکشن سے حفاظت اور نگلنے میں دشواری کی صورت میں مناسب طبی رہنمائی فراہم کرنا ضروری ہے۔ ان احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنے سے مریض کی پیچیدگیاں بڑھ سکتی ہیں اور صحت یابی میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ماہرین صحت نے زور دیا کہ فالج کی ابتدائی علامات سے متعلق عوامی آگاہی بڑھائی جائے۔ چہرے کا ایک طرف ٹیڑھا ہو جانا، بازو یا ٹانگ میں اچانک کمزوری اور بولنے میں دشواری فالج کی اہم علامات ہیں۔ ایسی صورت میں مریض کو فوری طور پر ایمرجنسی طبی امداد فراہم کی جائے اور وقت ضائع کیے بغیر متعلقہ اسٹروک سینٹر منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریض کو پہلے غیر متعلقہ مراکز پر لے جانے یا علامات کو معمولی سمجھ کر انتظار کرنے سے علاج کے لیے دستیاب قیمتی وقت ضائع ہو سکتا ہے۔سیمینار میں بتایا گیا کہ پاکستان میں فالج کے مریضوں کی تعداد اور اس سے ہونے والی اموات کے حوالے سے جامع قومی اعداد و شمار محدود ہیں۔ تاہم دستیاب تخمینوں کے مطابق ملک میں ہر سال تقریباً ساڑھے تین سے ساڑھے چار لاکھ افراد فالج سے متاثر ہوتے ہیں، جبکہ اس بیماری کے باعث بڑی تعداد میں اموات اور مستقل معذوری کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ فالج دنیا بھر میں اموات اور معذوری کی بڑی وجوہات میں شامل ہے، اس لیے اس کی روک تھام اور بروقت علاج کو قومی صحت کی ترجیحات میں شامل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ فالج سے بچاؤ کے لیے ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو باقاعدگی سے اپنا طبی معائنہ کروانا چاہیے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات استعمال کرنی چاہئیں۔ بلڈ پریشر، خون میں شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھنے کے ساتھ وزن میں کمی، روزانہ جسمانی سرگرمی اور متوازن غذا دل اور دماغ کی شریانوں سے متعلق بیماریوں کے خطرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ سگریٹ نوشی سے اجتناب اور غیر صحت مند طرزِ زندگی ترک کرنا بھی ضروری ہے۔طبی ماہرین نے کہا کہ فالج کے مریضوں کے بہتر علاج کے لیے صرف نیورولوجسٹ کی خدمات کافی نہیں، بلکہ ایمرجنسی ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف، فزیوتھراپسٹس، اسپیچ تھراپسٹس اور بحالی کے ماہرین کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ اسی مقصد کے تحت طبی عملے کی تربیت، ورکشاپس اور آگاہی پروگراموں کی ضرورت ہے تاکہ مریض کو اسپتال پہنچنے کے بعد فوری اور معیاری علاج فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے پنجاب میں فالج کے مریضوں کے لیے شروع کیے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بعض مراکز میں اہل مریضوں کو خون کا لوتھڑا تحلیل کرنے والا انجیکشن مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایمبولینس سروسز اور طبی عملے کی تربیت بھی اس سلسلے میں اہم ہے، کیونکہ مریض کو درست وقت پر مناسب اسپتال منتقل کرنا علاج کی کامیابی کے امکانات بڑھاتا ہے۔ماہرین نے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے رش، بستروں کی کمی، طبی عملے پر دباؤ اور ایمرجنسی میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہارٹ اٹیک، فالج اور حادثات کے مریضوں کے لیے واضح ترجیحی نظام اور مؤثر ایمرجنسی پروٹوکول ہونے چاہئیں تاکہ انتہائی تشویش ناک حالت میں آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد مل سکے۔ طبی عملے کی تعداد بڑھانے، تربیت بہتر بنانے اور مریضوں کے ساتھ باعزت رویہ اختیار کرنے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض بڑے اسپتالوں میں فالج کے علاج کی سہولیات دستیاب ہیں، تاہم جدید اسٹروک سینٹرز کے قیام، موجودہ مراکز کو مکمل فعال بنانے اور علاج کی سہولیات کو مزید اسپتالوں تک پھیلانے کی ضرورت ہے۔ ماہرین نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے فالج کے مریضوں کو بروقت علاج اور معیاری بحالی کی سہولیات فراہم کرنے میں بہتری آئے گی۔سیمینار کے اختتام پر ماہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی آگاہی، طبی عملے کی تربیت، بروقت تشخیص اور جدید علاج تک رسائی بہتر بنا کر فالج کے باعث ہونے والی اموات اور معذوری میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ فالج کی علامات، فوری طبی امداد اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Views: 87
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

قومی حکومت وقت کی ضرورت ہے، عمران اسماعیل
Press Releases - Urdu

قومی حکومت وقت کی ضرورت ہے، عمران اسماعیل

November 11, 2026
ورچوئل اثاثہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے الائنس آف پاکستان کے قیام کا اعلان
Press Releases - Urdu

ورچوئل اثاثہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے الائنس آف پاکستان کے قیام کا اعلان

November 11, 2026
سرفراز راجہ کی والدہ کے ایصالِ ثواب کیلئے نیشنل پریس کلب میں دعائیہ تقریب، صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت
Press Releases - Urdu

سرفراز راجہ کی والدہ کے ایصالِ ثواب کیلئے نیشنل پریس کلب میں دعائیہ تقریب، صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت

November 11, 2026
پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ، عالمی معیار کے بورڈ کے قیام کا اعلان، پہلا مقابلہ 10 فروری کو ہوگا
Press Releases - Urdu

پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ، عالمی معیار کے بورڈ کے قیام کا اعلان، پہلا مقابلہ 10 فروری کو ہوگا

November 5, 2026
فرانسیسی سفیر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، میڈیا کے ساتھ روابط مضبوط بنانے پر آمادگی
Press Releases - Urdu

فرانسیسی سفیر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، میڈیا کے ساتھ روابط مضبوط بنانے پر آمادگی

November 4, 2026
پاکستان اور جرمنی میں معاشی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، ڈاکٹر اِنّا لیپل
Press Releases - Urdu

پاکستان اور جرمنی میں معاشی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، ڈاکٹر اِنّا لیپل

November 2, 2026
Load More
Next Post
نیشنل پریس کلب اور کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال کے درمیان مفاہمتی معاہد ے پر دستخط

نیشنل پریس کلب اور کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال کے درمیان مفاہمتی معاہد ے پر دستخط

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب اور روٹس ملینیم اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، صحافیوں کے بچوں کو داخلے میں پچاس اورفیسوں میں بیس فیصدرعایت دی جائے گی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Education
  • Event Gallery
  • Health
  • MOU
  • Notifications
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf