• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Sunday, November 15, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

صحافی جمہوریت کے استحکام اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سینیٹرمحمد طلحہ محمود

News Desk by News Desk
October 29, 2026
in Press Releases - Urdu
0
صحافی جمہوریت کے استحکام اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سینیٹرمحمد طلحہ محمود

وزیراعظم ہیلتھ انشورنس اسکیم برائے جرنلست ومیڈیا ورکرز کا جلد اجراء ہوگا، اشفاق احمد خلیل
میڈیا انڈسٹری سے وابستہ کارکنوں کی خدمات تسلیم کرتے ہیں،رئیسہ عادل
صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کا جلد حل و فلاحی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، صدیق انظر،عبدلرزاق سیال و دیگر مقررین کا خطاب
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) گلگت بلتستان چیپٹر کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریبِ حلف برداری نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود ،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر محترمہ ریئسہ عادل نے بطور مہمانِان خصوصی شرکت کی، تقریب کے میزبان چئیرمین ایپنک محمدصدیق انظر ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، ایپنک گلگت بلتستان چیپٹر کی چیئرپرسن مہوش ممتاز بیگ، صدر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کلیم شمیم ، سینئر صحافیوں طارق عثمانی ، ڈاکٹر سعدیہ کمال، فورتھ پلر کے صدر فاروق مرزا، قربان ستی،محمد فیاض چوہدری ،فرحت فاطمہ ،عمران اکبر اور راجہ جاوید نے تقریب سے خطاب کیا تقریب میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سینیٹر محمد طلحہ محمود نے ایپنک گلگت بلتستان کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔تقریب میں مقررین نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود، ملازمتوں کے استحکام اور میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والے افراد کو درپیش مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافتی برادری کے مسائل کے حل اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے متعلقہ اداروں، صحافتی تنظیموں اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے سینیٹر محمد طلحہ محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے میں سچائی کے فروغ، عوامی مسائل کی نشاندہی اور جمہوری اقدار کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صحافیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے اور صحافیوں و میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل اجاگر کرنے اور فلاحی اقدامات کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت، حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے، جبکہ صحافی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور معلومات کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ میڈیا انڈسٹری سے وابستہ کارکنوں کی خدمات کو تسلیم کرنا اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافتی اداروں اور میڈیا ورکرز کی بہتری کے لیے متعلقہ حلقوں کے درمیان رابطے اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے تاکہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے بہتر ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وزہراعظم ہیلتھ انشورنس سکیم برائے جرنلسٹس و میڈیا ورکرز کا اجراء جلد کیا جارہا ہے اور اس مرتبہ یہ اسکیم بہت بہتر انداز میں ہوگی انہوں نے کہا کہ تمام صحافیوں و میڈیا ورکرز کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ہمیں ملکر میڈیا انڈسٹری کی تعمیر وترقی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے پرنسپل انفارمیشن آفیسر محترمہ ریئسہ عادل نے اس موقع پر کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی پیشہ ورانہ خدمات نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ میڈیا کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے صحافتی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کے درمیان مسلسل رابطہ ضروری ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایپنک کے نومنتخب عہدیدار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، چئیرمین ایپنک محمد صدیق انظر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود صحافتی تنظیموں کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والے کارکن مختلف مشکلات کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کے حل اور بہتر کام کے ماحول کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافتی تنظیموں کے درمیان اتحاد اور باہمی تعاون کو مضبوط بنا کر میڈیا ورکرز کے مسائل مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز پر اٹھائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے ایپنک گلگت بلتستان چیپٹر کے نومنتخب عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ میڈیا برادری کی نمائندگی اور فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کریں گے ۔صدر ایم ڈبلیو او کلیم شمیم نے کہا کہ صحافت ایک اہم پیشہ اور قومی ذمہ داری ہے، جس میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا ورکرز بھی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ صحافتی اداروں کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ان سے وابستہ کارکنوں کے حقوق، معاشی تحفظ اور پیشہ ورانہ ترقی کو اہمیت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو باہمی رابطوں اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تنظیمی امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے اور اپنے ساتھیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔ایپنک جی بی گلگت بلتستان مہوش ممتاز بیگ نے شرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایپنک گلگت بلتستان اپنے علاقے کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ، ان کی فلاح و بہبود اور تنظیمی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیمی اتحاد، باہمی مشاورت اور اجتماعی جدوجہد کے ذریعے میڈیا ورکرز کے جائز حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے حل کی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی اپنے خطاب میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی خدمات، تنظیمی یکجہتی اور ان کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور نومنتخب عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر ایپنک گلگت بلتستان چیپٹر کے نومنتخب عہدیداروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور اس امید کا اعادہ کیا گیا کہ وہ صحافتی برادری کے مسائل کے حل، میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔

Views: 64
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

قومی حکومت وقت کی ضرورت ہے، عمران اسماعیل
Press Releases - Urdu

قومی حکومت وقت کی ضرورت ہے، عمران اسماعیل

November 11, 2026
ورچوئل اثاثہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے الائنس آف پاکستان کے قیام کا اعلان
Press Releases - Urdu

ورچوئل اثاثہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے الائنس آف پاکستان کے قیام کا اعلان

November 11, 2026
سرفراز راجہ کی والدہ کے ایصالِ ثواب کیلئے نیشنل پریس کلب میں دعائیہ تقریب، صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت
Press Releases - Urdu

سرفراز راجہ کی والدہ کے ایصالِ ثواب کیلئے نیشنل پریس کلب میں دعائیہ تقریب، صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت

November 11, 2026
پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ، عالمی معیار کے بورڈ کے قیام کا اعلان، پہلا مقابلہ 10 فروری کو ہوگا
Press Releases - Urdu

پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ، عالمی معیار کے بورڈ کے قیام کا اعلان، پہلا مقابلہ 10 فروری کو ہوگا

November 5, 2026
فرانسیسی سفیر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، میڈیا کے ساتھ روابط مضبوط بنانے پر آمادگی
Press Releases - Urdu

فرانسیسی سفیر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، میڈیا کے ساتھ روابط مضبوط بنانے پر آمادگی

November 4, 2026
پاکستان اور جرمنی میں معاشی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، ڈاکٹر اِنّا لیپل
Press Releases - Urdu

پاکستان اور جرمنی میں معاشی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، ڈاکٹر اِنّا لیپل

November 2, 2026
Load More
Next Post
80 فیصد کیسز قابلِ تدارک، بروقت علاج سے معذوری اور اموات میں کمی ممکن ہے،ڈاکٹر حسنین ہاشم

80 فیصد کیسز قابلِ تدارک، بروقت علاج سے معذوری اور اموات میں کمی ممکن ہے،ڈاکٹر حسنین ہاشم

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب اور روٹس ملینیم اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، صحافیوں کے بچوں کو داخلے میں پچاس اورفیسوں میں بیس فیصدرعایت دی جائے گی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Education
  • Event Gallery
  • Health
  • MOU
  • Notifications
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf