• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Monday, October 26, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

اسلام آباد کے تاجروں کا جمعرات کو آبپارہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

News Desk by News Desk
October 6, 2026
in Press Releases - Urdu
0
اسلام آباد کے تاجروں کا جمعرات کو آبپارہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

مطالبات پورے نہ ہوئے تو وزیراعظم ہاؤس کی طرف مارچ کرینگے، اجمل بلوچ
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے مہنگی بجلی، ٹیکسز اور انتظامی اقدامات پر شدید تنقیدکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اورسہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک دکانیں بند رکھی جائیں گی، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی جائے گی ،انہوں نے ایف بی آر کے نظام پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو دفاتر کے چکر لگانے، نوٹسز اور مبینہ ہراسانی سے نجات دلائی جائے،ملک میں کوئی مناسب منصوبہ بندی نہیں ہے اور ہر مسئلے کا حل صرف ’’ڈنڈا‘‘ بنا دیا گیا ہے، مقامی تاجروں کے حقیقی مسائل سنے جائیں، ایف بی آر سمیت تمام سرکاری اداروں میں شفافیت یقینی بنائی جائے اور کاروباری طبقے کو منصفانہ، شفاف اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے، اگر شاپنگ بیگز پر پابندی عائد ہے تو پہلے ان کی تیاری کرنے والی فیکٹریاں بند کی جائیں اور تاجروں اور عوام کو متبادل فراہم کیا جائے، بات نہ سنی گئی تو پورا اسلام آباد بند کر کے وزیراعظم ہاؤس کی طرف مارچ کیا جائے گا،اجمل بلوچ نے ان خیالات کا اظہاراسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کےتاجر راہنماؤں خالد چوہدری، سید الطاف حسین شاہ، اظہر آزاد، کامران کاکا خیل، راجہ ذوالفقار، سید عامر شاہ، مظفر ہاشمی، نثار لنگاہ، عرفان چوہدری، ظفر گجر، عجب گل، وسیم عباسی، جمیل قریشی، ڈاکٹر سعید، محمود حسین، سناور خان، محمد حسین، جواد گجر، ظہور اعوان، عبداللہ اسماعیل،و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اجمل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ ماحول کو صاف رکھنا چاہیے، آلودگی کا خاتمہ ہونا چاہیے اور ایسی اشیاء کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے جو ماحول کے لیے نقصان دہ ہیں،شاپر بیگ اگر غیر قانونی ہے تو یہ بن کہاں رہا ہے؟ یہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلے کی جڑ پر ہاتھ ڈالیں، نہ کہ دکاندار کے ہاتھ سے شاپر چھین کر اسے مجرم بنا دیں۔ ایک عام دکاندار کوئی کرمنل ،دہشت گرد ، سمگلر یا کوئی بدمعاش نہیں۔ حکومت شاپر کا متبادل بھی تو دیں پھر تاجر اور عوام بھی اس پالیسی پر عمل کریں گے۔تاجر کی تذلیل نہ کی جائے، اسے ہراساں نہ کیا جائے، ہم حکومت کے ساتھ مل کر مسئلے کا حل چاہتے ہیں تاکہ ماحول بھی بچائیں اور کاروبار بھی چلائیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت تاجروں کو اعتماد میں لے، متبادل فراہم کرے، صنعتوں کو پابند کرے، اسمگلنگ روکے اور پھر قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ تاجر ماحول دشمن نہیں ہے۔ وہ بھی چاہتا ہے کہ اسلام آباد صاف، خوبصورت اور آلودگی سے پاک شہر ہو۔ لیکن ماحول کی حفاظت کے نام پر تاجر کی عزتِ نفس مجروح کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شاپر بیگ کا قابلِ عمل اور سستا متبادل فوری طور پر مارکیٹ میں دستیاب کیا جائے، غیر قانونی شاپر بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے،اسمگلنگ کے راستے بند کیے جائیں اور غیر قانونی سپلائی کو روکا ،تاجروں کو ہراساں، بے عزت اور تذلیل کرنے کے بجائے انہیں اعتماد میں لیا جائے،قانون پر عملدرآمد کے لیے واضح، یکساں اور باعزت طریقہ کار بنایا جائے۔ ڈنڈا مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ ملک بھر میں تاجر اور عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے کے بجائے ٹیکسز، جرمانوں اور انتظامی اقدامات کا بوجھ بڑھا رہی ہے۔ حکومت کو پہلے عوام کے لیے بنیادی سہولیات یقینی بنانی چاہئیں اور اس کے بعد قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانا چاہیے۔اجمل بلوچ نے زور دیا کہ ملک میں قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے اور غریب کے خلاف فوری کارروائی جبکہ بااثر افراد کو رعایت ملنے کا تاثر ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کرپشن کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اور سخت سزاؤں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی نے ملکی معیشت اور اداروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے ایف بی آر کے نظام پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو دفاتر کے چکر لگانے، نوٹسز اور مبینہ ہراسانی سے نجات دلائی جائے۔اجمل بلوچ نے کہا کہ اگر حکومت تاجروں سے ٹیکس وصول کرنا چاہتی ہے تو پہلے انہیں کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے، جس میں سستی بجلی، سکیورٹی، پارکنگ اور دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔ ایسا نظام متعارف کرایا جائے جس کے تحت تاجر اپنے موبائل فون کے ذریعے خود ٹیکس ادا کر سکیں اور انہیں پہلے سے معلوم ہو کہ انہیں کتنا ٹیکس ادا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جب دکاندار پہلے ہی کاروباری مشکلات کا شکار ہوں تو ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا مسائل میں اضافے کے مترادف ہے دکاندار کو مجرم بنانے کے بجائے اصل مسئلہ ختم کریں۔ ڈنڈا چھوڑیں، راستہ نکالیں۔ ہم حکومت کے ساتھ ہیں، لیکن تاجر کی عزت، روزگار اور کاروبار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کل بروز جمعرات 8 اکتوبر سہہ پہر تین بجے سے شام5 بجے تک کاروبار بند رہے گا اور تمام تاجر اپنی اپنی مارکیٹوں کے باہر احتجاج کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کی بات نہ سنی گئی تو پورا اسلام آباد بند کر کے وزیراعظم ہاؤس کی طرف مارچ کیا جائے گا۔

Views: 50
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

فاٹا کی آئینی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، قبائلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فاٹا قومی جرگہ
Press Releases - Urdu

فاٹا کی آئینی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، قبائلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فاٹا قومی جرگہ

October 26, 2026
کشمیر پر بھارتی قبضہ کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا، حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، مقررین
Press Releases - Urdu

کشمیر پر بھارتی قبضہ کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا، حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، مقررین

October 26, 2026
جرمن پریس ایسوسی ایشن کے وفد کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ
Press Releases - Urdu

جرمن پریس ایسوسی ایشن کے وفد کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ

October 20, 2026
پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، فیصل واڈا
Press Releases - Urdu

پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، فیصل واڈا

October 13, 2026
پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں وسعت دینا چاہتے ہیں، ملائیشین ہائی کمشنر
Press Releases - Urdu

پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں وسعت دینا چاہتے ہیں، ملائیشین ہائی کمشنر

October 13, 2026
پاک سعودی یکجہتی کونسل کاسعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی،حوثیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
Press Releases - Urdu

پاک سعودی یکجہتی کونسل کاسعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی،حوثیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

October 13, 2026
Load More
Next Post
وفاقی، صوبائی اور مقامی سول سروسز کی ازسرنو تشکیل ناگزیر قرار

وفاقی، صوبائی اور مقامی سول سروسز کی ازسرنو تشکیل ناگزیر قرار

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Education
  • Event Gallery
  • Health
  • MOU
  • Notifications
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf