• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Monday, August 31, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،

News Desk by News Desk
August 25, 2026
in Press Releases - Urdu
0
نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،

ممبران کے بچوں کو فیسوں میں 25 فیصد رعایت دی جائیگی

اسلام آباد () نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوئی۔معاہدے کے تحت نیشنل پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو اساس اسکولز میں فیسوں میں 25 فیصد خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔ معاہدے پر نیشنل پریس کلب کی جانب سے صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، جبکہ اساس اسکولز کی جانب سے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد ضیاء نے دستخط کیے۔ اس موقع پر اساس اسکولز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا کہ ادارہ جدید اور معیاری تعلیم کے ساتھ بچوں کی ذہنی، سماجی اور اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ اساس اسکولز میں بچوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کا جائزہ لے کر کونسلنگ اور انفرادی رہنمائی کا نظام موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور کارکردگی دکھانے والے بچوں کو نظرانداز کرنے کے بجائے ان کی مشکلات کی تشخیص کرکے خصوصی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اساس اسکولز میں بچوں کی اسیسمنٹ کے بعد ان کی تعلیمی، نفسیاتی، رویوں اور دیگر ضروری پہلوؤں کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ضرورت کے مطابق ان کے لیے انفرادی تعلیمی منصوبہ تشکیل دیا جاتا ہے، خصوصی ضروریات رکھنے والے بچوں کو بھی مرکزی کلاسز میں شامل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ ان میں اعتماد اور سماجی میل جول پیدا ہو۔ ڈاکٹر ارشد ضیاء نے مزید کہا کہ ادارے میں جدید ٹیکنالوجی، سائنس، روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید شعبوں کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ بچوں کی مستقبل کی تعلیم اور کیریئر کے حوالے سے رہنمائی کے لیے پروفیشنل کیریئر کونسلنگ کا شعبہ بھی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساس اسکولز کے طلبہ مختلف ملکی و غیر ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ارشد ضیاء نے مزید کہا کہ نئی نسل کو منشیات اور سگریٹ نوشی جیسی برائیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں میں آگاہی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز مل کر سوشل میڈیا کے بچوں پر اثرات سمیت دیگر اہم سماجی مسائل پر پالیسی تجاویز مرتب کرکے حکومت تک پہنچانے کے لیے بھی کردار ادا کرسکتے ہیں، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال نے کہا کہ صحافیوں کے بچوں کے لیے معیاری اور قابلِ استطاعت تعلیم کی فراہمی نیشنل پریس کلب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی بھاری فیسوں کے باعث صحافی برادری کے لیے بچوں کو معیاری تعلیم دلوانا ایک بڑا مسئلہ ہے، اسی لیے اساس اسکولز کے ساتھ یہ معاہدہ کیا گیا ہے۔ عبدالرزاق سیال نے کہا کہ اساس اسکولز کے تعلیمی ماحول، جدید سہولیات اور معیار تعلیم کا جائزہ لینے کے بعد نیشنل پریس کلب نے اس ادارے کے ساتھ مفاہمت کی ہے۔ معاہدے کے تحت نیشنل پریس کلب ممبران کے بچوں کو نرسری سے اے لیول تک تعلیم حاصل کرنے پر 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اساس اسکولز انتظامیہ صحافیوں کے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کیریئر کونسلنگ اور مستقبل کی تعلیمی رہنمائی پر بھی خصوصی توجہ دے گی، تاکہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہتر شعبے کا انتخاب کرسکیں، سیکرٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان راؤ نے اساس اسکولز کے ساتھ معاہدہ کرانے میں کردار ادا کرنے پر ضیغم نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت سے نیشنل پریس کلب کے ممبران اور ان کے بچوں کو معیاری تعلیم کے حصول میں سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اس طرح کے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

Post Views: 80
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ

August 31, 2026
پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا
Press Releases - Urdu

پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا

August 31, 2026
نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ

August 25, 2026
پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان
Press Releases - Urdu

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان

August 25, 2026
ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور
Press Releases - Urdu

ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور

August 24, 2026
صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول
Press Releases - Urdu

صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

August 21, 2026
Load More
Next Post
پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf