• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Monday, August 31, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان

News Desk by News Desk
August 25, 2026
in Press Releases - Urdu
0
پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان

پاکستان کا نام روشن کرنا میرا مشن ہے، حکومت کھلاڑیوں کی سرپرستی کرے، عثمان وزیر
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان کے نامور پروفیشنل باکسر عثمان وزیر 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں انڈونیشین باکسر ایرگی آرگسٹا کیخلاف اپنی 19ویں فائٹ لڑیں گے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان وزیر نےکہا ہے کہ ان کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان، گلگت بلتستان اور بلوچستان کا نام روشن کرنا ہے، میڈیا نے ان کے کیریئر کے آغاز سے بھرپور ساتھ دیا جس پر وہ صحافی برادری کے شکر گزار ہیں۔عثمان وزیر نے کہا کہ 2015 سے وہ بین الاقوامی سطح پر پروفیشنل باکسنگ کر رہے ہیں اور پاکستان کے لیے مختلف ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔ ان کی آئندہ فائٹ ان کے کیریئر کے لیے اہم ہے، جس کے بعد وہ مزید بڑے ٹائٹلز کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مثال بننا چاہتے ہیں اور مستقبل میں بھی باکسنگ کے فروغ کے لیے کام جاری رکھیں گے۔انہوں نے اپنی فائٹ کے لیے مالی اور انتظامی تعاون پر کمانڈر پشاور عمر بخاری، چیف منسٹر گلگت بلتستان اور دیگر معاونین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے لانے کے لیے حکومت، اداروں اور اسپانسرز کی مسلسل سرپرستی کی ضرورت ہوتی ہے۔عثمان وزیر نے حکومت پاکستان، پاک فوج اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ تمام کھیلوں اور کھلاڑیوں کو یکساں مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی کی کامیابی کے پیچھے کئی سال کی محنت، تربیت، غذائیت، میڈیکل سپورٹ اور دیگر اخراجات شامل ہوتے ہیں، جنہیں عام طور پر نظر انداز کردیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ نئی نسل کے باکسرز کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی بھی کررہے ہیں تاکہ پاکستان میں موجود باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی سطح پر کھیلنے کے مواقع مل سکیں۔ پاکستان میں بے شمار باصلاحیت فائٹرز موجود ہیں جنہیں مناسب مواقع اور سہولیات کی ضرورت ہے۔باکسر عثمان وزیر نے بتایا کہ ایشیا میں ان کی یہ آخری فائٹ ہوگی، جس کے بعد وہ آسٹریلیا منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ان کی فائٹ بھی شیڈول ہے، جبکہ مستقبل میں انڈونیشیا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھی مقابلوں میں شرکت کا منصوبہ ہے۔انہوں نے نیشنل پریس کلب اور صحافیوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے ان کے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا آغاز ہوا اور میڈیا نے ابتدا ہی سے ان کی حوصلہ افزائی کی، جسے وہ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Post Views: 80
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ

August 31, 2026
پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا
Press Releases - Urdu

پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا

August 31, 2026
نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ

August 25, 2026
نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،

August 25, 2026
ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور
Press Releases - Urdu

ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور

August 24, 2026
صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول
Press Releases - Urdu

صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

August 21, 2026
Load More
Next Post
نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ

نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf