• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Tuesday, September 1, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور فاطمہ الزہراء میڈیکل سینٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

News Desk by News Desk
August 4, 2026
in Press Releases - Urdu
0
نیشنل پریس کلب اور فاطمہ الزہراء میڈیکل سینٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور فاطمہ الزہراء میڈیکل سینٹر کے درمیان صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو معیاری اور رعایتی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دئیے گئے، نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال اور مرکزی مسلم لیگ کے صدر انعام الرحمان کمبوہ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے،معاہدے کے تحت صحافیوں اور این پی سی سٹاف کو او پی ڈی اور ماہر ڈاکٹروں کی فیس میں خصوصی رعایت، لیبارٹری ٹیسٹوں پر 40 فیصد، ایکسرے پر 10 فیصد اور ڈینٹل سروسز پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی، اسی طرح نارمل ڈلیوری اور سی سیکشن سمیت دیگر طبی سہولیات بھی انتہائی کم اخراجات پر فراہم کی جائیں گی،تقریب میں نائب صدر مرکزی مسلم لیگ شوکت سلفی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللہ طور،ترجمان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد سردار سلیم الیاس، ڈاکٹر شکیل اور داکٹر منیب بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے صدر انعام الرحمان کمبوہ نے کہا کہ ان کی جماعت خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت صحت کے شعبے میں کام کر رہی ہے، فاطمہ الزہراء میڈیکل سینٹر عام شہریوں کو معیاری اور کم لاگت طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے، جبکہ نیشنل پریس کلب کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کو خصوصی رعایتیں بھی دی جائیں گی، معاہدے کے تحت صحافیوں کو او پی ڈی اور ماہر ڈاکٹروں کی فیس میں خصوصی رعایت، لیبارٹری ٹیسٹوں پر 40 فیصد، ایکسرے پر 10 فیصد اور ڈینٹل سروسز پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اسی طرح نارمل ڈلیوری اور سی سیکشن سمیت دیگر طبی سہولیات بھی انتہائی کم اخراجات پر فراہم کی جائیں گی۔انعام الرحمان کمبوہ نے مزید کہا کہ فاطمہ الزہراء میڈیکل سینٹر میں علاج کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، تمام ڈاکٹرز تنخواہ پر خدمات انجام دیتے ہیں اور مریضوں کو غیر ضروری ٹیسٹ یا ادویات تجویز نہیں کی جاتیں، ادارہ اب تک ایک لاکھ سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر چکا ہے اور مستقبل میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید طبی مراکز قائم کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ مستقبل میں نیشنل پریس کلب میں مستقل طبی ڈیسک، مفت میڈیکل کیمپس اور دیگر فلاحی منصوبے بھی مشترکہ طور پر شروع کیے جائیں گے تاکہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں،صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح ان کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت مختلف اداروں کے ساتھ شراکت داری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے فاطمہ الزہراء میڈیکل سینٹر کی جدید سہولیات اور کم لاگت علاج کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے صحافی برادری کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان راؤنے کہا کہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سٹی لیب کے ساتھ بھی معاہدہ کیا گیا تھا، جس سے صحافی مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ اب فاطمہ الزہراء میڈیکل سینٹر کے ساتھ معاہدے کے تحت بھی پریس کلب کے اراکین کو خصوصی رعایتیں فراہم کی جائیں گی، تقریب سے مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری یاسر عرفات سے بھی خطاب کیا۔

Post Views: 64
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ

August 31, 2026
پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا
Press Releases - Urdu

پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا

August 31, 2026
نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ

August 25, 2026
پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان
Press Releases - Urdu

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان

August 25, 2026
نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،

August 25, 2026
ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور
Press Releases - Urdu

ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور

August 24, 2026
Load More
Next Post
National Press Club, Fatima Al-Zahra Medical Centre Sign MoU for Discounted Healthcare Services

National Press Club, Fatima Al-Zahra Medical Centre Sign MoU for Discounted Healthcare Services

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf