• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان

News Desk by News Desk
July 22, 2026
in Press Releases - Urdu
0
آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) آزاد کشمیر کے سابق صدر و وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جے یو آئی کے رہنماء مولانا سعید یوسف و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آزاد جموں و کشمیر کے تمام انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں تاکہ کسی قسم کے تنازع، غلط فہمی یا سیاسی اثر و رسوخ کا تاثر پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کا بیس کیمپ ہے اور کشمیری عوام ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے طریقہ کار پر غیر ضروری تنازعات سے گریز کیا جانا چاہیے، کیونکہ اس سے ریاست کی حساسیت اور پاکستان کے مؤقف پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔سردار یعقوب خان نے کہا کہ اگر پاکستان میں مقیم مہاجرینِ جموں و کشمیر کی نشستوں پر انتخابات پہلے ہوں گے تو اس سے مختلف قیاس آرائیاں جنم لیں گی، اس لیے بہتر یہی ہے کہ آزاد کشمیر کی تمام نشستوں پر ایک ساتھ پولنگ کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں بھی ایسے حالات کے مطابق گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ ریاست کے عوام کو ایک ہی وقت میں اپنی رائے کے اظہار کا حق ملنا چاہیے۔ ان کے مطابق ایسا ہونے سے انتخابی عمل پر اعتماد بڑھے گا اور کسی کو اعتراض کا موقع نہیں ملے گا۔سابق وزیراعظم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے دوران آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی سہولیات بند نہ کی جائیں تاکہ عوام، میڈیا اور بیرون ملک مقیم کشمیری اپنے اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مضبوط اور لازوال ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ کشمیری عوام نے ہمیشہ پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔سردار یعقوب خان نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ آزاد کشمیر کو کبھی صوبہ بنانے کی کوئی سوچ موجود رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے تناظر میں اٹھاتا رہا ہے اور یہی اس کا مستقل مؤقف ہے۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے زور دیا کہ انتخابات شفاف، منصفانہ اور تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہونے چاہییں تاکہ آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی کو فروغ مل سکے۔

Post Views: 59
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post
نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید

نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf