• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

اردو کو عملی طور پر دفتری، تعلیمی اور انتظامی زبان بنایا جائے، محمد عبدالمتین ہاشمی

News Desk by News Desk
July 11, 2026
in Press Releases - Urdu
0
اردو کو عملی طور پر دفتری، تعلیمی اور انتظامی زبان بنایا جائے، محمد عبدالمتین ہاشمی

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نےپاکستانی روپے کے لیے ایک منفرد قومی علامت (لوگو) متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسے سرکاری سطح پر منظور کرکے تمام قومی و بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں رائج کیا جائے، یہ نشان کسی فرد یا سیاسی جماعت کی ملکیت نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان اور پوری قوم کا مشترکہ اثاثہ ہونا چاہیے، ، اردو کو عملی طور پر دفتری، تعلیمی اور انتظامی زبان بنایا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے، پاکستان کے قدرتی وسائل بے شمار ہیں، مگر ناقص پالیسیوں، بھاری ٹیکسوں، مہنگی بجلی اور غیر مؤثر نظام کی وجہ سے ملکی صنعت عالمی سطح پر مقابلہ نہیں کر پا رہی، مقامی صنعت کو سہولیات فراہم کر کے روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی کرنسیوں کی اپنی الگ شناخت ہوتی ہے، جبکہ پاکستان 78 برس گزرنے کے باوجود اپنی کرنسی کی کوئی باقاعدہ علامت متعارف نہیں کرا سکا۔ پاکستانی روپے کے لیے پیش کردہ علامت اردو کے حرف “ر” پر مبنی ہے، جو قومی زبان اور ملکی شناخت کی نمائندگی کرتی ہے، جبکہ اس کے اوپر دو متوازی لکیریں معیشت کے استحکام کی علامت ہیں۔محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ یہ نشان کسی فرد یا سیاسی جماعت کی ملکیت نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان اور پوری قوم کا مشترکہ اثاثہ ہونا چاہیے، اسی لیے انہوں نے اسے اپنے نام سے رجسٹرڈ کرانے کے بجائے حکومت کو بطور قومی تحفہ پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر شعبے میں اپنی قومی شناخت مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق اردو کو عملی طور پر دفتری، تعلیمی اور انتظامی زبان بنایا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگریزی کی وجہ سے ملک میں احساسِ کمتری پیدا ہوا ہے اور لاکھوں طلبہ صرف زبان کی رکاوٹ کے باعث اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے۔مکمل پاکستان پارٹی کے منشور پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت بلدیاتی نظام کے تسلسل، ماحول دوست صنعتوں کے فروغ، خواتین کے معاشی و سماجی استحکام، شفاف طرزِ حکمرانی، مقامی صنعتوں کے تحفظ، جدید ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور قومی معیشت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قدرتی وسائل بے شمار ہیں، مگر ناقص پالیسیوں، بھاری ٹیکسوں، مہنگی بجلی اور غیر مؤثر نظام کی وجہ سے ملکی صنعت عالمی سطح پر مقابلہ نہیں کر پا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی صنعت کو سہولیات فراہم کر کے روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں۔ملکی امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات اور قومی اتفاقِ رائے میں ہے، تاہم جہاں ریاستی رٹ قائم رکھنے کے لیے سختی ضروری ہو وہاں قانون کے مطابق کارروائی بھی ہونی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اقتدار میں آکر عوامی مفاد کو اولین ترجیح دے گی، مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت دیگر معاشی مسائل کو بہتر حکمت عملی سے حل کیا جائے گا۔انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط بلدیاتی نظام ہی حقیقی جمہوریت اور عام آدمی کی سیاسی نمائندگی کی ضمانت ہے، کیونکہ متوسط طبقے کے لیے قومی اسمبلی کے مقابلے میں بلدیاتی سطح پر سیاست میں حصہ لینا زیادہ ممکن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی اپنی سیاسی جدوجہد میں قومی شناخت، مضبوط معیشت، اردو کے فروغ، مقامی زبانوں کے احترام، تعلیم، خواتین کے بااختیار کردار اور خود انحصار پاکستان کے وژن کو آگے بڑھائے گی۔

Post Views: 25
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post
اردو کو عملی طور پر دفتری، تعلیمی اور انتظامی زبان بنایا جائے، محمد عبدالمتین ہاشمی

Make Urdu the Practical Official, Educational, and Administrative Language: Muhammad Abdul Mateen Hashmi

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf