• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, July 24, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Latest

این پی سی میں فری لانسنگ اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سےخصوصی نشست

News Desk by News Desk
July 8, 2026
in Latest, Press Releases - Urdu
0
این پی سی میں فری لانسنگ اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سےخصوصی نشست

صحافی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنی پیشہ ورانہ شناخت قائم کریں، فیضان انور

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام اپنے ممبر صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ، خصوصاً بچوں کے لیے فری لانسنگ، مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل ذرائع سے آن لائن آمدن کے مواقع سے متعلق ایک خصوصی آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آئی ٹی ایکسپورٹ کمپنی ونچرڈ نو میڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) فیضان انورنے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا، اس موقع پر نامور ٹرینرعاطف خان، صدر این پی سی عبدالرزاق سیال،سیکرٹری این پی سی ڈاکٹر فرقان راؤ، نائب صدر بشیر چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے، مہمانِ خصوصی فیضان انور نے تربیتی سیشن کے شرکاءکو بتایا کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور فری لانسنگ، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز مستقبل کی معیشت کا اہم حصہ بن چکے ہیں،انہوں نے زور دیا کہ تبدیلی سے گھبرانے کے بجائے اسے اپنانا وقت کی ضرورت ہے، کیونکہ نئی مہارتیں ہی مستقبل میں کامیابی کی ضمانت ہیں، مصنوعی ذہانت (AI) صحافیوں اور لکھاریوں کے لیے ایک معاون ٹول ہے، جو تحقیق، تحریر، پریزنٹیشن، گرافکس، ویڈیو ایڈیٹنگ اور دیگر تخلیقی کاموں کو زیادہ مؤثر اور تیز بنا سکتا ہے تاہم اصل سوچ، تحقیق، تجزیہ اور تخلیقی صلاحیت ہمیشہ انسان کی ہی رہے گی۔فیضان انورنے سرچ انجن آپٹیمائزیشن (SEO)، کانٹینٹ رائٹنگ، بلاگنگ، یوٹیوب، ویڈیو کانٹینٹ، گرافک ڈیزائن اور دیگر آن لائن شعبوں میں روزگار کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی تحریری صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی فری لانس مارکیٹ سے خاطر خواہ آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ سیکھنے کا عمل جاری رکھیں، جدید ٹیکنالوجی سے خود کو ہم آہنگ کریں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنی پیشہ ورانہ شناخت قائم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقل مزاجی، محنت اور نئی مہارتیں سیکھنے کا جذبہ ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال نے این پی سی آمد پرمہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پریس کلب اپنے ممبران کی پیشہ ورانہ ترقی اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے، صحافی وقت کی اہمیت کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں اور پریس کلب اپنے ممبران کو روایتی صحافت کے ساتھ ساتھ جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے بھی آراستہ کرے گا تاکہ وہ معاشی طور پر مزید مضبوط ہو سکیں،تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے فری لانسنگ، مصنوعی ذہانت، آن لائن آمدن اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے متعلق مختلف سوالات کیے، جن کے مہمانِ خصوصی نے تفصیلی جوابات دئیے۔

ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان
Press Releases - Urdu

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان

July 23, 2026
نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

July 23, 2026
نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید
Press Releases - Urdu

نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید

July 22, 2026
آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان
Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان

July 22, 2026
آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال
Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال

July 22, 2026
خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی
Press Releases - Urdu

خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی

July 21, 2026
Load More
Next Post
این پی سی میںوفات پا جانیوالے ممبران اور انکے عزیز واقارب کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

این پی سی میںوفات پا جانیوالے ممبران اور انکے عزیز واقارب کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دورہ پریس کلب

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کیلئے الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات قابل تحسین، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پاکستان میں بدھ مت کے ورثے پر تیسری بین الاقوامی پانچ روزہ کانفرنس 19 مئی کو اسلام آباد میں شروع ہوگی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی قیادت کی رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مباکباد

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf