• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

آزاد امیدوار ملک باسط شریف اعوان کا حلقہ نمبر 06 بلوچ سے انتخاب لڑنے کا اعلان

News Desk by News Desk
July 6, 2026
in Press Releases - Urdu, Uncategorized
0
آزاد امیدوار ملک باسط شریف اعوان کا حلقہ نمبر 06 بلوچ سے انتخاب لڑنے کا اعلان

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ نمبر 06 بلوچ، ضلع سدھنوتی سے آزاد امیدوار ملک باسط شریف اعوان نے کہا ہے کہ وہ عوامی خواہش اور مشاورت پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی پریس کانفرنس کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ عوام کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک باسط شریف اعوان نے کہا کہ حلقہ نمبر 06 بلوچ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور کئی علاقوں میں سڑکیں، بجلی، پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات دستیاب نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی اگر عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہوں تو یہ سابقہ نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،ملک باسط شریف اعوان نے کہا کہ وہ پہلے ایک سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے سیاست کر رہے تھے، جہاں انہیں سیاسی عمل اور عوامی خدمت کا تجربہ حاصل ہوا، تاہم عوامی مشاورت کے بعد انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک عوام کی رائے سب سے مقدم ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر 06 بلوچ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور کئی علاقوں میں سڑکیں، بجلی، پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات دستیاب نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی اگر عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہوں تو یہ سابقہ نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ملک باسط شریف اعوان نے الزام عائد کیا کہ ماضی کے عوامی نمائندے وسائل عوام تک پہنچانے میں ناکام رہے، جس کے باعث لوگ اپنے بنیادی حقوق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے انہیں منتخب کیا تو وہ شفاف طرز حکمرانی، عدل و انصاف، ترقیاتی فنڈز کے دیانتدارانہ استعمال، تھانہ کچہری اور تبادلوں کی سیاست کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں انہوں نے فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے یتیموں، بیواؤں اور مستحق خاندانوں کی مدد کی، متعدد رہائشی مکانات تعمیر کرائے اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا، جسے آئندہ بھی مزید وسعت دی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم احتجاج ہمیشہ پرامن اور قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کا حل تشدد نہیں بلکہ ووٹ کی طاقت ہے، اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے فیصلے بیلٹ باکس کے ذریعے کریں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جاری سیاسی اور آئینی مسائل کا حل مذاکرات، قانون سازی اور جمہوری عمل میں ہے۔ انہوں نے حکومت اور احتجاج کرنے والے گروپوں دونوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ملک باسط شریف اعوان نے حالیہ احتجاجی واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری یا اہلکار کی جان کا ضیاع افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں تاکہ معاملات پرامن طریقے سے حل کیے جا سکیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی بڑی تعداد ان کے ساتھ ہے اور انہیں یقین ہے کہ عوام خدمت، دیانت اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔اس موقع پرذوالفقار علی اعوان نے کہا کہ برادری، سیاسی کارکن اور حلقے کے عوام ملک باسط شریف اعوان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک باسط شریف اعوان ایک تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور باکردار شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اس لیے انہیں حلقے کی نمائندگی کا موقع ملنا چاہیے۔تنظیم الاعوان آزاد کشمیر پاکستان کے رابطہ سیکرٹری شوکت زادہ اعوان نے بھی ملک باسط شریف اعوان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی ہر سطح پر ان کی انتخابی مہم میں ساتھ رہیں گے اور کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Post Views: 37
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post
یادگاکو کسی یونیورسٹی، تعلیمی ادارے یا مناسب عوامی مقام پر تعمیر کیا جائے،عوامی مطالبہ

یادگاکو کسی یونیورسٹی، تعلیمی ادارے یا مناسب عوامی مقام پر تعمیر کیا جائے،عوامی مطالبہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf