• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

یادگاکو کسی یونیورسٹی، تعلیمی ادارے یا مناسب عوامی مقام پر تعمیر کیا جائے،عوامی مطالبہ

News Desk by News Desk
July 6, 2026
in Press Releases - Urdu, Uncategorized
0
یادگاکو کسی یونیورسٹی، تعلیمی ادارے یا مناسب عوامی مقام پر تعمیر کیا جائے،عوامی مطالبہ

اسلام آباد()سیکٹر ایف نائن میں مجوزہ یادگار کی تعمیر کے خلاف شہریوں اور ماحولیات سے وابستہ افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ گرین ایریاز اور قدرتی ماحول کو متاثر کرنے کے بجائے ایسے منصوبوں کے لیے متبادل مقامات کا انتخاب کیا جائے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر افضل ملک صدر محلہ کمیٹی 1982 ایف سیون اسلام آباد، علی بخاری جنرل سیکرٹری اور خواجہ یٰسین نے کہا کہ درختوں کا تحفظ اور مسافروں کے لیے سایہ دار ماحول فراہم کرنا صدقۂ جاریہ ہے، جبکہ سرسبز علاقوں کو کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کرنا ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ اگر دوست ممالک کی یادگار تعمیر کرنا مقصود ہے تو اسے کسی یونیورسٹی، تعلیمی ادارے یا مناسب عوامی مقام پر تعمیر کیا جائے، جہاں طلبہ اور شہری اس دوستی کی علامت کو بہتر انداز میں دیکھ اور سمجھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک اسلام آباد کا اہم گرین زون ہے، جسے برقرار رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارک میں آئس کریم پارلرز، کافی شاپس اور دیگر تجارتی سرگرمیوں سے ٹریفک، شور، دھواں اور کاربن کے اخراج میں اضافہ ہوگا، جو ماحول اور شہریوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔مقررین نے کہا کہ صاف ہوا اور صاف پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہیں، اس لیے ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیات کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ایسے فیصلے کرتے وقت ماہرین ماحولیات، شہریوں اور سول سوسائٹی سے بھی مشاورت کریں۔ایک سوال کے جواب میں مقررین نے کہا کہ اگرچہ ماحولیاتی تحفظ کے نام پر مختلف ٹیکسز اور لیویز وصول کی جاتی ہیں، تاہم ضروری ہے کہ ان فنڈز کے استعمال میں شفافیت لائی جائے اور انہیں واقعی ماحول دوست منصوبوں پر خرچ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر دیگر ماحول دوست تنظیموں، شہری گروپوں اور سول سوسائٹی کو بھی ساتھ ملا کر آگاہی مہم چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اسلام آباد کے گرین ایریاز کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Post Views: 38
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post
بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، سردار احمد مجتبیٰ رند

بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، سردار احمد مجتبیٰ رند

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf