• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Sunday, November 15, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

پاکستان اور جرمنی میں معاشی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، ڈاکٹر اِنّا لیپل

News Desk by News Desk
November 2, 2026
in Press Releases - Urdu
0
پاکستان اور جرمنی میں معاشی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، ڈاکٹر اِنّا لیپل

پاکستان نے خطے میں امن، استحکام کیلئے قابلِ تحسین سفارتی اقدامات کیے ہیں،جرمن سفیر
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان میں جرمنی کی سفیر ڈاکٹر اِنّا لیپل کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ ،پریس کلب کے بین الاقوامی روابط کے اقدام ’’میٹ دی پریس‘‘ کے تحت صحافیوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ دورے کے دوران سفیر نے نیشنل پریس کلب کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور بعد ازاں کلب کے احاطے میں دوستی اور ماحولیاتی پائیداری کی علامت کے طور پر پودا بھی لگایا،جرمن سفیر کا نیشنل پریس کلب آمد پر صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، گورننگ باڈی کے ارکان اور سینئر صحافیوں نے پرتپاک استقبال کیا۔صدر این پی سی نے جرمن سفیر کو پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، اس موقع پر سیکرٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان راؤ نے جرمن سفیر کو نیشنل پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے انہیںنیشنل پریس کلب کی تاریخ، صحافتی سرگرمیوں، ادارہ جاتی کردار اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ ڈاکٹر فرقان راؤ نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا ایک اہم ترقیاتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، تعلیم، ترقیاتی منصوبوں اور جمہوری اداروں کے استحکام سمیت مختلف شعبوں میں دیرینہ تعاون موجود ہے۔ جرمنی پاکستانی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور وظائف فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جرمن سفیر ڈاکٹر اِنّا لیپل نے پاکستان اور جرمنی کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی برس گزرنے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں مطلوبہ اضافہ نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ وہ 2017ء میں بھی پاکستان میں خدمات انجام دے چکی ہیں اور اب دوبارہ بطور سفیر پاکستان آئی ہیں، تاہم افسوس ہے کہ اس عرصے کے دوران دوطرفہ تجارت کے حجم میں کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں آئی۔ جرمن سفیر نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی میں معاشی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ دونوں کو یکساں فائدہ پہنچ سکے۔علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، بالخصوص حالیہ امریکہ ایران کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے قابلِ تحسین سفارتی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی ان کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کا مقصد تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنا اور خطے کو عدم استحکام سے بچانا ہے۔ ان کے مطابق تنازعات کے حل اور مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے سفارت کاری ہی بہترین راستہ ہے۔یوکرین کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے جرمن سفیر نے روس کی فوجی کارروائیوں پر شدید تنقید کی اور یوکرین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی اور یورپی برادری یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ روس کو یوکرین میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام بند کرنا چاہیے اور امن، خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک یوکرین کی سیاسی، اقتصادی اور انسانی بنیادوں پر مسلسل حمایت کر رہے ہیں۔پاکستانی طلبہ کے لیے جرمنی میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر اِنّا لیپل نے کہا کہ معیاری تعلیمی اداروں، تحقیق کے وسیع مواقع اور سازگار تعلیمی ماحول کے باعث جرمنی پاکستانی طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے پسندیدہ ترین ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جرمنی نے پاکستانی طلبہ کے لیے جاری کیے جانے والے ویزوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، تاہم درخواستوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث بعض اوقات ویزوں کی کارروائی میں تاخیر ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند ہے، جس کے باعث ویزا درخواستوں کا حجم بڑھ رہا ہے۔ بعض اوقات درخواستوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے کارروائی میں زیادہ وقت لگتا ہے، تاہم جرمن حکام طریقہ کار کو آسان بنانے اور ویزا پراسیسنگ کو مزید مؤثر اور تیز رفتار بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔تعاملی نشست کے دوران صحافیوں نے پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات، تعلیمی مواقع، علاقائی سلامتی اور عالمی حالات سے متعلق مختلف سوالات کیے، جن کے جرمن سفیر نے تفصیلی جوابات دئیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں میڈیا، عوامی روابط اور تعلیمی تبادلوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔دورے کے اختتام پر صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال نے جرمن سفیر کا صحافتی برادری کے ساتھ تبادلۂ خیال کے لیے نیشنل پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور جرمنی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیشنل پریس کلب سفارت کاروں، پالیسی سازوں اور صحافیوں کے درمیان بامقصد مکالمے اور روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Views: 89
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

قومی حکومت وقت کی ضرورت ہے، عمران اسماعیل
Press Releases - Urdu

قومی حکومت وقت کی ضرورت ہے، عمران اسماعیل

November 11, 2026
ورچوئل اثاثہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے الائنس آف پاکستان کے قیام کا اعلان
Press Releases - Urdu

ورچوئل اثاثہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے الائنس آف پاکستان کے قیام کا اعلان

November 11, 2026
سرفراز راجہ کی والدہ کے ایصالِ ثواب کیلئے نیشنل پریس کلب میں دعائیہ تقریب، صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت
Press Releases - Urdu

سرفراز راجہ کی والدہ کے ایصالِ ثواب کیلئے نیشنل پریس کلب میں دعائیہ تقریب، صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت

November 11, 2026
پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ، عالمی معیار کے بورڈ کے قیام کا اعلان، پہلا مقابلہ 10 فروری کو ہوگا
Press Releases - Urdu

پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ، عالمی معیار کے بورڈ کے قیام کا اعلان، پہلا مقابلہ 10 فروری کو ہوگا

November 5, 2026
فرانسیسی سفیر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، میڈیا کے ساتھ روابط مضبوط بنانے پر آمادگی
Press Releases - Urdu

فرانسیسی سفیر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، میڈیا کے ساتھ روابط مضبوط بنانے پر آمادگی

November 4, 2026
80 فیصد کیسز قابلِ تدارک، بروقت علاج سے معذوری اور اموات میں کمی ممکن ہے،ڈاکٹر حسنین ہاشم
Press Releases - Urdu

80 فیصد کیسز قابلِ تدارک، بروقت علاج سے معذوری اور اموات میں کمی ممکن ہے،ڈاکٹر حسنین ہاشم

October 29, 2026
Load More
Next Post
پاکستان اور جرمنی میں معاشی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، ڈاکٹر اِنّا لیپل

Pakistan and Germany Have Vast Potential for Economic Growth, Says German Ambassador Dr. Ina Lepel

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب اور روٹس ملینیم اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، صحافیوں کے بچوں کو داخلے میں پچاس اورفیسوں میں بیس فیصدرعایت دی جائے گی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Education
  • Event Gallery
  • Health
  • MOU
  • Notifications
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf