• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Monday, October 26, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

کشمیر پر بھارتی قبضہ کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا، حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، مقررین

News Desk by News Desk
October 26, 2026
in Press Releases - Urdu
0
کشمیر پر بھارتی قبضہ کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا، حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، مقررین

عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے مؤثر کردار ادا کرے، یومِ سیاہ کشمیر سیمینار سے خطاب
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) کشمیر لبریشن سیل اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر منعقدہ سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا داخلہ اور ریاست پر قبضہ کشمیری عوام کی امنگوں کے منافی تھا، جسے کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی اور پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا رہے گا۔ مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔سیمینار سے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی محمد قاسم نون، سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان، اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان، کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، رکن قومی اسمبلی مہہ جبیں عباسی، حریت رہنماؤں محترمہ شمیم شال اور الطاف حسین وانی، مسلم کانفرنس کے رہنما عابد عباسی، جموں و کشمیر اوورسیز کمیٹی کے رہنما غلام نبی بٹ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کشمیر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان، سابق ڈائریکٹر جنرل سرور گلگتی، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری راجہ بشیر عثمانی، خواجہ عمران الحق، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی محمد قاسم نون نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتی ہے اور بھارتی قبضے کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 19 جولائی 1947ء کی قراردادِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی امنگوں کی عکاس تھی، جبکہ کشمیر پاکستان کا بنیادی قومی مسئلہ ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ کشمیری عوام آج بھی شہید سید علی گیلانی کے نعرے ’’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘‘ پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے معرکۂ حق کے دوران حقائق دنیا کے سامنے پیش کیے، جبکہ کشمیری عوام اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور بھارتی قبضے کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیری عوام کی امنگوں کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ کشمیر پاکستان کے ساتھ تاریخی، جغرافیائی اور قدرتی روابط رکھتا ہے اور یہ ایسا قومی مسئلہ ہے جس پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کی سیاست یا سودے بازی نہیں ہونی چاہیے۔اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ یومِ سیاہ منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ماضی کے واقعات کا جائزہ لینے کے ساتھ موجودہ حالات کو سمجھنا اور بدلتے ہوئے حالات کے مطابق دانش مندانہ، حقیقت پسندانہ اور مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرنا ضروری ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فوج کی کشمیر آمد کشمیری عوام کی امنگوں کے برخلاف تھی اور اس کے منفی اثرات آج تک کشمیری عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور منصفانہ حل کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کرنے میں ہے۔امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان اور حریت رہنما محترمہ شمیم شال نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حقِ خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی جدوجہد جاری رہے گی اور عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ تحریکِ آزادی کشمیر کی تاریخ اور قربانیوں کو سمجھنے کے لیے ان حالات کا جائزہ لینا ضروری ہے جن میں آزاد کشمیر کا خطہ آزاد ہوا۔ انہوں نے مجاہدِ اول سردار محمد عبدالقیوم خان، غازیِ ملت سردار محمد ابراہیم خان اور کے ایچ خورشید کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کشمیر کے تمام علاقوں اور عوام کے مسائل کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔جموں و کشمیر اوورسیز کمیٹی کے رہنما غلام نبی بٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ حریت رہنما الطاف حسین وانی نے زور دیا کہ کشمیری عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں، جبکہ مسلم کانفرنس کے رہنما عابد عباسی نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام نے آزادی اور بنیادی حقوق کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔سیمینار کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے، کشمیری عوام کی آواز دنیا تک پہنچانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے مشترکہ سیاسی، سفارتی اور اخلاقی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

Views: 7
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

فاٹا کی آئینی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، قبائلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فاٹا قومی جرگہ
Press Releases - Urdu

فاٹا کی آئینی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، قبائلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فاٹا قومی جرگہ

October 26, 2026
جرمن پریس ایسوسی ایشن کے وفد کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ
Press Releases - Urdu

جرمن پریس ایسوسی ایشن کے وفد کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ

October 20, 2026
پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، فیصل واڈا
Press Releases - Urdu

پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، فیصل واڈا

October 13, 2026
پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں وسعت دینا چاہتے ہیں، ملائیشین ہائی کمشنر
Press Releases - Urdu

پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں وسعت دینا چاہتے ہیں، ملائیشین ہائی کمشنر

October 13, 2026
پاک سعودی یکجہتی کونسل کاسعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی،حوثیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
Press Releases - Urdu

پاک سعودی یکجہتی کونسل کاسعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی،حوثیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

October 13, 2026
وفاقی، صوبائی اور مقامی سول سروسز کی ازسرنو تشکیل ناگزیر قرار
Press Releases - Urdu

وفاقی، صوبائی اور مقامی سول سروسز کی ازسرنو تشکیل ناگزیر قرار

October 8, 2026
Load More
Next Post
فاٹا کی آئینی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، قبائلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فاٹا قومی جرگہ

فاٹا کی آئینی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، قبائلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فاٹا قومی جرگہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Education
  • Event Gallery
  • Health
  • MOU
  • Notifications
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf