• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Monday, October 26, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

جرمن پریس ایسوسی ایشن کے وفد کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ

News Desk by News Desk
October 20, 2026
in Press Releases - Urdu
0
جرمن پریس ایسوسی ایشن کے وفد کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ

پاک جرمن میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال،پریس کلب کے مختلف شعبوں کا دورہ

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)جرمن پریس ایسوسی ایشن ہیمبرگ کی چیئرپرسن مرینا فرائڈٹ جو یورپی فیڈریشن آف جرنلسٹس (EFJ) سے وابستہ ہیں نے برلن سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی مورٹز لوہمان اور فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن (FES) پاکستان کے پروگرام ایڈوائزر عبداللہ ڈایو کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وفد کو کلب کے انتظامی امور، سرگرمیوں اور صحافیوں کے پیشہ ورانہ مفادات کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کلب میں دستیاب مختلف سہولیات اور جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور وفد کو کلب کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا، جہاں صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے لیے کلب کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور جرمنی میں صحافت کی صورتحال، میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون اور دونوں ممالک کے صحافیوں کو درپیش بدلتے ہوئے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو میں پیشہ ورانہ روابط، معلومات و تجربات کے تبادلے اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے دونوں ممالک کی صحافتی برادری کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔دونوں جانب سے مستقبل میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، بالخصوص صحافیوں کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیتی پروگراموں، صحافتی وفود کے تبادلوں اور پاکستان و جرمنی کے صحافیوں کو ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کرنے کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں جانب کی قیادت نے صحافت کو درپیش نئے چیلنجز سے نمٹنے اور میڈیا سے وابستہ افراد کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور بامقصد مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا یہ دورہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان میڈیا تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے صحافیوں کے مابین تعاون، باہمی افہام و تفہیم اور پیشہ ورانہ یکجہتی کے دیرپا روابط استوار کرنے کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

Views: 43
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

فاٹا کی آئینی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، قبائلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فاٹا قومی جرگہ
Press Releases - Urdu

فاٹا کی آئینی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، قبائلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فاٹا قومی جرگہ

October 26, 2026
کشمیر پر بھارتی قبضہ کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا، حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، مقررین
Press Releases - Urdu

کشمیر پر بھارتی قبضہ کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا، حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، مقررین

October 26, 2026
پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، فیصل واڈا
Press Releases - Urdu

پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، فیصل واڈا

October 13, 2026
پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں وسعت دینا چاہتے ہیں، ملائیشین ہائی کمشنر
Press Releases - Urdu

پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں وسعت دینا چاہتے ہیں، ملائیشین ہائی کمشنر

October 13, 2026
پاک سعودی یکجہتی کونسل کاسعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی،حوثیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
Press Releases - Urdu

پاک سعودی یکجہتی کونسل کاسعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی،حوثیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

October 13, 2026
وفاقی، صوبائی اور مقامی سول سروسز کی ازسرنو تشکیل ناگزیر قرار
Press Releases - Urdu

وفاقی، صوبائی اور مقامی سول سروسز کی ازسرنو تشکیل ناگزیر قرار

October 8, 2026
Load More
Next Post
National Press Club Islamabad Joins International Home of Journalists, Opens New Avenues for Global Media

National Press Club Islamabad Joins International Home of Journalists, Opens New Avenues for Global Media

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Education
  • Event Gallery
  • Health
  • MOU
  • Notifications
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf