• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

News Desk by News Desk
September 9, 2026
in Press Releases - Urdu
0
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی (ایس آر بی سی) اور اے ٹی وی کے ملازمین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے ادارے کو دوبارہ فعال کرنے، جبری طور پر ریٹائر کیے گئے ملازمین کو بحال کرنے، ریٹائرڈ ملازمین کے فل اینڈ فائنل واجبات اور دیگر مالی حقوق فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے جنرل سیکرٹری اطہر حیات خان، ریٹائر ملازمین کے نمائندہ واجد عباسی و دیگر کا کہناتھا کہ شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی ایک وقت میں ملک کا ایک مضبوط اور کامیاب قومی ادارہ تھا، جس نے اپنے وسائل سے ترقی کی اور بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار فراہم کیا۔ ادارہ ماضی میں منافع بخش رہا اور ملازمین کو بونس سمیت مختلف مراعات بھی فراہم کی جاتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف ادوار میں ادارے کے انتظامی معاملات میں غیر ضروری مداخلت، غیر تجربہ کار انتظامیہ اور مسلسل نظرانداز کیے جانے کے باعث ادارہ تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا۔ اے ٹی وی ایک وقت میں پاکستان ٹیلی ویژن سمیت بڑے نشریاتی اداروں کے ساتھ مؤثر مقابلہ کرتا تھا، تاہم مناسب انتظامی پالیسی نہ ہونے کے باعث اسے بتدریج کمزور کیا گیا۔ملازمین کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین کو تنخواہوں، پنشن، پروویڈنٹ فنڈ، گریجویٹی اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے مسائل کا سامنا ہے۔ کئی ملازمین نے 15، 20، 25 اور حتیٰ کہ 30 سال تک ادارے میں خدمات انجام دیں، لیکن انہیں جبری طور پر ریٹائر کر کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔ملازمین نے الزام عائد کیا کہ ادارے کو لیکویڈیشن کی طرف لے جایا جا رہا ہے اور اس کے اثاثوں اور جائیداد سے متعلق بھی فیصلے کیے جا رہے ہیں، جبکہ ملازمین کے مستقبل اور ان کے واجبات کی ادائیگی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔یونین نمائندگان نے کہا کہ اس وقت ادارے میں تقریباً 265 ملازمین باقی رہ گئے ہیں، جن میں کیمرہ مین، ٹی وی انجینئرز، آئی ٹی ماہرین اور دیگر تجربہ کار تکنیکی و انتظامی افراد شامل ہیں۔ حکومت اگر ادارہ بحال نہیں کر سکتی تو ان تجربہ کار ملازمین کو پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان یا دیگر سرکاری میڈیا اداروں میں ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کا باعزت طریقے سے کفالت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ متعدد ریٹائرڈ ملازمین کئی سال گزرنے کے باوجود اپنے فل اینڈ فائنل واجبات کے حصول کے لیے دفاتر اور عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والے شخص کے لیے اگر اس کے واجب الادا مالی حقوق بھی ادا نہ کیے جائیں تو وہ اپنی بقیہ زندگی کیسے گزار سکتا ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندے نے کہا کہ 2018 اور 2019 کے بعد ریٹائر ہونے والے متعدد ملازمین کو بھی ان کے واجبات نہیں مل سکے، جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مالی مشکلات اور علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے کے باعث متعدد ملازمین جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملازمین نے وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور حکومت سے اپیل کی کہ ماضی میں ادارے کے دوروں کے دوران کیے گئے وعدوں کو عملی شکل دی جائے اور اے ٹی وی و شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی کو دوبارہ فعال کیا جائے۔ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین کے لیے بجٹ مختص کر رہی ہے، لہٰذا شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی کے ملازمین کو بھی نظرانداز نہ کیا جائے۔ جبری ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا جائے، ادارے کو بحال کیا جائے اور جو ملازمین ریٹائر ہو چکے ہیں انہیں ان کے تمام واجبات فوری ادا کیے جائیں۔پریس کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے اپنے حقوق کے لیے احتجاج اور متعلقہ حکام سے رابطے کر رہے ہیں، مگر تاحال انہیں عملی ریلیف نہیں مل سکا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیر اطلاعات و نشریات اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں خاندانوں کو مزید معاشی مشکلات سے بچانے کے لیے ادارے اور اس کے ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ فوری کیا جائے۔

Post Views: 15
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
نیشنل پریس کلب اور آئی ڈی سی کے درمیان معاہدہ، ممبران انکی فیملیز اوروالدین کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور آئی ڈی سی کے درمیان معاہدہ، ممبران انکی فیملیز اوروالدین کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی

September 3, 2026
Load More
Next Post
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf