• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Tuesday, September 1, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

صوبہ ہزارہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت، آئینی عمل شروع کیاجائے، سردار محمد یوسف

News Desk by News Desk
August 3, 2026
in Press Releases - Urdu
0
صوبہ ہزارہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت، آئینی عمل شروع کیاجائے، سردار محمد یوسف

صوبہ ہزارہ کی تحریک قربانیوں کی علامت ہےجسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،سینیٹر طلحہٰ محمود
اسلام آباد(سٹی رپورٹر) صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ کا قیام ہزارہ کے عوام کا دیرینہ، آئینی اور جمہوری مطالبہ ہےجس کے لیے گزشتہ سولہ برس سے پرامن جدوجہد جاری ہے،ہزارہ کے عوام نے اس تحریک کے لیے قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت اس مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پارلیمانی اور آئینی عمل کو آگے بڑھائے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سینیٹر طلحہ محمود، مرتضیٰ جاوید عباسی، ایم این اے بابر نواز خان، سیدہ سونیا شاہ اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی تین مرتبہ صوبہ ہزارہ کے حق میں قرارداد منظور کر چکی ہے جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی اس حوالے سے بل پیش کیے جا چکے ہیں۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ یہ مطالبہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع، سیاسی جماعتوں اور عوام کی مشترکہ آواز ہے، پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی ضروریات کے پیش نظر نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے،چھوٹے انتظامی یونٹس سے بہتر طرزِ حکمرانی، تیز رفتار ترقی، وسائل کے مؤثر استعمال اور عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔اس موقع پرسینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اگر پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانا ہے تو نئے صوبوں کے قیام پر قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہوگا، ہر حکومت اپوزیشن میں نئے صوبوں کی حمایت کرتی ہے لیکن اقتدار میں آکر اس معاملے کو نظر انداز کر دیتی ہے، صوبہ ہزارہ کی تحریک عوامی حمایت اور قربانیوں کی علامت ہےجسے مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کے قیام کا بل پیش کیا جا چکا ہے، تاہم اسے پارلیمانی کمیٹی میں زیر التوا رکھا گیا ہے، حکومت اس بل پر فوری پیش رفت کرے اور اسے منطقی انجام تک پہنچائے۔ایم این اے بابر نواز خان نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن قدرتی وسائل، پن بجلی، معدنیات، صنعت اور ٹیکس محصولات کے اعتبار سے ملک کے مضبوط ترین خطوں میں شامل ہے، اس لیے صوبہ ہزارہ معاشی طور پر ایک قابلِ عمل اور مضبوط صوبہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے عوام کو ان کے وسائل اور حقوق کا مکمل حق ملنا چاہیے۔سیدہ سونیا شاہ نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کا مطالبہ جغرافیائی، انتظامی اور عوامی حقائق پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے قیام سے نہ صرف عوامی مسائل بہتر انداز میں حل ہوں گے بلکہ ملک میں انتظامی نظام بھی زیادہ مؤثر ہوگا۔رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر قومی مکالمہ شروع کرتے ہوئے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔

Post Views: 50
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ

August 31, 2026
پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا
Press Releases - Urdu

پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا

August 31, 2026
نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ

August 25, 2026
پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان
Press Releases - Urdu

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان

August 25, 2026
نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،

August 25, 2026
ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور
Press Releases - Urdu

ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور

August 24, 2026
Load More
Next Post
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحادکا 8 اگست سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحادکا 8 اگست سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf