• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Tuesday, September 1, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحادکا 8 اگست سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

News Desk by News Desk
August 4, 2026
in Press Releases - Urdu
0
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحادکا 8 اگست سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ سیکٹر پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ، ڈیزل کی قیمتوں میں بار بار اضافے، ٹول ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور دیگر حکومتی پالیسیوں کے خلاف 8 اگست 2026 (ہفتہ) سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن محمداویس چوہدری ایڈووکیٹ ، ملک شفاء اللہ اعوان، ملک نثار و دیگرنےکہا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل نے ٹرانسپورٹ کا کاروبار شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نےمطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل پر عائد ٹیکس کم کیے جائیں اور قیمتوں کو یکم جولائی 2024 کی سطح پر واپس لایا جائے، کارگو ٹرانسپورٹرز سے 7 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لیا جا رہا ہے جبکہ آئل ٹینکر سیکٹر سے صرف 2 فیصد وصول کیا جاتا ہے، لہٰذا کارگو ٹرانسپورٹرز کا ٹیکس بھی کم کر کے 2 فیصد کیا جائے۔ٹرانسپورٹرز نے فنانس ایکٹ 2026 میں متعارف کرائے گئے اس قانون کو بھی مسترد کیا جس کے تحت گاڑی میں نان کسٹم پیڈ سامان پائے جانے پر پوری گاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ظالمانہ قانون واپس لیا جائے اور سابقہ طریقہ کار کے مطابق جرمانہ وصول کر کے گاڑی چھوڑنے کا نظام بحال کیا جائے۔انہوں نے ایکسل لوڈ قوانین پر پورے ملک میں یکساں اور مؤثر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اوورلوڈنگ کا خاتمہ سورس پوائنٹس یعنی فیکٹریوں، گوداموں اور لوڈنگ مراکز سے کیا جائے، نہ کہ سڑکوں پر جرمانے وصول کر کے اسے آمدن کا ذریعہ بنایا جائے۔رہنماؤں نے ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار آسان بنانے، ٹول ٹیکس میں کمی اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے بجائے کم از کم 15 روز یا ماہانہ بنیاد پر نظرثانی کا نظام متعارف کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ پالیسیوں کی وجہ سے چھوٹے ٹرانسپورٹرز، قسطوں پر گاڑیاں خریدنے والے مالکان اور ڈرائیور شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ٹرانسپورٹر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کو متعدد بار خطوط، ملاقاتوں اور میڈیا کے ذریعے مطالبات پیش کیے گئے، تاہم کوئی مؤثر پیش رفت نہیں ہوئی۔ اگر حکومت نے فوری مذاکرات کر کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو 8 اگست سے پورے ملک میں ہر قسم کی گڈز ٹرانسپورٹ، کنٹینرز، آئل ٹینکرز اور کارگو گاڑیاں بند رہیں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج پرامن ہوگا، سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی بلکہ ٹرانسپورٹر اپنی گاڑیاں خود کھڑی کریں گے۔ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو ہڑتال سے ملکی معیشت، درآمدات، برآمدات اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل شدید متاثر ہو سکتی ہے، جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

Post Views: 70
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ

August 31, 2026
پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا
Press Releases - Urdu

پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا

August 31, 2026
نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ

August 25, 2026
پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان
Press Releases - Urdu

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان

August 25, 2026
نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،

August 25, 2026
ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور
Press Releases - Urdu

ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور

August 24, 2026
Load More
Next Post
All Pakistan Goods Transporters Alliance Announces Nationwide Wheel-Jam Strike from August 8

All Pakistan Goods Transporters Alliance Announces Nationwide Wheel-Jam Strike from August 8

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf