• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Tuesday, July 28, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ملک شخصیات سے نہیں آئین سے چلتے ہیں، سینیٹر ایمل ولی خان

News Desk by News Desk
July 28, 2026
in Uncategorized
0
ملک شخصیات سے نہیں آئین سے چلتے ہیں، سینیٹر ایمل ولی خان

اسلام آباد() عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ملک شخصیات سے نہیں آئین سے چلتے ہیں، پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ آئین پر مکمل اور بلاامتیاز عملدرآمد، آزاد اور شفاف انتخابات، پارلیمان کی بالادستی، اداروں کی آئینی حدود کی پاسداری اور قانون کی یکساں حکمرانی ہے، اٹھارویں آئینی ترمیم اور حقیقی وفاقیت پاکستان کی مضبوطی کی ضمانت ہیں، جبکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم، صوبائی خودمختاری اور مقامی حکومتوں کو اختیارات کی منتقلی وقت کی اہم ضرورت ہے، ماضی کی غلط پالیسیوں کا غیرجانبدارانہ احتساب کیا جائے ،دہشت گردی کے خلاف ریاست اور معاشرے کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا تاکہ دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع نہ ملے، نوجوانوں کو معیاری تعلیم، روزگار اور سیاسی فیصلہ سازی میں حصہ دیا جائے، خواتین کو حقیقی قیادت کے مواقع فراہم کیے جائیں اور مذہبی اقلیتوں کے آئینی و شہری حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے،فوجی جوانوں، سرکاری ملازمین، سیاسی کارکنوں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پارٹی باچا خان کے عدم تشدد، جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے فلسفے کی امین ہے اور کارکن اسی نظریے کے تحت عوام کی خدمت اور حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی کے چالیسویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام عوامی نیشنل پارٹی فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد نے کیا تھا،تقریب میں پارٹی کے مرکزی صدرسینیٹرایمل ولی خان کے علاوہ، مرکزی جنرل سیکرٹری بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر سلیم خان، صوبائی صدر عبدالرحیم خان، اسلام آباد فیڈرل کیپیٹل کے صدر صدام خان سمیت مرکزی و صوبائی رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سینیٹر ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی تنظیمی عمر اگرچہ 40 سال ہے، لیکن اس کی نظریاتی اور سیاسی جدوجہد تقریباً ایک صدی پر محیط خدائی خدمت گار تحریک کا تسلسل ہے،پارٹی کا 40واں یومِ تاسیس دراصل تجدیدِ عہد کا دن ہے، پارٹی نے ہمیشہ عدم تشدد، جمہوریت، آئین کی بالادستی، صوبائی خودمختاری، سماجی انصاف اور انسانی وقار کے اصولوں پر سیاست کی ہے، ایمل ولی خان نے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک بار پھر ملک کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے،آج پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے،خیبر پختونخوا کی سرزمین کو کسی نئی جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے۔ دہشت گردی میں اچھے اور برے کی تقسیم ختم ہونی چاہیے،دہشت گردی کے خلاف ریاست اور معاشرے کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، امن صرف آپریشن کا نام نہیں، امن تعلیم، روزگار، بااختیار پولیس اور انصاف کا مکمل بندوبست ہے، دہشت گردی کے خلاف ریاست اور معاشرے کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا،ان مسائل کا حل کسی ایک شخص یا ادارے کے پاس نہیں۔ حل آئین، پارلیمان اور شفاف جمہوری عمل میں ہے،انہوں نےافغانستان کے ساتھ باہمی احترام اور عدم مداخلت پر مبنی تعلقات، بلوچستان میں سیاسی مکالمے، انصاف اور عوامی اعتماد کی بحالی، کشمیر میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، انسانی حقوق کے تحفظ اور گلگت بلتستان کو مکمل آئینی و سیاسی حقوق دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کےوسائل کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہےکہ گیس، معدنیات اور بڑے منصوبوں کا پہلا فائدہ مقامی لوگوں کو پانی، سکول، ہسپتال اور روزگار کی صورت میں ملنا چاہیے، دہشت گردی کا مقابلہ ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن بلوچستان کے عوام کا اعتماد بحال کرنا اس سے بڑی قومی ذمہ داری ہے، کشمیر محض زمین کا تنازعہ نہیں بلکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور انسانی وقار کا سوال ہے،مقبوضہ کشمیر میں جبر اور پابندیاں مسئلے کا حل نہیں۔ مسئلے کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں، پرامن مذاکرات اور سب سے بڑھ کر کشمیری عوام کی آزاد مرضی سے ہی ممکن ہے،گلگت بلتستان کے عوام آئینی شناخت، قومی اسمبلی و سینٹ میں نمائندگی اور مالی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں،کشمیر کے بین الاقوامی تنازع کو متاثر کیے بغیر بھی گلگت بلتستان کو مکمل آئینی اور سیاسی حقوق دئیے جا سکتے ہیں۔ وہاں کے شہری بین الاقوامی حل کے انتظار میں بنیادی حقوق سے محروم نہیں رہ سکتے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے اور قانون کسی کے لیے ڈھال…

Post Views: 4
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، سردار احمد مجتبیٰ رند
Press Releases - Urdu

بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، سردار احمد مجتبیٰ رند

July 6, 2026
یادگاکو کسی یونیورسٹی، تعلیمی ادارے یا مناسب عوامی مقام پر تعمیر کیا جائے،عوامی مطالبہ
Press Releases - Urdu

یادگاکو کسی یونیورسٹی، تعلیمی ادارے یا مناسب عوامی مقام پر تعمیر کیا جائے،عوامی مطالبہ

July 6, 2026
آزاد امیدوار ملک باسط شریف اعوان کا حلقہ نمبر 06 بلوچ سے انتخاب لڑنے کا اعلان
Press Releases - Urdu

آزاد امیدوار ملک باسط شریف اعوان کا حلقہ نمبر 06 بلوچ سے انتخاب لڑنے کا اعلان

July 6, 2026
وائی ڈی اے کی بلوچستان میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے واقعے کی شدید مذمت
Press Releases - Urdu

وائی ڈی اے کی بلوچستان میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے واقعے کی شدید مذمت

July 6, 2026
Uncategorized

Hello world!

April 28, 2026
Load More

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf