اسلام آباد(سٹی رپورٹر)سینئر صحافی شاکر سولنگی کے صاحبزادے کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی و صحافتی شخصیات سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی جبکہ لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر و جمیل کی دعا بھی کی گئی۔دعائیہ تقریب میں سینیٹر عبدالغفور حیدری، سیکرٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی، سابق صدور نیشنل پریس کلب طارق چوہدری، فاروق فیصل خان، افضل بٹ، حاجی نواز رضا، عامر سجاد سید، آصف بشیر چوہدری، بشیر عثمانی، طارق عثمانی، ظفر عباس، شاہ محمد، خاور نواز راجہ، رانا کوثر علی، عامر رفیق بٹ، نوید احمد شیخ، جعفر علی بلتی، اسد شر، فیصل حکیم، طاہر خان، نیئر علی، ڈاکٹر عبدالودود قریشی اور عبدالستار خان سمیت سینئر صحافیوں اور نیشنل پریس کلب کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے سینئر صحافی شاکر سولنگی سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کا غم والدین کے لیے انتہائی کربناک ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔تقریب کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ ملک و قوم کی سلامتی اور امن و استحکام کے لیے بھی دعا مانگی گئی۔









