• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Monday, October 26, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Uncategorized

خیبر پختونخوا کرپشن، بدامنی اور سیاسی انتشار کا شکار ہے، بابر نواز

News Desk by News Desk
September 23, 2026
in Uncategorized
0
خیبر پختونخوا کرپشن، بدامنی اور سیاسی انتشار کا شکار ہے، بابر نواز

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بابر نواز نے کہا ہے کہ آج خیبر پختونخوا کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، صوبے کے ہسپتالوں کو مبینہ طور پر لیبارٹری بنا دیا گیا ہے جبکہ صوبے کے ہسپتالوں کوشوکت خانم کے ساتھ منسلک کردیا گیاہے ،صوبے میں جس شعبے کو دیکھیں، کرپشن کی کہانیاں سامنے آتی ہیں اور عوام کے پیسے کو بے دریغ لوٹا جا رہا ہے،پاک فوج کے نوجوان ملکی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں، مگر پی ٹی آئی کےسیاسی رہنما ان کے پاس جانا اور ان کے جنازوں میں شرکت کرنا بھی گوارا نہیں کرتے، کیا ایک شخص صوبے کے پانچ کروڑ عوام سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے؟ اب نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل، ریاست اپنے عوام کے تحفظ اور امن کے لیے اقدامات کرے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،،بابر نواز نے اے این پی کی ثمر بلور اور ن لیگی رہنماءسعیدہ جمشیدکے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کی جانب سے تربیلا ڈیم، وارسک ڈیم اور کرک گیس کی سپلائی بند کرنے اور ملک کو مفلوج کرنے جیسے بیانات دئیے جا رہے ہیں، جبکہ سہیل آفریدی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد پہنچنے اور ’’اینٹ سے اینٹ بجانے‘‘ کے بیانات بھی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایسے بیانات کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کرنا کیسے غلط قرار دیا جا سکتا ہے۔بابر نواز نے کہا کہ یہ لوگ قوم کو گمراہ کرنے اور انتشار کی سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے ملک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی خیبر پختونخوا میں کوئی اچھا ہسپتال موجود نہیں، جبکہ سیکڑوں اسکول ایسے ہیں جہاں اساتذہ موجود نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرکاری مشینری کے بغیر یہ عوام کو باہر نہیں نکال سکتے،انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انتشار کی سیاست ترک نہ کی گئی تو یہ لوگ بند گلی میں داخل ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ایک شخص صوبے کے پانچ کروڑ عوام سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے؟ اگر پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے تو خیبر پختونخوا کے عوام کو بھی امن کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، بابر نواز نے کہا کہ پہلے یہ لوگ پرامن احتجاج کی بات کرتے تھے، لیکن اب جس طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ ماضی میں بھی سیاسی جماعتوں کے رہنما جیل جاتے رہے ہیں، لیکن کسی رہنما نے کارکنوں کو یہ ہدایات نہیں دیں کہ گرفتاری کی صورت میں قومی املاک کو تباہ کیا جائے۔بابر نواز نے شفیع جان کی جانب سے خواتین کے بارے میں مبینہ نازیبا گفتگو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا کی روایات نہیں ہیں،اس موقع پر اے این پی کی رہنماء ثمر بلور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، صوبے میں دہشت گردی، بدامنی، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بنوں اور لکی مروت کے بچے تعلیم کے لیے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے جبکہ ڈاکٹرز اور نرسز اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کریں تو ان پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کی دل آزاری کی ہے، سوال یہ ہے کہ یہ کیسی حکومت ہے اور کیسے لوگ ہم پر مسلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو اسلام آباد آنے والے کارکن آج تک جیلوں میں ہیں، حکمران اپنے بچوں کو بیرون ملک بھیج کر عوام کے بچوں کو نشانہ بنوا رہے ہیں۔ جو لوگ پہلے حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کی بات کرتے تھے، آج وہی حکومت سے مذاکرات کے لیے بے تاب ہیں۔ثمر بلور نے صوبائی حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی نے صوبے میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے بھائی کے پاس کوئی عہدہ نہیں لیکن اس کے باوجود وہ پورا صوبہ چلا رہے ہیں۔صوبے میں انکا کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوا، جبکہ مبینہ طور پر اربوں روپے کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ میاں غازی کمپنی کو بڑے ٹھیکے دئیے گئے ہیں اور اس معاملے میں وزراء اور بیوروکریٹس کے شامل ہونے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں جس شعبے کو دیکھیں، کرپشن کی کہانیاں سامنے آتی ہیں اور عوام کے پیسے کو بے دریغ لوٹا جا رہا ہے،پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Views: 41
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

سینئر صحافی شاکر سولنگی کے صاحبزادے کے ایصالِ ثواب کیلئے نیشنل پریس کلب میں دعائیہ تقریب
Press Releases - Urdu

سینئر صحافی شاکر سولنگی کے صاحبزادے کے ایصالِ ثواب کیلئے نیشنل پریس کلب میں دعائیہ تقریب

August 20, 2026
نیشنل پریس کلب اور ایکسل لیب کے درمیان ایم او یو، ممبران اور اہلِ خانہ کو طبی و ڈینٹل سہولیات پر خصوصی رعایت
Uncategorized

نیشنل پریس کلب اور ایکسل لیب کے درمیان ایم او یو، ممبران اور اہلِ خانہ کو طبی و ڈینٹل سہولیات پر خصوصی رعایت

August 14, 2026
ملک شخصیات سے نہیں آئین سے چلتے ہیں، سینیٹر ایمل ولی خان
Uncategorized

ملک شخصیات سے نہیں آئین سے چلتے ہیں، سینیٹر ایمل ولی خان

July 28, 2026
Uncategorized

July 7, 2026
بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، سردار احمد مجتبیٰ رند
Press Releases - Urdu

بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، سردار احمد مجتبیٰ رند

July 6, 2026
یادگاکو کسی یونیورسٹی، تعلیمی ادارے یا مناسب عوامی مقام پر تعمیر کیا جائے،عوامی مطالبہ
Press Releases - Urdu

یادگاکو کسی یونیورسٹی، تعلیمی ادارے یا مناسب عوامی مقام پر تعمیر کیا جائے،عوامی مطالبہ

July 6, 2026
Load More
Next Post
این پی سی کا جناح ڈینٹل کلینک کے ساتھ مفاہمتی یادادشت پر دستخط

این پی سی کا جناح ڈینٹل کلینک کے ساتھ مفاہمتی یادادشت پر دستخط

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Education
  • Event Gallery
  • Health
  • MOU
  • Notifications
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • MOU
    • Education
    • Health
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan- All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf