• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, July 24, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

News Desk by News Desk
July 23, 2026
in Press Releases - Urdu
0
نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

اسلام آباد: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی منتخب باڈی نے سینئر صحافی، اینکر منیزے جہانگیر کو اچانک آف ایئر کیے جانے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔ صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی اور گورننگ باڈی کے تمام اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میڈیا اداروں میں شفافیت کی کمی، اظہارِ رائے پر قدغن، ملازمتوں کا عدم تحفظ اور لیبر قوانین کی مسلسل خلاف ورزی ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جس سے صحافت کی آزادی اور صحافیوں کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں،گورننگ باڈی نے آج ٹی وی کے ملازمین کو گزشتہ بھی تقریبا” تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بھی شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث صحافی اور دیگر میڈیا ورکرز شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، جو نہ صرف لیبر قوانین بلکہ بنیادی انسانی اور پیشہ ورانہ حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آج ٹی وی کو سرکاری یا دیگر ذرائع سے ملنے والے اشتہارات اور آمدن میں ملازمین کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ ملازمین کے معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔سیکرٹری پریس کلب ڈاکٹر فرقان راؤ نے کہا کہ اگر کسی ادارے کو اپنے ملازم سے متعلق کوئی فیصلہ کرنا بھی ہو تو وہ پاکستان کے لیبر قوانین اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ کسی بھی صحافی کو اچانک آف ایئر کرنا یا ملازمت سے محروم کرنا پیشہ ورانہ اصولوں کے منافی ہے۔نیشنل پریس کلب نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں، آج ٹی وی سمیت تمام میڈیا اداروں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ملازمت کے عدم تحفظ اور دیگر پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں، میڈیا مالکان کو لیبر قوانین پر عمل درآمد کا پابند بنائیں، اور ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی کریں جن کے نتیجے میں صحافیوں کو بلاجواز ملازمت سے محروم یا ان کے معاشی حقوق سے محروم کیا جاتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ آزاد، خودمختار اور محفوظ صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے اور صحافیوں کے روزگار، وقار اور آئینی حقوق کا تحفظ ریاست، میڈیا مالکان اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ نیشنل پریس کلب نے مطالبہ کیا کہ منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کے فیصلے پر نظرِثانی کی جائے، اور ملک بھر کے میڈیا ورکرز کو درپیش معاشی، پیشہ ورانہ اور قانونی مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان
Press Releases - Urdu

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان

July 23, 2026
نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید
Press Releases - Urdu

نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید

July 22, 2026
آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان
Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان

July 22, 2026
آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال
Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال

July 22, 2026
خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی
Press Releases - Urdu

خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی

July 21, 2026
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا اے پی پی میں ہراسگی کیس پر فیصلے کا خیرمقدم، خواتین صحافیوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا اے پی پی میں ہراسگی کیس پر فیصلے کا خیرمقدم، خواتین صحافیوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ

July 20, 2026
Load More
Next Post
پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دورہ پریس کلب

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کیلئے الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات قابل تحسین، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پاکستان میں بدھ مت کے ورثے پر تیسری بین الاقوامی پانچ روزہ کانفرنس 19 مئی کو اسلام آباد میں شروع ہوگی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی قیادت کی رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مباکباد

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf