• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, July 24, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

مہاجرین کشمیر کی 12 مخصوص نشستیں برقرار رکھی جائیں، زبیر جرال

News Desk by News Desk
July 14, 2026
in Press Releases - Urdu
0
مہاجرین کشمیر کی 12 مخصوص نشستیں برقرار رکھی جائیں، زبیر جرال

اسلام آباد() سماجی و سیاسی کارکن اور سابق مشیر ریاست آزاد جموں و کشمیر زبیر احمد جرال نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین جموں و کشمیر کی مخصوص نشستیں ختم کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرین کشمیر کی 12 مخصوص نشستیں برقرار رکھی جائیں، پاکستان میں کشمیریوں سے ان کی شناخت اور نمائندگی چھیننے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، اگر پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کی 12 مخصوص نشستیں ختم کرنی ہیں تو پھر برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور یورپ میں آباد دوہری شہریت رکھنے والے کشمیریوں کے ووٹ اور نمائندگی پر بھی یکساں قانون لاگو ہونا چاہیے، آزاد کشمیر میں رہنے والا شخص وزیر، مشیر اور دیگر اہم عہدوں پر فائز ہو سکتا ہے، لیکن پاکستان میں مقیم کشمیریوں کو ان کے بنیادی سیاسی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، مہاجر نشستوں سے متعلق ووٹر لسٹیں جعلی بنیادوں پر مرتب کی گئی ہیں، پاکستان میں مقیم کشمیریوں سے ان کی شناخت نہ چھینی جائے اور انہیں ان کے سیاسی و آئینی حقوق دئیے جائیں، کشمیر میں بعض عناصر کے دھرنوں اور احتجاجی سرگرمیوں کے اخراجات کے ذرائع کی تحقیقات ہونی چاہئیں، آزاد کشمیر میں سیاسی ٹکٹوں کی تقسیم میں بھی خاندانی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ نظریاتی کارکن مسلسل نظر انداز ہو رہے ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مرزا ریاض اور چوہدری رمضان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے زبیر احمد جرال نے کہا کہ ہمارے پاس بھی وہی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہے جو ملک کے دیگر شہریوں کے پاس ہے، ہمیں غدار قرار دینا یا ہماری شناخت ختم کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں،کشمیری ہونے کے باوجود منگلا اور میرپور کے رہائشیوں کو اکثر پاکستانی سمجھا جاتا ہے، زبیر احمد جرال نے کہا کہ ایک جانب مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کرنے کی بات کی جا رہی ہے ،جس کے باعث انہیں مہاجرینِ کشمیر کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے سے محروم رکھا جاتا ہے، لاکھوں کشمیری 1947ء کی ہجرت کے بعد پاکستان آئے اور انہوں نے بے شمار قربانیاں دیں، اس لیے ان کی نمائندگی ختم کرنا تاریخ اور قربانیوں سے انکار کے مترادف ہوگا، اگر نشستیں ختم کی جاتی ہیں تو بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے لیے بھی ایک ہی اصول اپنایا جائے،انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے چار سگے بھائی لاہور میں رہتے ہیں مگر انہیں کشمیری تسلیم نہیں کیا جاتا جبکہ دوسری جانب لاکھوں کشمیری بیرون ممالک میں رہتے ہوئے بھی ووٹ ڈالنے کے حق سے مستفید ہو رہے ہیں،پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے زبیر احمد جرال نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی جماعت قربانیوں کی علامت تھی تاہم آج پارٹی نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کر کے کمرشل سیاست کی طرف بڑھ چکی ہے، جو لوگ کل تک بلاول بھٹو کے مخالف تھے آج وہ پارٹی کے امیدوار بنے ہوئے ہیں ، پارٹی اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات سے دور ہو چکی ہے اور پارٹی میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز جبکہ مفاد پرست عناصر کو اہم عہدے اور ٹکٹ دئیے جا رہے ہیں جبکہ شہداء اور نظریاتی کارکنوں کی قربانیوں کو بھی فراموش کر دیا گیا ہے اورانہیں ملاقات تک کا موقع نہیں دیا جاتا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں شہداء کی یادگاریں تعمیر کی جائیں اور نظریاتی کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیا جائے،الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کو چیلنج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مہاجر نشستوں سے متعلق ووٹر لسٹیں درست نہیں بلکہ جعلی بنیادوں پر مرتب کی گئی ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ اپنی سیاست کا اہم حصہ بنایا، مگر آج پارٹی قیادت کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور نمائندگی کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا نہیں کر رہی،زبیر احمد جرال نے آزاد کشمیر اور پاکستان کی سیاسی قیادت سے مطالبہ کیا کہ مہاجرین جموں و کشمیر کی مخصوص نشستوں کو برقرار رکھا جائے اور کشمیریوں کی شناخت، حقِ نمائندگی اور آئینی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے، کشمیری پاکستان کے وفادار ہیں اور ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا مناسب نہیں۔انہوں نے آرمی چیف، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر قومی قیادت سے اپیل کی کہزبیر احمد جرال نے کہا کہ کشمیر میں بعض عناصر کے دھرنوں اور احتجاجی سرگرمیوں کے اخراجات کے ذرائع کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ان سرگرمیوں کی مالی معاونت کہاں سے ہو رہی ہے، مسئلہ کشمیر کو سیاسی تنازعات سے بالاتر ہو کر حل کیا جائے، اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے اور ایسا کوئی فیصلہ نہ کیا جائے جس سے کشمیری عوام میں احساسِ محرومی پیدا ہو۔

ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان
Press Releases - Urdu

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان

July 23, 2026
نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

July 23, 2026
نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید
Press Releases - Urdu

نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید

July 22, 2026
آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان
Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان

July 22, 2026
آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال
Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال

July 22, 2026
خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی
Press Releases - Urdu

خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی

July 21, 2026
Load More
Next Post
مہاجرین کشمیر کی 12 مخصوص نشستیں برقرار رکھی جائیں، زبیر جرال

AJK Refugee Seats Must Remain Intact, Says Zubair Jarral

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دورہ پریس کلب

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کیلئے الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات قابل تحسین، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پاکستان میں بدھ مت کے ورثے پر تیسری بین الاقوامی پانچ روزہ کانفرنس 19 مئی کو اسلام آباد میں شروع ہوگی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی قیادت کی رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مباکباد

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf