• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Tuesday, September 1, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 79ویں جشنِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، ملی نغموں نے سماں باندھ دیا

News Desk by News Desk
August 14, 2026
in Press Releases - Urdu
0
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 79ویں جشنِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، ملی نغموں نے سماں باندھ دیا

اسلام آباد()پاکستان کے 79ویں جشنِ آزادی کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں، ان کے اہلِ خانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ملی نغموں، قومی جذبے اور حب الوطنی سے بھرپور پروگرامز نے شرکاء کے جوش و خروش کو دوبالا کر دیا۔جشنِ آزادی کی تقریب کی مہمانِ خصوصی وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن افنان مشعال تھیں، جبکہ نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر ندیم عاشق اعوان، پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ملک حبیب اورکزئی،این پی سی کے سابق صدور فاروق فیصل خان، شہریار خان، سابق نائب صدر این پی سی ڈاکٹر سعدیہ کمال، میاں سہیل اقبال،سید ضیغم نقوی، قیصر مرزا، آر آئی یو جے دستور کے صدر رانا کوثر علی،سینئر صحافی سید محسن رضا،سرفراز راجہ،حسن خان، اشفاق بنگش،راجہ منظور شکرانی، مجاہد بھٹی سمیت دیگر صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران معروف گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کرکے فضا کو حب الوطنی کے جذبے سے معمور کردیا۔ دل کو چھو لینے والے قومی نغموں پر شرکاء نے بھرپور داد دی اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ تقریب میں بچوں اور فیملیز کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، جس سے جشنِ آزادی کی خوشیوں کو مزید چار چاند لگ گئے۔اس موقع پر مقررین نے پاکستان کی آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت اور قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافی برادری ملک کی ترقی، جمہوریت کے استحکام، آزادیٔ اظہار اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔مقررین نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا اور نئی نسل کو قیامِ پاکستان کے مقاصد، بانیانِ پاکستان کی جدوجہد اور قومی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب کے دوران شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ماحول کو گرما دیا۔جشنِ آزادی کی اس خصوصی تقریب کا سب سے خوبصورت اور یادگار لمحہ اس وقت آیا جب رات 12 بجے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ مہمانِ خصوصی، نیشنل پریس کلب کی قیادت، سینئر صحافیوں اور دیگر شرکاء نے مل کر کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطنِ عزیز کی ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

Post Views: 76
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ

August 31, 2026
پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا
Press Releases - Urdu

پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا

August 31, 2026
نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ

August 25, 2026
پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان
Press Releases - Urdu

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان

August 25, 2026
نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،

August 25, 2026
ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور
Press Releases - Urdu

ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور

August 24, 2026
Load More
Next Post
Colourful Independence Day Celebration Held at National Press Club Islamabad, Patriotic Songs Enthrall Audience

Colourful Independence Day Celebration Held at National Press Club Islamabad, Patriotic Songs Enthrall Audience

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf