• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال

News Desk by News Desk
July 22, 2026
in Press Releases - Urdu
0
آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)آزاد کشمیر کے سماجی و سیاسی رہنما اور آزاد ریاست جموں و کشمیر کے سابق مشیر زبیر احمد جرال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جاری سیاسی کشیدگی، احتجاج اور حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے، ریاست جموں و کشمیر کو ہمیشہ پاکستان کی “شہ رگ” کہا گیا، مگر آج وہاں نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں، جو مستقبل میں سنگین نتائج پیدا کر سکتے ہیں، تمام متعلقہ فریقوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے اور عوامی ایکشن کمیٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے مطالبات سن کر مسئلے کا پرامن حل نکالا جائے، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زبیر احمد جرالکا مزید کہنا تھا کہ وہ “اہتمامِ حجت” کے طور پر دوبارہ عوام اور ریاستی اداروں کے سامنے حاضر ہوئے ہیں تاکہ آزاد کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، نفرت اور خونریزی پر توجہ دلائی جا سکے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے قیامِ پاکستان کے وقت بے شمار قربانیاں دیں اور آج بھی پاکستان سے اپنی وابستگی پر فخر کرتے ہیں، اس لیے کشمیریوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں مقیم لاکھوں کشمیری بھی ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہیں، لہٰذا انہیں ریاستی شناخت اور نمائندگی سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں مقیم کشمیریوں کی تعداد سرکاری اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے اور اس حوالے سے مردم شماری کرائی جانی چاہیے۔پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے زبیر احمد جرال نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے دی گئی کشمیری مہاجرین کی نمائندگی کو ختم کرنے کی بات ان کے نظریات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی سیاست کمزور ہو رہی ہے اور اس کی جگہ مفاداتی سیاست نے لے لی ہے۔انہوں نے حکومت، سیاسی قیادت اور ریاستی اداروں سے اپیل کی کہ آزاد کشمیر میں نفرت، تقسیم اور تشدد کی فضا ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، کیونکہ اگر بروقت فیصلہ نہ کیا گیا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔زبیر احمد جرال نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جاری سیاسی کشیدگی، احتجاج اور حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے اور عوامی ایکشن کمیٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے مطالبات سن کر مسئلے کا پرامن حل نکالا جائے۔زبیر احمد جرال نے صحافیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ امن، اتحاد اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں اور معاشرے میں نفرت کے بجائے محبت اور برداشت کا پیغام عام کریں۔

Post Views: 48
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post
آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان

آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf