• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

News Desk by News Desk
July 19, 2026
in Press Releases - Urdu
0
ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

اسلام آباد()اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین نے منصوبے کی تکمیل میں طویل تاخیر، وعدہ خلافی اور مالی نقصان کے الزامات عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ منصوبہ فوری طور پر مکمل کر کے اپارٹمنٹس کا قبضہ دیا جائے یا ان کی جمع کرائی گئی رقوم موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق واپس کی جائیں،متعدد خریدار مکمل ادائیگیاں کر چکے ہیں، مگر انہیں آج تک اپارٹمنٹس کا قبضہ نہیں دیا گیا،منصوبے کو حال ہی میںالمقیت ہائٹس کے نام سے سوشل میڈیا پر دوبارہ مارکیٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ موجودہ خریداروں کو اس حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، حکومت، متعلقہ ریگولیٹری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ منصوبے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خریداروں کی جمع پونجی کا تحفظ یقینی بنایا جائے،متاثرین کے نمائندگان عدنان راؤ اعوان، مرزا فرحان بیگ، عثمان سعید علوی، عامر توصیف و دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےبتایا کہ منصوبہ بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی میں 50 کنال پر مشتمل رہائشی منصوبے کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا، جس میں سات ٹاورز، 550 اپارٹمنٹس، پینٹ ہاؤسز اور ڈبل بیسمنٹ پارکنگ شامل تھی۔متاثرین کے مطابق منصوبے کی فروخت اور مارکیٹنگ میں خالد اعوان اور خالد اعوان ایسوسی ایٹس بھی شامل تھے، جبکہ منصوبہ معروف کرکٹر ثقلین مشتاق کے نام اور چیئرمین شپ کے تحت متعارف کرایا گیا تھا۔متاثرین نے میڈیا کے سامنے منصوبے کا بروشر، ادائیگیوں کا ریکارڈ، خط و کتابت، قبضے سے متعلق تحریری یقین دہانیاں اور منصوبے کی حالیہ تصاویر و ویڈیوز بھی پیش کیں۔ ان کے مطابق بروشر میں منصوبے کی متوقع تکمیل جون 2020 درج تھی، جبکہ 16 جنوری 2019 کے ایک خط میں ٹاور 7 کا قبضہ 30 جون 2021 تک دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، تاہم تقریباً دس سال گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق 2019 میں انتظامیہ نے ایک خط کے ذریعے منصوبے میں مزید ایک سال کی تاخیر سے آگاہ کیا، لیکن اس کے بعد بھی تعمیراتی کام مکمل نہ ہو سکا۔متاثرین کا کہنا تھا کہ منصوبے کے پہلے ٹاور کا گرے اسٹرکچر بھی تاحال مکمل نہیں ہوا جبکہ گزشتہ تین برس سے تعمیراتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں اور منصوبے کا دفتر بھی بند پڑا ہے، عملہ موجود نہیں اور انتظامیہ سے رابطہ کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔متاثرین نے الزام عائد کیا کہ منصوبے کے مالکان مختلف اوقات میں نئی ڈیڈ لائنز دیتے رہے، تاہم عملی پیش رفت نہ ہو سکی۔ حالیہ ملاقات میں انتظامیہ نے مہنگائی اور تعمیراتی لاگت میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے خریداروں سے کاسٹ ایسکلیشن” کے نام پر مزید رقم طلب کی، جسے متاثرین نے مسترد کر دیا، متاثرین نے دعویٰ کیا کہ خط میں یہ بھی درج تھا کہ مقررہ مدت تک قبضہ نہ ملنے کی صورت میں خریدار کو 30 روپے فی مربع فٹ ماہانہ کے حساب سے کرایہ بطور معاوضہ ادا کیا جائے گا۔متاثرین کا کہنا تھا کہ ٹاور 4، ٹاور 5 اور ٹاور 7 کے خریداروں سے بکنگ اور اقساط کی مد میں رقوم وصول کی گئیں، لیکن تعمیراتی کام اس رفتار سے آگے نہیں بڑھا۔ ان کے مطابق ٹاور 4 اور ٹاور 5 پر تعمیراتی کام شروع ہی نہیں کیا گیا جبکہ ٹاور 7 بھی تاحال مکمل گرے اسٹرکچر کے مرحلے تک نہیں پہنچ سکا۔انہوں نے مزید کہا کہ 2020 سے خریدار مسلسل انتظامیہ سے ملاقاتوں، فون کالز، واٹس ایپ پیغامات اور تحریری درخواستوں کے ذریعے نظرثانی شدہ تعمیراتی شیڈول اور واضح ٹائم لائن کا مطالبہ کرتے رہے، تاہم انہیں تسلی بخش روڈ میپ فراہم نہیں کیا گیا۔متاثرین نے یہ بھی اعتراض کیا کہ ٹاور 4 کو Not Launchedظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے مطابق بکنگ معاہدے، ادائیگیوں کا ریکارڈ اور دیگر دستاویزات اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس ٹاور کی بکنگ پہلے ہی کی جا چکی تھی۔پریس کانفرنس کے اختتام پر متاثرین نے کہا کہ ان کے پاس تمام قانونی معاہدے، بینک ریکارڈ اور ادائیگیوں کی تفصیلات موجود ہیں اور وہ قانونی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے حکومت، متعلقہ ریگولیٹری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ منصوبے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خریداروں کی جمع پونجی کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Post Views: 52
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post
گل پلازہ متاثرین کے لیے مفت ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس متعارف، کاروبار کی بحالی کا نیا اقدام

گل پلازہ متاثرین کے لیے مفت ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس متعارف، کاروبار کی بحالی کا نیا اقدام

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf