• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, July 24, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

فیاض الحسن چوہان کا مولانا فضل الرحمان سے بیان پر معافی کا مطالبہ

News Desk by News Desk
July 14, 2026
in Press Releases - Urdu
0
فیاض الحسن چوہان کا مولانا فضل الرحمان سے بیان پر معافی کا مطالبہ

اسلام آباد() استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی ترجمان فیاض الحسن چوہان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاک فوج کے شہداء اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر سوال اٹھانا پوری قوم کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، پاک فوج کے جوان تنخواہ کے لیے نہیں بلکہ وطن، قوم اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے حالیہ ریمارکس سے نہ صرف پاک فوج بلکہ شہداء کے خاندانوں اور پوری پاکستانی قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،لانا فضل الرحمان اپنے بیان پر قوم، شہداء کے لواحقین اور سکیورٹی فورسز سے معذرت کریں، نیشن پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےفیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کے خلاف ایک اہم جنگ لڑ رہا ہے اور پاک فوج، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوان روزانہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کو شہید میجر عدنان حیدر اور ایس ایس جی کمانڈو تحسین شہید کے نام منسوب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوان تنخواہ کے لیے نہیں بلکہ وطن، قوم اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں، اسلام کی پوری تاریخ میں مجاہدین اور سپاہیوں کو بیت المال سے وظائف اور معاوضے ملتے رہے ہیں، اس لیے تنخواہ لینے کو شہادت کی عظمت سے جوڑنا تاریخی اور دینی حقائق کے بھی منافی ہے،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ ریمارکس سے نہ صرف پاک فوج بلکہ شہداء کے خاندانوں اور پوری پاکستانی قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں پاک فوج کے خلاف ایسے بیانات دشمن قوتوں کے بیانیے کو تقویت دیتے ہیں، جبکہ آج پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض سیاسی عناصر دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کے دوران قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر کافی ہیں اور کسی متوازی لشکر یا نجی فورس کی ضرورت نہیں،فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بیان پر قوم، شہداء کے لواحقین اور سکیورٹی فورسز سے معذرت کریں،پریس کانفرنس کے دوران فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان سے متعدد سوالات بھی اٹھائے، جن میں ان کے بعض مبینہ روابط، سیاسی مؤقف اور خاندانی سیاست سے متعلق نکات شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا درس دینے والوں کو پہلے اپنی جماعت میں جمہوری روایات قائم کرنی چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج آئینی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے اور پوری قوم کو قومی سلامتی کے معاملات پر متحد رہنا چاہیے۔ انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردی اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرے اور دشمن کے پروپیگنڈے کا حصہ بننے سے گریز کرے۔

ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان
Press Releases - Urdu

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان

July 23, 2026
نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

July 23, 2026
نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید
Press Releases - Urdu

نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید

July 22, 2026
آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان
Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان

July 22, 2026
آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال
Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال

July 22, 2026
خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی
Press Releases - Urdu

خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی

July 21, 2026
Load More
Next Post
فیاض الحسن چوہان کا مولانا فضل الرحمان سے بیان پر معافی کا مطالبہ

Fayyaz-ul-Hassan Chohan Demands Apology from Fazl Over Army Remarks

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دورہ پریس کلب

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کیلئے الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات قابل تحسین، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پاکستان میں بدھ مت کے ورثے پر تیسری بین الاقوامی پانچ روزہ کانفرنس 19 مئی کو اسلام آباد میں شروع ہوگی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی قیادت کی رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مباکباد

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf