• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، سردار احمد مجتبیٰ رند

News Desk by News Desk
July 6, 2026
in Press Releases - Urdu, Uncategorized
0
بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، سردار احمد مجتبیٰ رند

اسلام آباد()چیف آف رائل تمن رند، چیئرمین ورلڈ بلوچ اتحاد ویلفیئر آرگنائزیشن اور کوآرڈینیٹر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سردار احمد مجتبیٰ رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے موجودہ مسائل کے حل کے لیے جامع سیاسی، انتظامی، معاشی اور سماجی اصلاحات ناگزیر ہیں۔صوبے میں امن و امان قائم کرنے، دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، وفاقی و صوبائی حکومت، قبائلی عمائدین اور ناراض گروہوں کے درمیان بامقصد سیاسی مذاکرات کا آغاز کیا جائے تاکہ دیرینہ شکایات کا حل نکالا جا سکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے، نئے اسکول، کالج، اسپتال اور بنیادی مراکز صحت قائم کیے جائیں، جبکہ معدنی وسائل، بندرگاہوں اور جہازرانی سے متعلق تربیتی ادارے قائم کر کے مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پائیدار امن صرف طاقت سے نہیں بلکہ انصاف، ترقی، تعلیم، روزگار اور مقامی قیادت کو بااختیار بنانے سے ممکن ہے۔انہوں نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ ان کا تعلق ریاست بہاولپور کی رائل فیملی سے ہے اور ان کے ماموں نواب جنرل سر صادق محمد خان عباسی ریاست بہاولپور کے آخری نواب تھے، جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بہاولپور نے پاکستان کو فوج، مالی وسائل، بینک آف بہاولپور، اراضی اور دیگر اہم قومی اثاثے فراہم کیے، جنہوں نے ملک کی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔سردار احمد مجتبیٰ رند نے کہا کہ ان کا تعلق رند بلوچ خاندان سے ہے اور عظیم بلوچ رہنما میر چاکر اعظم رند کی دستار ان کے خاندان میں نسل در نسل منتقل ہوتی رہی ہے۔ ان کے مطابق بلوچ عوام کی خدمت اور بلوچستان کے استحکام کے لیے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔انہوں نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے متعدد تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان قائم کرنے، دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، وفاقی و صوبائی حکومت، قبائلی عمائدین اور ناراض گروہوں کے درمیان بامقصد سیاسی مذاکرات کا آغاز کیا جائے تاکہ دیرینہ شکایات کا حل نکالا جا سکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے، نئے اسکول، کالج، اسپتال اور بنیادی مراکز صحت قائم کیے جائیں، جبکہ معدنی وسائل، بندرگاہوں اور جہازرانی سے متعلق تربیتی ادارے قائم کر کے مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں۔ انہوں نے ژوب سے گوادر تک موٹر وے کی تعمیر اور دور دراز علاقوں میں سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی بہتری کو بھی ناگزیر قرار دیا۔سردار احمد مجتبیٰ رند نے کہا کہ صوبے میں شفاف طرز حکمرانی، میرٹ پر تقرریاں اور ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔ ان کے مطابق بلوچستان میں اسلحہ کلچر کے بجائے تعلیم، قلم، کتاب اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا تاکہ نوجوانوں کو مثبت سمت دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ رخشان ڈویژن کی زمینوں کی سٹلمنٹ، جو ان کے بقول قیام پاکستان کے بعد سے تاحال مکمل نہیں ہو سکی، فوری طور پر کی جائے۔ انہوں نے بلوچ نوجوانوں کو بلوچ رجمنٹ میں خصوصی رعایت کے ساتھ بھرتی کرنے، مقامی قیادت کو آگے لانے، بارڈر پالیسی پر نظرثانی، جبری گمشدگیوں اور غیرقانونی حراستوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔سردار احمد مجتبیٰ رند نے تجویز پیش کی کہ اگر انتظامی بنیادوں پر بلوچستان کو چار صوبوں، شمالی بلوچستان، وسطی بلوچستان، جنوبی بلوچستان اور مکران ساحلی بلوچستان میں تقسیم کیا جائے تو اس سے بہتر طرز حکمرانی، ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد اور پائیدار امن کے قیام میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ترقی، تعلیم، روزگار اور انصاف فراہم کرنا ہی صوبے میں دیرپا امن اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

Post Views: 33
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf