• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, July 24, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Latest

صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومتی تعاون، نیشنل پریس کلب کیلئے ایک کروڑ گرانٹ کا اعلان

News Desk by News Desk
May 19, 2026
in Latest, Press Releases - Urdu
0
صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومتی تعاون، نیشنل پریس کلب کیلئے ایک کروڑ گرانٹ کا اعلان

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات دانیال چوہدری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئےمیڈیا ٹاؤن فیز ٹو سمیت صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا ئی ہےجبکہ بھارہ کہو ہاؤسنگ اسکیم ،ایف چودہ اور ایف پندرہ میں صحافیوں کیلئے پلاٹس ترجیحی بنیادوں پرجاری کئے جائینگے۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب کیلئے ایک کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات دانیال چوہدری کا صدرعبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ اور دیگر عہدیداران نےپرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے ارکان اور سینئر صحافی بھی موجود تھے۔دانیال چوہدری نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور جمہوریت کے استحکام میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور آزادی صحافت کے فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے نیشنل پریس کلب کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فنڈ سے پریس کلب کی بہتری، صحافیوں کی سہولیات اور فلاحی منصوبوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔اس موقع پرصدر این پی سی عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کو صحافیوں کے مسائل، میڈیا انڈسٹری کی زبوں حالی، ورکرز کی نوکریوں سے برطرفی سمیت میڈیا ٹاؤن فیز ٹو، بھارہ کہو ہاؤسنگ اسکیم ،جی چودہ اور جی پندرہ میں صحافیوں کیلئے پلاٹس کے مسائل کے حوالے سے بتایا۔ دانیال چوہدری نے متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور این پی سی کی قیادت کو وزارت اطلاعات میں ملاقات کیلئے دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی رہائشی مشکلات کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔نیشنل پریس کلب کی قیادت نے دانیال چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومتی تعاون خوش آئند ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اعلان کردہ گرانٹ کو حالیہ بجٹ سے قبل ریلیز کر دیا جائے گا جبکہ رہائشی اسکیموں سے متعلق مسائل بھی جلد حل ہوں گے جس سے صحافیوں کو ریلیف ملے گا۔

ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان
Press Releases - Urdu

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان

July 23, 2026
نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

July 23, 2026
نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید
Press Releases - Urdu

نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید

July 22, 2026
آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان
Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان

July 22, 2026
آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال
Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال

July 22, 2026
خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی
Press Releases - Urdu

خانقاہ شریف اراضی کیس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، یوسف اکرم عباسی

July 21, 2026
Load More
Next Post
پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی کا نیشنل پریس کلب میں خطاب، پاکستان کی سفارتی کوششوں اور پاک-پولینڈ تعلقات کو سراہا

پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی کا نیشنل پریس کلب میں خطاب، پاکستان کی سفارتی کوششوں اور پاک-پولینڈ تعلقات کو سراہا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دورہ پریس کلب

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کیلئے الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات قابل تحسین، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پاکستان میں بدھ مت کے ورثے پر تیسری بین الاقوامی پانچ روزہ کانفرنس 19 مئی کو اسلام آباد میں شروع ہوگی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی قیادت کی رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مباکباد

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Press Releases
    • Press Releases – Urdu
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf