• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Friday, September 11, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

پیکڈ دودھ پر جی ایس ٹی کو اٹھارہ فیصد سے کم کرکے دس فیصدکیا جائے،پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن

News Desk by News Desk
May 19, 2026
in Press Releases - Urdu
0
پیکڈ دودھ پر جی ایس ٹی کو اٹھارہ فیصد سے کم کرکے دس فیصدکیا جائے،پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن نےمطالبہ کیا ہے کہ پیکڈ دودھ پر جی ایس ٹی کو اٹھارہ فیصد سے کم کرکے دس فیصد ، قیمتوں کی حد (پرائس کیپس ) کا خاتمہ، ڈیری پروسیسنگ کیلئے سبسڈائزڈانرجی ٹیرف (بجلی گیس کے نرخ)، نیشنل ڈیری پالیسی کی تیاری، ملک بھر میںکم از کم پاسچرائزیشن قانون کا نفاذ، اسلام آباد، لاہور مین سیف ملک(محفوظ دودھ)کے پائلٹ پراجیکٹس قائم کئے جائیں تاکہ پاکستان میں غذائی بحران سے نمٹنے،دیہی معاش کو مضبوط بنانے، غذائی تحفظ کو بہتر بنانےاور قومی ٹیکس بیس کو وسعت دی جاسکے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سی ای او پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن ڈاکٹر شہزاد امین،چیئرمین اور سی ای او فوجی فوڈزعثمان ظہیر احمد و دیگر نے پریس کانفرنس میں پاکستان کے غذائی بحران سے نکلنے، دیہی معاش کو مضبوط بنانے، غذائی تحفظ کو بہتر بنائے، اور قومی ٹیکس بیس کو وسعت دینے کے لیے ڈیری سیکٹر کی ہنگامی اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ دودھ غذائیت کی فراہمی کے سستے ترین اور مؤثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے، جو بچوں کی نشوونما، قوت مدافعت، ماں کی صحت اور ذہنی ترقی کے لیے ضروری ہے، پاکستان کا ڈیری سیکٹر زراعت کا سب سے بڑا جزو ہے اور غذائیت معاشی ترقی اور دیہی روزگار کا ایک اہم ستون ہے، سالانہ 4۔72 ارب لٹر کے ساتھ دنیا کا چوتھا بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہونے کے باوجودیہ شعبہ 95 فیصد غیر رسمی غیر دستاویزی کم پیداواری اور غیر منظم ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محفوظ اور سستا دودھ ہر پاکستانی شہری کا آئینی حق ہے، پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا 40 فیصد بچے اسٹنٹنگ (کم نشوونما) کاشکار ہیں، جبکہ غذائی قلت کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ تقریباً 7.6ارب امریکی ڈالر( جی ڈی پی کا 3 فیصد) کا نقصان ہوتا ہے، انہوں نے بتایا کہ تجارت کے قابل دودھ کے صرف 50 فیصد کو رسمی (دستاویزی) دھارے میں لانے سے تقریباساڑھے سات ٹریلین روپے کا ٹیکس حاصل ہو سکتا ہے اور جی ایس ٹی کی مد میں 1300 ارب روپے سے زائد کی آمدن ہو سکتی ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی کسانوں کی آمدنی اور غذائیت کے نتائج میں بھی بہتری آئے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ڈیری کی صنعت پاکستان کی دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہےجو زرعی جی ڈی پی میں تقریبا 65 فیصد اور قومی جی ڈی پی میں14.7فیصد حصہ ڈالتی ہے، اور تقریبا 10 ملین دیہی خاندانوں اور 50 ملین لوگوں کو روزگارفراہم کرتی ہے۔کھلے دودھ کے برعکس پیکڈ دودھ صارفین تک پہنچنے سے پہلے باقاعدہ پروسیسنگ، کولڈ چین مینجمنٹ، اور متعدد حفاظتی و معیاری جانچ پڑتال سے گزرتا ہے،ایسوسی ایشن رہنماؤںنےلیکونڈ اور خشک دودھ پر پاکستان کے 18 فیصد جی ایس ٹی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے عالمی سطح پر سب سے زیادہ قرار دیاکیونکہ اس کے مقابلے میں ان بیشتر ممالک میں جہاں دودھ کو ایک لازمی غذائی نے سمجھا جاتا ہے یہ شرح 0 سے 5 فیصد ہے۔ پی ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ زیادہ ٹیکس محفوظ دودھ کو عامآدمی کی پہنچ سے دور کر دیتا ہے اور صارفین کو غیر محفوظ کھلے دودھ کی طرف دھکیلتا ہے اور غیر رسمی معیشت کو مضبوط کرتا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیری سیکٹر کی اصلاحات غذائیت کو بہتر بنانے ، کسانوں کے روزگار کو مضبوط بنائے، معیشت کو رسمی بنائے، موسمیاتی لچک کو سہارا دینے، اور مالیاتی پائیداری کو بڑھانےکیلئے آئندہ بجٹ سائیکل میں ڈیری اصلاحات کو ترجیح دیں اور ڈیری کو پاکستان کی معاشی ترقی عوامی صحت اور قومی ترقی کے اسٹریٹجک محرک کے طور پر تسلیم کریں۔

Post Views: 18
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا
Press Releases - Urdu

ایس پی سٹی محمد خرم اشرف نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا

September 11, 2026
لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

لائف اسٹائل ریزیڈنسی جی تیرہ کے متاثرین کا منصوبہ فوری مکمل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

September 9, 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی
Press Releases - Urdu

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں،سیداشتیاق گیلانی

September 9, 2026
اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

اے ٹی وی ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ واپس لینے اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

September 9, 2026
نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

September 8, 2026
قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر
Press Releases - Urdu

قومیں وسائل سے نہیں، شعور اور ایماندار قیادت سے بنتی ہیں، محمد فاروق یاسر

September 4, 2026
Load More
Next Post
صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومتی تعاون، نیشنل پریس کلب کیلئے ایک کروڑ گرانٹ کا اعلان

صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومتی تعاون، نیشنل پریس کلب کیلئے ایک کروڑ گرانٹ کا اعلان

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf