• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Tuesday, September 1, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

ہزارہ کے عوام کو ان کا آئینی اور جمہوری حق دیا جائے، سردار گوہر زمان کڑلال

News Desk by News Desk
August 7, 2026
in Press Releases - Urdu
0
ہزارہ کے عوام کو ان کا آئینی اور جمہوری حق دیا جائے، سردار گوہر زمان کڑلال

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک صوبہ ہزارہ کےرہنماؤں نے کہا کہ پختونوں سے ہماری کوئی دشمنی نہیں، ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ ہزارہ کے عوام کو ان کا آئینی اور جمہوری حق دیا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں ایسے قوانین اور سیاسی حکمتِ عملیاں اختیار کی گئیں جن کا مقصد ہزارہ کے عوام کی تحریک کو کمزور کرنا تھا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں کا بھی کردار رہا۔انہوں نے کہا کہ اگر صوبہ ہزارہ کے قیام کے حوالے سے سوشل میڈیا یا عوامی سطح پر رائے شماری کرائی جائے تو 90 فیصد سے زائد عوام نئے صوبے کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کے رہنما واقعی مخلص ہیں تو وہ پارلیمنٹ میں صوبہ ہزارہ کے قیام کی حمایت کریں۔ انہوں نے کیپٹن صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار محمد یوسف سمیت دیگر رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی جماعتی قیادت کو اس معاملے پر آمادہ کریں، کیونکہ محض پریس کانفرنسوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین سردار گوہر زمان کڑلال ، صدر سلطان العارفین جدون، نائب صدر سردار یاسر خان کڑلال ، جنرل سیکرٹری تحصیل لورہ سردار سجاد احمد ہزاروی، سردار ممریز کڑلال، صدر راولپنڈی اسلام آباد سبحان قریشی، سردار غلام مصطفیٰ کڑلال،سردار جاوید بابا کڑلال، صدر تحصیل لورہ پیر بابر خان منہاس و دیگررہنماؤں کا کہنا تھا کہ بابا حیدر زمان نے ہزارہ تحریک شروع کی تھی ہزارے وال کے تمام لوگوں نے بابا حیدر زمان کی قیادت میں مسلم لیگ میں شمولیت کی تھی اور کے پی کے نامنظور کا نعرہ لگایا گیا تھا جب ہزارے کا نام کے پی کے میں شامل ہوا تو تحریک ہزارہ سے مشاورت نہیں کی گئی تھی بابا حیدر زمان اپنے مشن پر ڈٹے رہے اور آج ہم بھی اس مشن پر ڈٹے ہوئے ہیں پاکستان میں تمام تحریکوں سے زیادہ صوبہ ہزارہ نے قربانیاں دیں صوبہ ہزارہ تحریک کو مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بابا حیدر زمان کے انتقال کے بعد تحریک کو نقصان پہنچا اور بعض عناصر نے تحریک کے نام پر عوام کو گمراہ کیا۔سردار یوسف نے کبھی صوبہ ہزارہ کا تحفظ کیا کبھی کوئی ریلیاں نکالیں، وزیراعظم یا کسی وزارت سے بات کی ، مسلم لیگ ن کی حکومت ہے آپ نے ہزارہ کے لیے کیا کیا، ہزارہ میں معدنیات کی کمی نہیں ہےہزارہ سے اربوں روپے آمدن ہے ہزارہ صوبے پر وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت مسلط ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے پورے ملک کا بیڑا غرق کیا ہے،چین کی بنائی ہوئی موٹر وے کو بار بار احسان کے طور پر پیش کرتے ہیں، ہزارے وال کے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملتیں تمام نوجوان باہر ملک دھکے کھا رہے ہیں، سردار یوسف کو تحریک ہزارہ میں شہید لوگوں کے نام تک نہیں پتہ یہ صرف الیکشن میں ووٹ لینے کے لیے ہزارہ کا نام استعمال کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ماضی میں کارکنوں پر تشدد، گرفتاریاں اور شہادتیں ہوئیں، لیکن اب تحریک کو دوبارہ منظم کر لیا گیا ہے اور عوام بڑی تعداد میں ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے ایوبیہ چیئر لفٹ گزشتہ چھ برس سے بند ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی بندش سے مقامی سیاحت اور ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر نئے صوبے کے قیام میں سنجیدہ نہیں تو کم از کم عوامی فلاح کے منصوبے بحال کیے جائیں تاکہ علاقے کی معیشت کو سہارا مل سکے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہزارہ ڈویژن کے منتخب نمائندے عوام کے مسائل مؤثر انداز میں پارلیمنٹ میں نہیں اٹھا رہے اور زیادہ تر اپنی جماعتی قیادت کے فیصلوں کے پابند ہیں۔ ان کے مطابق جب تک ہزارہ کے عوام کو اپنی مؤثر سیاسی نمائندگی نہیں ملے گی، علاقے کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے عوام نے قیامِ پاکستان میں تاریخی کردار ادا کیا اور آج بھی پاکستان سے اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سمیت اہم قومی منصوبوں میں ہزارہ کی جغرافیائی حیثیت انتہائی اہم ہے، اس لیے علاقے کے عوام کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے صوبہ ہزارہ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

Post Views: 91
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ

August 31, 2026
پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا
Press Releases - Urdu

پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا

August 31, 2026
نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ

August 25, 2026
پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان
Press Releases - Urdu

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان

August 25, 2026
نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،

August 25, 2026
ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور
Press Releases - Urdu

ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور

August 24, 2026
Load More
Next Post
آئین میں دی گئی ضمانتوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاض فتیانہ

آئین میں دی گئی ضمانتوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاض فتیانہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf