• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Tuesday, September 1, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے250 ریٹائرڈ ملازمین دو ماہ سے پنشن سے محروم

News Desk by News Desk
August 7, 2026
in Press Releases - Urdu
0
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے250 ریٹائرڈ ملازمین دو ماہ سے پنشن سے محروم

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ریٹائرڈ ملازمین نے دو ماہ سے پنشن کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے،پنشنرز کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کو گذشتہ دو ماہ سے پنشن کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے، ریٹائرڈ ملازمین نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور سیکرٹری وزارت IPC سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئےگزشتہ دو ماہ کی زیر التواء پنشن فوری ادا کی جائے،آئندہ پنشن کی بروقت، باقاعدہ اور بلا تعطل ادائیگی کو یقینی بنایا جائے،ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق، وقار اور فلاح و بہبود کا تحفظ یقینی بنایا جائے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ریٹائرڈ ملازمین کے صدر اعظم ڈارو دیگر کا کہنا تھا کہ پنشنرز کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو سال 2006 سے باقاعدگی سے پنشن ادا کرتا آ رہا ہےاور گزشتہ تقریباً دو دہائیوں کے دوران آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP)، وزارت خزانہ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ سمیت کسی بھی مجاز ادارے نے اس نظام پر کوئی اعتراض یا منفی ریمارکس نہیں دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تسلسل پنشن نظام کی قانونی حیثیت، شفافیت اور مؤثر انتظام کا واضح ثبوت ہے۔پنشنرز نے بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 34ویں بورڈ اجلاس میں وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم (Contributory Pension Scheme – CPS) کی منظوری یکم جولائی 2025 سے دی گئی، جس کے تحت حاضر سروس ملازمین کی بنیادی تنخواہ سے 10 فیصد ماہانہ کٹوتی کی جا رہی ہے، جبکہ موجودہ پنشنرز سے بھی مقررہ شرح کے مطابق حصہ وصول کیا جا رہا ہے، جو 72 سال کی عمر مکمل ہونے پر 20 فیصد تک بڑھ جائے گا۔ریٹائرڈ ملازمین کا مؤقف ہے کہ وفاقی حکومت کی واضح پالیسی کے مطابق کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم صرف ان ملازمین پر لاگو ہوتی ہے جو یکم جولائی 2024 یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر ملازمت اختیار کریں۔ تاہم، ان کے بقول پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس پالیسی کو سابقہ اثر (Retrospective Effect) کے ساتھ موجودہ پنشنرز پر بھی نافذ کر دیا، جس سے ریٹائرڈ ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، کیونکہ وہ اس پالیسی کے نفاذ سے قبل ریٹائر ہو چکے تھے۔پنشنرز کے مطابق صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب وزارت بین الصوبائی رابطہ (IPC) نے تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے گرانٹس کو ازسرنو مختص (Re-appropriation) کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کو فنڈز جاری کیے، جس کے باعث پاکستان اسپورٹس بورڈ مالی دباؤ کا شکار ہو گیا اور گزشتہ دو ماہ سے پنشن کی ادائیگی ممکن نہ رہی۔ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، علاج معالجے کے اخراجات اور روزمرہ ضروریات کے پیش نظر پنشن کی عدم ادائیگی نے انہیں شدید مالی مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ بیشتر پنشنرز کا گزر بسر مکمل طور پر ماہانہ پنشن پر منحصر ہے۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو منتقل کی گئی رقم بورڈ کی منظوری کے لیے پیش نہیں کی گئی، جبکہ پنشنرز کے فوری مسائل حل کرنے کے بجائے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بورڈ کی منظوری کے بغیر ایک پنشن کمیٹی تشکیل دے دی۔ ان کے مطابق بورڈ کے فیصلے میں واضح طور پر صرف یہ ہدایت دی گئی تھی کہ پنشن فنڈ کے قیام کے لیے ایک جامع تجویز تیار کر کے غور و خوض کے لیے بورڈ کے سامنے پیش کی جائے۔پنشنرز کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی بحران اور زیر التواء پنشن کی فوری ادائیگی کو یقینی بنانے کے بجائے متبادل انتظامات پر توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کے آئینی اور قانونی حقوق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور سیکرٹری وزارت IPC سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئےگزشتہ دو ماہ کی زیر التواء پنشن فوری ادا کریں۔آئندہ پنشن کی بروقت، باقاعدہ اور بلا تعطل ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق، وقار اور فلاح و بہبود کا تحفظ کریں، جنہوں نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ذریعے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور قومی خدمت کے لیے اپنی زندگی کے کئی عشرے وقف کیے۔پنشنرز نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت ان کے مسائل کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی تاکہ سینئر شہریوں کو مزید مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Post Views: 47
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ

August 31, 2026
پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا
Press Releases - Urdu

پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا

August 31, 2026
نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ

August 25, 2026
پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان
Press Releases - Urdu

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان

August 25, 2026
نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،

August 25, 2026
ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور
Press Releases - Urdu

ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور

August 24, 2026
Load More
Next Post
ا انتظامی نظام کو مؤثرکے لیے نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،شیخ مختار احمد اعوان

ا انتظامی نظام کو مؤثرکے لیے نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،شیخ مختار احمد اعوان

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf