• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Tuesday, September 1, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

ہاکی ٹیم کو عالمی معیار کی فٹنس اور ٹریننگ فراہم کریں گے، محی الدین وانی

News Desk by News Desk
July 31, 2026
in Press Releases - Urdu
0
ہاکی ٹیم کو عالمی معیار کی فٹنس اور ٹریننگ فراہم کریں گے، محی الدین وانی

اسلام آباد()پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جدید تربیت، فٹنس ایکسرسائز، نیند کے مناسب سائیکل، ریکوری اور غذائی ضروریات کے حوالے سے بھی خصوصی رہنمائی فراہم کی جائے گی، اکتوبر میں تقریباً پورا مہینہ ٹیم کی تیاریوں کے لیے مختص کیا جا رہا ہے، جبکہ غیر ملکی دورے کے لیے وسائل کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے، مختلف ٹرفس پر کھلاڑیوں کو پریکٹس اور ورکنگ لیول کا ایکسپوژر دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ،تاکہ عالمی سطح کے مقابلوں سے قبل ٹیم مکمل طور پر تیار ہو سکے،ہم ہر سطح پر ہاکی کو سپورٹ کریں گے ابھی کوریا کی ٹیم پاکستان آئی ہےاس سال کے آخر میں چائنہ کی ہاکی ٹیم بھی پاکستان آ رہی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اسلام آباد و یمن ہا کی ٹیم کو خراج تحسین کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں محی الدین وانی، سابق ایم ڈی پی ٹی وی اختر وقار عظیم شریک ورلڈ چمپئن اینڈ اولمپئین طاہر زمان ، پاکستان ہاکی ٹیم کی کپتان انجم آفتاب،صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی،سینئر صحافی ذوالفقار بیگ اور تقریب کے انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے والے سینئر سپورٹس صحافی ناصر اسلم راجہ سمیت خواتین ہاکی کھلاڑیوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہاکی چیمپئن شپ کے اعلان کے وقت غیر ملکی دورے کی حتمی منصوبہ بندی موجود نہیں تھی، تاہم ٹورنامنٹ کا علم ہونے کے بعد مختصر وقت میں ٹیم تیار کی گئی، سات سے آٹھ دن میں ٹیم کھڑی کرکے مقابلوں میں اتارا گیا جس کے باعث تیاری کے لیے مطلوبہ وقت نہیں مل سکا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی پر تنقید اپنی جگہ، لیکن کھلاڑیوں کو موٹیویشن برقرار رکھنا ہوگی، کھیل میں کبھی ٹیم اوپر جاتی ہے اور کبھی نیچے آتی ہے، تاہم کامیابی کے لیے مسلسل محنت اور کوشش ترک نہیں کی جا سکتی،انہوں نے تجویز دی کہ یکم ستمبر سے آسٹریلین ٹرینر کی خدمات بھی حاصل کی جائیں اور فٹنس ٹریننگ کے پروگرام کو قومی ٹیم کی تیاریوں کا حصہ بنایا جائے، کھلاڑیوں کو ایسی ورزشیں اور ٹریننگ کرائی جائیں گی جن سے ان کی فٹنس بہتر ہو اور انجری کی صورت میں وہ جلد صحت یاب ہو سکیں،انہوں نے کہا کہ ماضی میں کھلاڑیوں کو انجری کے بعد ریکوری میں مشکلات کا سامنا رہا ہے، اس لیے اب فٹنس کے ساتھ ساتھ انجری پریوینشن اور ریکوری پر بھی خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ کھلاڑیوں کے صبح کے ٹریننگ سیشنز کو بھی مانیٹر کیا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ عالمی معیار کی ٹیمیں کس نوعیت کی فٹنس اور اسکل ڈرلز کر رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ عالمی سطح کی ٹیموں اور کوچز کی ٹریننگ ویڈیوز سے بھی فائدہ اٹھایا جائے، یوٹیوب سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر دنیا کے بہترین کوچز کے ٹیوٹوریلز دستیاب ہیں، جنہیں دیکھ کر جدید ٹریننگ کے طریقہ کار کو اپنایا جا سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی غذائی ضروریات کے حوالے سے بھی خصوصی منصوبہ بندی کی جائے گی، ہر کھلاڑی کی ہائٹ اور جسمانی ضرورت کے مطابق پروٹین اور دیگر غذائی اجزا کی مقدار طے کی جائے گی، جبکہ اسٹریچنگ اور دیگر ضروری ایکسرسائزز کو بھی ٹریننگ پروگرام میں شامل کیا جائے گا،انہوں نے یقین دلایا کہ قومی ہاکی ٹیم کو عالمی معیار کی تیاری کے لیے وسائل کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ اگر کسی ایک ذریعے سے مطلوبہ وسائل دستیاب نہ ہوئے تو متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں گے، لیکن کھلاڑیوں کی تیاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مقصد قومی ٹیم کو مضبوط بنانا اور اسے عالمی سطح پر بہتر کارکردگی کے قابل بنانا ہے، جس کے لیے حکومت، متعلقہ اداروں، کوچز اور کھلاڑیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ صرف میچ کھیلنا کافی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی ریکوری، آرام، نیند اور فٹنس سائیکل کو بھی باقاعدہ مانیٹر کرنا ہوگا۔ عالمی سطح کے کھلاڑیوں کی طرح ہمارے کھلاڑیوں کو بھی یہ سکھانا ہوگا کہ میچ کے بعد ریکوری کیسے کی جاتی ہے اور اگلے مقابلے کے لیے جسم کو کس طرح تیار رکھا جاتا ہے۔محی الدین وانی نے قومی ٹیم میں منتخب ہونے والی اسلام آباد کی کھلاڑی صالح گلفام سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی خصوصی ہیٹ پہنا کرانکی حوصلہ افزائی بھی کی ۔

Post Views: 56
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ

August 31, 2026
پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا
Press Releases - Urdu

پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا

August 31, 2026
نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ

August 25, 2026
پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان
Press Releases - Urdu

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان

August 25, 2026
نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،

August 25, 2026
ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور
Press Releases - Urdu

ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور

August 24, 2026
Load More
Next Post
صوبہ ہزارہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت، آئینی عمل شروع کیاجائے، سردار محمد یوسف

صوبہ ہزارہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت، آئینی عمل شروع کیاجائے، سردار محمد یوسف

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf