• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Tuesday, September 1, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

این پی سی میں ڈاکٹر جمال ناصر کی خدمات کے اعتراف میں ’’مسیحا‘‘ کے عنوان سےخصوصی تقریب

News Desk by News Desk
July 30, 2026
in Press Releases - Urdu
0
این پی سی میں ڈاکٹر جمال ناصر کی خدمات کے اعتراف میں ’’مسیحا‘‘ کے عنوان سےخصوصی تقریب

اسلام آباد() نیشنل پریس کلب اورسٹی لیب کے درمیان این پی سی ممبران اور سٹاف کی سہولت کیلئے مختلف ٹیسٹوں پر 50 فیصد تک جبکہ ریڈیالوجی کے شعبے میں 40 فیصد تک رعایت دینےکا معاہدہ،صدر این پی سی عبدالرزاق سیال کی ڈاکٹر جمال ناصر کو سٹی لیب اور این پی سی کے اشتراک سے ممبران صحافیوں کی صحت سے متعلق آگاہی سیمینارز اور میڈیکل کیمپس کے انعقادکی تجویز،ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ صحافت ایک مظلوم شعبہ ہے۔ صحافی دوسروں کے حقوق اور آزادی کی جنگ لڑتے ہیں، لیکن جب ان کے اپنے حقوق کی بات آتی ہے تو انہیں تقریب کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہارنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور (آر آئی یو جے) دستور اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے اشتراک سے معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور ماہرِ طب ڈاکٹر جمال ناصر کے اعزاز میں ’’مسیحا‘‘ کے عنوان سے خصوصی تقریب کا انعقاد کے موقع پر کیا، تقریب میں سینئر صحافیوں، صحافتی تنظیموں کے عہدیداران، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ڈاکٹر جمال ناصر کانیشنل پریس کلب کے ممبران اور سٹاف کیلئے مختلف ٹیسٹوں پر 50 فیصد تک جبکہ ریڈیالوجی کے شعبے میں 40 فیصد تک رعایت دینےکا اعلان،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر جمال ناصر نے تمام مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صحافتی برادری سے ہمیشہ محبت اور عزت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کا صحافیوں اور سیاسی کارکنوں سے دیرینہ تعلق تھا، جس کے باعث انہیں بھی صحافت اور صحافیوں سے خصوصی انسیت رہی، ان کے گھر میں اس دور کے بڑے صحافیوں اور سیاسی شخصیات کی آمدورفت رہتی تھی، جس سے ان کے اندر صحافت اور صحافیوں کے لیے احترام پیدا ہوا۔انہوں نے انہوں نے صحافتی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کریں،ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ راولپنڈی کی تاریخ، سیاست اور صحافت سے ان کا تعلق کئی دہائیوں پر محیط ہے،ڈاکٹر جمال ناصر نے اپنی وزارت کے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سرکاری عہدے کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا اور نہ ہی سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال کیا، اگر کسی وزیر پر غیر ضروری دباؤ ڈالا جائے اور وہ اصولی فیصلہ نہ کر سکے تو اسے وزارت چھوڑ دینی چاہیے، انہیں اپنے والدین سے سچ بولنے اور اصولوں پر قائم رہنے کی تربیت ملی، اسی وجہ سے وہ اپنے سیاسی سفر میں بھی اپنے اصولوں پر قائم رہے،نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال نے کہا کہ ڈاکٹر جمال ناصر کی فلاحی خدمات اس بات کا ثبوت ہیں کہ اللہ تعالیٰ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو عزت عطا کرتا ہے، ڈاکٹر جمال ناصر نے صحت، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں جو خدمات انجام دیں وہ قابلِ تحسین ہیں،انہوںنے ڈاکٹر جمال ناصر سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے لیے صحت سے متعلق آگاہی سیمینارز اور میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد کیا جائے،نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے کہا کہ صحافتی برادری کے لیے ڈاکٹر جمال ناصر کی خدمات قابلِ قدر ہیں، نیشنل پریس کلب کا پلیٹ فارم ان شخصیات کے لیے ہمیشہ دستیاب ہے جو انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں۔انہوں نےبتایا کہ ڈاکٹر جمال ناصر اور ان کے ادارے کے تعاون سے نیشنل پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لیے طبی سہولیات اور ٹیسٹوں میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں این پی سی کے ممبران اور سٹاف کو مختلف ٹیسٹوں پر 50 فیصد تک جبکہ ریڈیالوجی کے شعبے میں 40 فیصد تک رعایت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ڈاکٹر فرقان راؤ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب کے تقریباً 3349 ممبران اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گےجبکہ ممبران اور سٹاف کے والدین، بچوں اور اہلیہ کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی، پی ایف یو جے کے صدر حاجی محمدنواز رضا نے ڈاکٹر جمال ناصر کی خاندانی، سیاسی اور سماجی خدمات کا ذکر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جمال ناصر نے غریب اور مستحق افراد کی مدد کو ہمیشہ ترجیح دی اور ضرورت مند کو خالی ہاتھ واپس نہیں بھیجا، ڈاکٹر جمال ناصر نے اپنے والدین اور خاندان کی نیک نامی میں مزید اضافہ کیا اور راولپنڈی میں فلاحی خدمات کے ذریعے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی،سینئر صحافی سجاد اظہر نے کہا کہ ڈاکٹر جمال ناصر راولپنڈی شہر کی ان شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے سماجی خدمت، صحت اور فلاحی کاموں کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ تقسیم سے پہلے اور بعد راولپنڈی کی تاریخ میں کئی بڑی شخصیات گزری ہیں، تاہم ڈاکٹر جمال ناصر نے اپنی سماجی خدمات کے ذریعے شہر کی تاریخ میں نمایاں مقام بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ دولت اور کاروبار انسان کے بعد آنے والی نسلوں تک نہیں رہتے، لیکن انسان کی خدمت اور فلاحی کام ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہے،سابق صدر نیشنل پریس کلب طارق چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر جمال ناصر نے سیاست میں رہتے ہوئے بھی سادگی اور دیانت کی مثال قائم کی، ڈاکٹر جمال ناصر وزارت کے دوران سرکاری وسائل کے بے جا استعمال سے گریز کرتے اور اپنا کھانا گھر سے لے کر دفتر جاتے تھے، جو ان کی سادگی اور اصول پسندی کا ثبوت ہے، فوٹو جرنلسٹ سجاد حیدر نے کہا کہ انسان کو سب سے زیادہ ضرورت ہسپتال، مسجد اور تھانے میں محسوس ہوتی ہے، ایسے وقت میں جو شخص ساتھ کھڑا ہو اسے زندگی بھر نہیں بھلایا جا سکتا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے صحافیوں اور ان کے اہلخانہ سمیت عام شہریوں کی مشکل وقت میں بھرپور مدد کی ہے،سینئر صحافی خالد عظیم نے کہا کہ ڈاکٹر جمال ناصر کے بارے میں بات کرنے کے لیے ایک دن کی نشست بھی کم پڑ سکتی ہے، ڈاکٹر جمال ناصر صرف ایک ڈاکٹر نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیت ہیں، جو مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہیں، کئی ایسے لوگ جو علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے انہیں وہ ڈاکٹر جمال ناصر کے پاس بھیج دیتے ہیں اور ان کے مسائل حل ہو جاتے ہیں،آر آئی یو جے کے صدر رانا کوثر علی نے تقریب میں شرکت پر ڈاکٹر جمال ناصر اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا،تقریب کے اختتام پر نیشنل پریس کلب کی جانب سے ڈاکٹر جمال ناصر کو ان کی سماجی، طبی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس دستور کےصدر طاہرحسین ہاشمی کو بھی شیلڈ دی گئی۔تقریب میں سینئر صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ڈاکٹر جمال ناصر کی انسانیت کی خدمت کے لیے جاری کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Post Views: 77
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

کراچی کو بااختیار انتظامی یونٹ یا صوبہ بنایا جائے، کراچی نیشنل موومنٹ کا مطالبہ

August 31, 2026
پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا
Press Releases - Urdu

پاکستانی طلبہ نے سنگاپور میں عالمی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں ملک کا نام روشن کردیا

August 31, 2026
نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی جانب سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںکیلئے ظہرانہ

August 25, 2026
پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان
Press Releases - Urdu

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا26 ستمبر کو انڈونیشنین باکسر سے فائٹ کا اعلان

August 25, 2026
نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب اور اساس اسکولز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط،

August 25, 2026
ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور
Press Releases - Urdu

ماریشس کے سفیر منصور کریم بخش کا پاکستان سے تجارتی و ثقافتی روابط بڑھانے پر زور

August 24, 2026
Load More
Next Post
Special Ceremony Titled “Maseeha” Held at National Press Club in Recognition of Dr. Jamal Nasir’s Services

Special Ceremony Titled "Maseeha" Held at National Press Club in Recognition of Dr. Jamal Nasir's Services

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • May Events

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • صحافیوں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، سیدہ آمنہ بتول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf