• Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About
Tuesday, July 28, 2026
National Press Club

National Press Club

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact
No Result
View All Result
National Press Club
No Result
View All Result
Home Press Releases - Urdu

وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

News Desk by News Desk
July 27, 2026
in Press Releases - Urdu
0
وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

اسلام آباد()وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی نیشنل پریس کلب آمد،این پی سی کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا، این پی سی میں دو ماہ کے اندر جدید ڈیجیٹل لیب قائم کرنے کا اعلان، صدر اور سیکرٹری پریس کلب نے وفاقی وزیر کو پریس کلب کی اعزازی رکنیت دینے کا اعلان، سیکرٹری این پی سی ڈاکٹر فرقان راؤ نے وفاقی وزیر کو ویب سائٹ کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا،صحافیوں کی فلاح و بہبود، ڈیجیٹل ٹریننگ، روزگار کے تحفظ، ہاؤسنگ، ہیلتھ کارڈ، خصوصی گرانٹ، میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل اور نیشنل پریس کلب کی جدید خطوط پر ترقی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال،نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام ایک ماہ پر مشتمل ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرام مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں، تقریب میںپی آئی او میڈم ریئسہ عادل، نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی، سینئر نائب صدراحتشام الحق، نائب صدر بشیر چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری جاوید بھاگٹ،سید عون شیرازی،شکیلہ جلیل،ممبر گورننگ باڈی عائشہ ناز،مدثر لانگ، ابرار استوری، فرح ربانی،سینئر صحافیوں حاجی محمدنواز رضا،شکیل قرار، شہریار خان، طارق محمود سمیر،ڈاکٹر سعدیہ کمال سمیت میڈیا ورکرز اور پریس کلب کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑنےاین پی سی میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نئی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ کو ویب سائٹ کی کامیاب لانچ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس اقدام سے شفافیت، ریکارڈ مینجمنٹ اور انتظامی امور میں نمایاں بہتری آئے گی اور نیشنل پریس کلب کو پاکستان کا مثالی پریس کلب بنانے میں مدد ملے گی، موجودہ دور میں اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہو چکی ہے، اس لیے صحافیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل میڈیا اور نئی صحافتی مہارتوں سے آگاہی انتہائی ضروری ہے،حکومت میڈیا ہاؤسز کے ملازمین کے روزگار کے تحفظ، واجبات کی بروقت ادائیگی، صحافیوں کے ہاؤسنگ مسائل، ہیلتھ کارڈ کی بحالی اور دیگر فلاحی منصوبوں پرسنجیدگی سے کام کر رہی ہے،صحافیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت فراہم کرنے اور کسی جامع تعلیمی ادارے کے ساتھ معاہدہ کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی ، حکومت صحافیوں کو جدید تربیت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی تاکہ وہ عالمی معیار کی صحافت کے تقاضے پورے کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا انڈسٹری کو درپیش مالی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ میڈیا ہاؤسز اپنے ملازمین کے واجبات اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر کسی میڈیا ادارے میں ملازمین کو فارغ کرنے کی نوبت آئے تو ان صحافیوں اور ان کے خاندانوں کے تحفظ کے لیے ایک جامع پالیسی مرتب ہونی چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ تمام متعلقہ ادارے، تنظیمیں اور میڈیا مالکان مل بیٹھ کر ملازمت کے تحفظ (Job Security) اور روزگار کے استحکام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا کی آزادی اور مضبوط پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی مضبوطی ہی معاشرے میں متوازن اطلاعات اور ذمہ دار صحافت کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب کی جانب سے صحافیوں کے لیے ہاؤسنگ کوٹہ بحال کرنے کے مطالبے کو جائز قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے صحافیوں کے ہیلتھ کارڈ کی بحالی، پریس کلب کی خصوصی گرانٹ اور دیگر فلاحی منصوبوں پر بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب ملک کا سب سے اہم صحافتی پلیٹ فارم ہے، اس لیے اس کی ترقی، جدید سہولیات کی فراہمی اور مالی استحکام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی خصوصی گرانٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی مثبت پیش رفت کی جائے گی۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب کے حالیہ انتخابات کو خوشگوار، شفاف اور جمہوری روایات کا بہترین مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں گروپوں کی جانب سے انتخابی نتائج کو خوش دلی سے قبول کرنا صحافتی برادری کے اتحاد اور بالغ نظری کی علامت ہے، جس پر تمام صحافی مبارکباد کے مستحق ہیں، وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت صحافی برادری کے مسائل کے حل اور میڈیا کے فروغ کے لیے نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر قابلِ عمل اقدامات جاری رکھے گی، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال نے وفاقی وزیر اطلاعات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو گزشتہ کئی برسوں سے ہاؤسنگ کوٹہ، ہیلتھ کارڈ، پریس کلب کی گرانٹ، واجبات کی ادائیگی اور دیگر بنیادی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ان دیرینہ مسائل کے حل کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے، سیکرٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان رؤف نے کہا کہ نئی ویب سائٹ کی تیاری اور ممبران کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن ادارے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ پر ہر ممبر کا مکمل پروفائل، شناختی معلومات اور پیشہ ورانہ تفصیلات محفوظ ہوں گی جبکہ ممبران اپنی پروفائل اور تعارف بھی آن لائن اپ ڈیٹ کر سکیں گے،جس سے انتظامی نظام مزید شفاف اور مؤثر بنے گا، فنانس سیکرٹری عابد عباسی نے اپنے خطاب میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے روزگار کا تحفظ، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، پریس کلب کی مالی معاونت اور خصوصی گرانٹس وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کو نیشنل پریس کلب کی جانب سے اعزازی رکنیت (Honorary Membership) کا سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام ایک ماہ پر مشتمل ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرام مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

Post Views: 103
ShareTweet
News Desk

News Desk

Related Posts

صحافی تنظیموں کو اس صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے، حامد میر
Press Releases - Urdu

صحافی تنظیموں کو اس صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے، حامد میر

July 24, 2026
پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان
Press Releases - Urdu

پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان

July 26, 2026
نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ
Press Releases - Urdu

نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

July 23, 2026
نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید
Press Releases - Urdu

نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے،ملک وقاص سعید

July 22, 2026
آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان
Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان

July 22, 2026
آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال
Press Releases - Urdu

آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال

July 22, 2026
Load More
Next Post
ملک شخصیات سے نہیں آئین سے چلتے ہیں، سینیٹر ایمل ولی خان

ملک شخصیات سے نہیں آئین سے چلتے ہیں، سینیٹر ایمل ولی خان

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News

  • وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کی ویب سائٹ کا افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ثقلین مشتاق ہائٹس کے متاثرین کا منصوبے کی تکمیل یا رقم کی واپسی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نیشنل پریس کلب کی منیزے جہانگیر کو آف ایئر کیے جانے کی مذمت، آج ٹی وی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پی آئی او ریئسہ عادل کا دورہ نیشنل پریس کلب ۔خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل اور تربیتی پروگراموں کا اعلان

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • National Press Club Islamabad Expresses Deep Concern Over Taking Senior Journalist Munizae Jahangir Off Air; Condemns Non-Payment of Salaries to Aaj TV Employees

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

By Categories

  • Campaign
  • Education
  • Event Gallery
  • Latest
  • National
  • Notifications
  • Politics
  • Press Releases
  • Press Releases – Urdu
  • Social Media
  • Travel
  • Uncategorized
National Press Club

National Press Club

The National Press Club (NPC) of Islamabad, Pakistan, is the premier representative body of 3350 journalists based in the federal capital and Rawalpindi. As a central hub for media, it acts as a venue for press conferences, networking, and defending press freedom, featuring amenities like a library, cafeteria, and a mosque.

Our Social Media

  • Upcoming Events
  • Constitution
  • Members
  • About

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf

No Result
View All Result
  • The Club
    • History & Mission
    • Current Cabinet
    • Constitution
  • Press Release
    • Press Releases – Urdu
    • Press Releases English
  • Events & Announcements
    • Event Gallery
    • Notifications
  • Activities
  • Members
  • About
  • Contact

© 2026 National Press Club of Pakistan - All Rights Reserved - Powered By Saad Rauf